واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک کی بہتری کیلئے متحدہو گئے،بینظیر کے ساتھ ماضی کی مخالفت بھلا دی،نواز شر یف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:01 AM   #1
ملک کی بہتری کیلئے متحدہو گئے،بینظیر کے ساتھ ماضی کی مخالفت بھلا دی،نواز شر یف
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:01 AM

ملک کی بہتری کیلئے متحدہو گئے،بینظیر کے ساتھ ماضی کی مخالفت بھلا دی،نواز شر یف



مظفرآباد (نمائندگان جنگ)سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کی مدد سے ملک بچائیں گے،انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے ساتھ ماضی کی مخالفت بھلادی ہے اور اب ملک کی بہتری کیلئے متحد ہو گئے ہیں،مظفر آباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 73ء کے آئین کی بحالی اور عدلیہ و میڈیا کی آزادی اولین ترجیح ہے، موجودہ صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کو خاتمے کی طرف دھکیلا جارہا ہے ، سابق وزیر اعظم جب ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچے تو انہیں پندرہ سو سے زائد گاڑیوں کے جلوس کے ہمراہ کوہالہ سے مظفرآباد لایا گیا۔پھولوں کے ہارپہنائے گئے، راستے میں جگہجگہ لوگوں نے میاں نوازشریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف اور تقسیم کشمیر کی سازش میں ملوث ہیں،انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا ہے۔ ان علاقوں کی بحالی کے لئے گزشتہ دو سالوں سے کوئی اقدام نہیں کیا، زلزلہ کے بعد پاکستان آنا چاہتا تھا لیکن مجھے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے نہیں آنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جرنیلوں نے پہلے بھی ملک توڑا، پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کو پھانسی پر لٹکایا، پہلے وزرائے اعظم کو اقتدار سے محروم کرنے کی روایت تھی لیکن اب عدلیہ کو بھی معطل کردیا گیا، ملک کو خاتمے کی طرف دھکیلا جارہا ہے لیکن اس ملک کو ہم آپ لوگوں کے ساتھ مل کر بچائیں گے۔ قبل ازیں مری سے مظفرآباد روانگی کے وقت جھیکا گلی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، افراتفری، قتل و غارت اور لاقانونیت کا عذاب ہے، نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں، گزشتہ آٹھ سال میں ملک اوپر جانے کی بجائے پیچھے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کو جنرل مشرف نے یہ کہہ کر میری حکومت ختم کی تھی کہ پاکستان ناکام ریاست بن گیا ہے جس کو بچانے کیلئے میں نے اقتدار سنبھالا ہے لیکن آٹھ سال بعد انہیں دوبارہ اپنی ہی حکومت کے خلاف ایمرجنسی نافذ کر کے ناکام ریاست بنا لیا ہے۔معصوم لوگوں کو ان باتوں کا پتہ نہیں، لوگ سمجھیں اور ملک بچانے کیلئے آگے بڑھیں،انہوں نے کہا کہ لال مسجد اور قبائلی علاقوں میں معصوم اور یتیم لوگوں کو شہید کیا گیا، لال مسجد میں بچے بالاکوٹ اور مظفرآباد سے آئے ہوئے تھے، ہیلی کاپٹر سے بمباری ہو رہی ہے اور امریکہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ بار امریکہ نے کہا تھا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرو لیکن میں نے ان کی نہیں عوام کی سنی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا،کیونکہ میں صرف اپنی قوم کی بات سنتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا وقت ہے عوام میرے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اگر ہم آج ملک کو بچانے کیلئے نہ نکلے تو پھر ہاتھ ملتے رہیں گے اور خدانخواستہ پاکستان ہاتھوں سے نکل جائے گا۔اس موقع پر مری کے سیکڑوں لوگوں نے میاں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا، اس موقع پر شدید نعرہ بازی کی گئی۔انہوں نے مظفرآباد میں دربار سائیں سہیلی پر حاضری دی اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی،انہوں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 289
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نواز شریف, موقع, موجودہ, مسجد, آج, اقوام متحدہ, امریکہ, بے نظیر, خلاف, روزہ, زلزلہ, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سمندر سے گہری،ہمالیہ سے بلند، شہد سے شیریں! گلاب خان اپکے کالم 0 20-12-10 05:25 AM
شعروشاعری،میری شاعری مشال خان شعر و شاعری 25 12-08-10 11:48 PM
ہماری زندگی،ہماری ترجیحات احمد بلال عمومی بحث 0 01-02-10 06:41 AM
ایک معمولی لڑکی،محبت کی کہانی عرفان حیدر کتاب گھر 5 27-01-10 09:33 AM
بینظیر شہادت:آصف زرداری،نوازشریف اورقاضی حسین کامدبرانہ کردار خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger