واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک میں30 ،40 سال تک ڈسپلنڈ آمریت قائم ہوگی، پیرپگارا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-11, 04:06 AM   #1
ملک میں30 ،40 سال تک ڈسپلنڈ آمریت قائم ہوگی، پیرپگارا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-03-11, 04:06 AM

آرمی چیف باری باری 3-3سال کیلئے ملک کے سربراہ ہوں گے، سیاست کاخاتمہ ہوجائے گا

آصف زرداری سمیت کسی کی زر کام نہیں آئےگی، نواز شریف کو قبر کی جگہ مل جائے تو بڑی بات ہوگی

صرف جنازے اور نکاح پڑھانے کیلئے بچیں گے، کنگری ہاﺅس میں پریس کانفرنس

کراچی(نمائندہ جنگ) حُروں کے روحانی پیشوا اورپاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ملک میں تیس چالیس سال تک ڈسپلنڈ (Disciplined) ڈکٹیٹر شپ قائم ہوگی اس کا اپنا آئین ہوگا چیف آف آرمی اسٹاف باری باری تین تین سال کےلئے ملک کے سربراہ ہوں گے ملک سے سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ آصف زرداری سمیت کسی کی زر بھی کام نہیں آئے گی۔ نواز شریف اوردیگر کو قبریں مل جائیں تو بڑی بات ہوگی۔ سب مولوی مارے جائیں گے۔ مولوی اسلام مسلمانوں اورمسجدوں کیلئے خطرہ ہیں وہ ملااپنے آپ سے باہر نکل گئے ہیں۔ صرف جنازے پڑھانے اور نکاح کیلئے ملاّ بچیں گے۔ فوج ملک اورعوام کو بچانے کیلئے آئے گی۔ ملک سے بدمعاشی، لوٹ مار، چوری چکاری ، ڈی ایمپلائمنٹ ختم ہو جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ قوم اور بین الاقوامی قوتیں واہ واہ کریںگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو اپنی رہائش گاہ کنگری ہاﺅس پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر پگارا نے کہاکہ تمام جرنیل محب وطن ہیں ۔ فوج جان بچانے کیلئے آرہی ہے۔مارچ ضرور ہوگا عوام اس کاساتھ دے گی۔ حکمران بھاگ نہیں سکیں گے۔ چور لٹیرے مارے جائیں گے۔ جو بچیں گے وہ شکرمند ہوں گے۔ میرا بیان حکومت کے نہیں پورے ملک کے خلاف ایف آئی آر ہے۔ ضرورت پڑی تو 40,30برس کے بعد انتخابات ہوں گے۔ میں مارشل لاءلگانے کی نہیں ملک بچانے کی بات کرتا ہوں۔ پیر پگارا نے کہاکہ اگر ہماری فوج شروعات میں ماردھاڑ شروع کرتی تو ہلاکو خان اور چنگیز خان کی فہرست میںآجاتی ۔ ملامسلمانوں کیلئے خطرہ ہیں۔ ہرجرنیل محب وطن ہوتا ہے۔ ہم انقلاب کے کتنے قریب ہیں یہ اللہ ہی جانتا ہے تاہم بیرونی طاقتیں اس کی تائید کریںگی انہوں نے کہاکہ میںڈرانہیں رہا۔ ہم لیبیا کی طرح نہیں بلکہ ڈسپلن ڈکٹیٹر شپ کی طرف جارہے ہیں فوج سے جان چھڑانے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ آپ کی جان بچانے کیلئے آرہی ہیں عوام فوج کاساتھ دے گی۔ مسلم لیگ اکٹھی ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دعا کریں کہ اللہ نواز شریف کوسندھ تک آنے کا وقت نہ دے۔ ایک سوال کے جواب میں پیر پگارا نے کہاکہ حکمرانوں سمیت کوئی بھی بھاگ نہیں سکے گا۔ بھاگنے کی کوشش کرنے والوں کوہم پولو کے گھوڑوں کی مدد سے پکڑ لیں گے۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صدرآصف زرداری کوزرنصیب نہیں ہوگا۔ ان کے صاحبزادے بلاول کی پیدائش سے قبل ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ وہ مسلم لیگ میں شامل ہوں گے تاہم جب مسلم لیگ ہی نہیں ہوگی تو اس کاکیا ذکر سابق صدرپرویز مشرف کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ جنرل (ر) مشرف کے خلاف پاکستان میں مقدمے ہیں۔ وہ کامن سینس رکھتے ہیں۔ اورملک سے باہرہی رہیں گے۔ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے سوال کے جواب میں پیر صاحب پگارا نے کہاکہ اس کے معاملے کیلئے عدالتیں موجود ہیں چوہدری برادران کے حوالے سے سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ ان کی چوریوں پرکتاب لکھی جا سکتی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,975 مراسلہ میں 8,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (02-03-11)
پرانا 02-03-11, 05:33 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,352
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مولوی اسلام مسلمانوں اورمسجدوں کیلئے خطرہ ہیں وہ ملااپنے آپ سے باہر نکل گئے ہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 02-03-11, 06:58 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,631
کمائي: 29,418
شکریہ: 7,140
2,967 مراسلہ میں 8,763 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لفظ ملا ، مولانا اور مولوی میں‌فرق ہے۔

ملا: مذہبی سیاسی بازی گر جو شعبدے بازی دکھاتا رہتا ہے ۔۔ مذہب کے نام پر اپنی سیاست چمکاتا رہتا ہے۔

ملا کی اذاں اور ہے ، مجاہد کی اذاں اور
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-03-11, 10:24 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,408
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,661 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
لفظ ملا ، مولانا اور مولوی میں‌فرق ہے۔

ملا: مذہبی سیاسی بازی گر جو شعبدے بازی دکھاتا رہتا ہے ۔۔ مذہب کے نام پر اپنی سیاست چمکاتا رہتا ہے۔

ملا کی اذاں اور ہے ، مجاہد کی اذاں اور
اور آپ بھی نیم ملا خطرہ ایمان سے کم نہیں ہیں
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا گیا
مہتاب (02-03-11)
پرانا 02-03-11, 03:08 PM   #5
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,036
کمائي: 22,566
شکریہ: 863
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب بھاءی جی ۔ ۔ ۔ کیا بات ہے
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کوشش, کنگری, پورے, پڑی, وقت, واہ, نواز, نواز شریف, ملک, مسلمانوں, اورپاکستان, اللہ, اسلام, جواب, خلاف, خان, دے, دعا, زرداری, سیاست, سال, عدالتیں, صاحبزادے, صدرپرویز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
بیت اللہ محسود کا وزیرستان میں شاندار استقبال، جشن،40 دنبوں کا صدقہ۔ ابن جلال خبریں 0 05-10-08 01:13 AM
ڈسپلن کی خلاف ورزی محمدعدنان کرکٹ 0 30-03-08 09:26 AM
قبائلی رہنماؤں کا اجلاس ،"تحر یک طالبان پاکستان" کے قیام کا اعلان ،بیت اللہ محسود امیر ہو نگے ،40 رکنی شوریٰ کی تشکیل عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger