واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے صدر پرویز فوری مستعفی ہوجائیں،نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-08, 12:20 PM   #1
ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے صدر پرویز فوری مستعفی ہوجائیں،نواز شریف
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 08-01-08, 12:20 PM

لاہور ۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے جو ملکی سالمیت اور فیڈریشن کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور موجودہ بحران میں اضافہ ہو جائے گا،لہٰذا ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے صدر پرویز مشرف فوری طور پر مستعفی ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدریوں کے معاف کئے گئے قرضوں سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا ،بے نظیربھٹو کی شہادت پر میں سندھ میں سندھیوں کے زخم پر مرہم رکھنے گیا تھا جب کہ ق لیگ والے سندھیوں کے زخم پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ بینظیربھٹو کی شہادت پر سندھ جا کر میں نے قومی فریضہ ادا کیا لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہم ایک ہوگئے ہیں، کئی معاملات پر پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارے علیحدہ نظریات اور اختلافات ہیں، عدلیہ کی بحالی پر ہم یقین رکھتے ہیں اس طرح بہت سارے معاملات پر اختلافات موجود ہیں مگر جو قومی قریضہ کیلئے مجھے جہاں بھی جانا پڑا جاؤں گا سندھ کے جذبات کو ٹھنڈا کرنا ہمارا فرض ہے۔ وہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ میاں شہباز شریف راجہ ظفرالحق، اقبال ظفر جھگڑا اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر نے جن افراد کیخلاف شبہ ظاہر کیا تھا انہیں شامل تفتیش کیا جائے۔ان کو تحقیقات میں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا مشرف حکومت کی آٹھ سالہ کارکردگی اندھیر نگری چوپٹ راج کے مترادف ہے۔ ہرطرف چارسو اندھیرا ہے، لوڈشیڈنگ ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا صدر نے پاکستان کو تباہی کے کنارے پہنچادیا ہے ملک ان کے مزید اقتدار میں رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بینظیربھٹو اور اکبر بگٹی کے قتل سے نظر آرہا ہے کہ خیبر سے کراچی تک قتل وغارت کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے لیکن ق لیگ والے سندھیوں کے زخموں پر مزید نمک چھڑک رہے ہیں انہوں نے کہا میں جب سندھ گیا تو سندھیوں نے مجھے بڑی محبت دی، بے نظیربھٹو کی شہادت کے وقت جنرل ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے کارکن میرے گلے لگ کر روئے لیکن ق لیگ والے جلتی پر تیل پھینک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا صدر مشرف کوئی مسئلہ حل نہیں کرسکتے وہ ملک کیلئے خود بڑا مسئلہ ہیں۔ ان کی ذات جتنی دیر اقتدار پر مسلط رہے گی ملک تباہی کی طرف بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا آج تک 1410 ارب روپے کے قرضے حاصل ہوئے جبکہ 100 ارب سے زیادہ کے قرضے معاف ہوئے ان میں چوہدریوں کے قرضے بھی شامل ہیں اس کی لسٹ بہت جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا الیکشن میں دھاندلی کیلئے ہر حلقے میں پوسٹل بیلٹ بھیجے گئے ہیں میں نے اپنے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے وکیلوں کے ذریعے معلوم کروائیں انہوں نے کہا حکومت کے ایماء پر ایک نگران وزیر مسلم لیگ ن کیخلاف اپنے ٹی وی چینل پر مہم چلا رہے ہیں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کسی بھی غیرملک کی فوج کو پاک سرزمین پر اترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن برسراقتدار آ کر ملکی سالمیت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا صدر مشرف استعفیٰ دیں آئین کے مطابق جو شخص بھی حکومت سنبھالے وہ قومی مفاہمت کے ذریعے نیشنل حکومت بنائے پھر وہ اپنی نگرانی میں صاف آزاد الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کروائیں۔ انہوں نے کہا حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ آنے والی کسی بھی حکومت کو صدر پرویز مشرف قبول نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا گھروں میں بیٹھ کر کارنر میٹنگ کررہے ہیں ان لوگوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا بہت جلد میڈیا کو بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا الیکشن میں حصہ ہم نے بادل نخواستہ لیا تھا ہم چاہتے تھے کہ پوری پارٹیاں متفقہ طور پر بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا صدر کے بغیر ہم ملک وقوم کے مفاد کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ بے نظیربھٹو نے شہادت سے قبل جن افراد کیخلاف شبہ ظاہر کیا تھا ان کو تحقیقات میں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا میں ملک کو بچانے کیلئے سب کچھ کروں گا اس کیلئے بلوچستان سندھ سرحد جاؤں گا، انہوں نے کہا دھاندلی کو روکنے کیلئے ہم نے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 258
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کراچی, پاکستان, وزیر, چینل, موقع, موجودہ, محبت, معلوم, آج, اکبر, جواب, جلد, حل, شخص, صاف, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پرویز مشرف خود صدارت سے مستعفی ہوجائیں،کل دوتہاتی اکثریت ثابت کردینگے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM
صدر پرویز کے پاس استعفے کے سوا چارہ نہیں،نواز شریف کو مینڈیٹ ججوں کی بحالی کے وعدے کی وجہ سے ملا،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:47 AM
::: طالبان نیٹو افواج کیخلاف ایرانی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں،کینیڈین وزیر دفاع ::: ابو کاشان خبریں 0 26-12-07 01:51 PM
الیکشن کو بامقصدبنانے کیلئے عوام ووٹ کا استعمال کریں،نگراں وزیر اعظم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:40 PM
الیکشن کو بامقصدبنانے کیلئے عوام ووٹ کا استعمال کریں،نگراں وزیر اعظم خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger