واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے ایک نئے عزم کی ضرورت ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-11-10, 02:04 PM   #1
ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے ایک نئے عزم کی ضرورت ہے
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 11-11-10, 02:04 PM

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے حکومت کی بھرپور مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری صاحب! آپ کے ہر اقدام پر قوم ناراض ہے۔
ایک طرف قوم مہنگائی ' بے روزگاری ' قومی دولت کی لوٹ مار 'کرپشن ' اقربہ پروری ' سفارش ' ناانصافی ' دہشت گردی اور ان جیسے کئی بحرانوں سے اس قدر عاجز آچکی ہے کہ زندگی مشکل بنتی جارہی ہے تو دوسری طرف ہمارے حکمرانوں اورسیاستدانوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ صرف اس بات پر مرکوز رکھی ہے کہ عوام کو بے وقوف بناکر اپنی اپنی سیاست کیسے چمکائی جائے؟ ملک عزیز تاریخ کے انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں نہ ہماری حکومت کا قبلہ درست ہے تو نہ سیاسی جماعتوں کی ترجیحات عوام کیلئے کسی ریلیف کا باعث بن رہی ہیں۔ بیورو کریسی نے اپنی ایک ایسی دنیا آباد کی ہے جس میں غریب آدمی کا داخلہ ممنوع ہے۔ میڈیا بالخصوص الیکٹرانک میڈیا بھی حکمرانوں اور سیاستدانوں کی ترجیحات کے گر د گھومتے ہوئے عوام کی امنگوں کی ترجمانی سے آہستہ آہستہ دور ہٹتا جارہا ہے۔ کرپشن دن بدن بڑھ رہی ہے دنیا کا کوئی ملک ہم پر بھروسہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے لوگ اپنے حکمرانوںکو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دے رہے کہ پاکستان جیسے ملک جہاں چند گروہ ہی عوامی وسائل پر قابض ہیں اور کرپشن عام ہے وہاں پر رقم خرچ کی جائے۔ دہشت گردی کی جنگ (امریکہ کی مفاداتی جنگ) کا حصہ بن کر ہم خود دہشت گردی کا اس طرح شکار ہوچکے ہیں کہ ابھی تک اکتیس ہزار معصوم جانوں کی قربانی' معیشت' امن و امان اور مستقبل کو بھی دائو پر لگا چکے ہیں مگر امریکہ بہادر اب بھی کہہ رہا ہے کہ ڈو مور ۔ ہمارے حکمران امریکہ اور اتحادی ممالک سے دہشت گردی کے خلاف ہونے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کرنے کی بجائے امداد کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ امریکہ اگر بھیک میں کچھ دیتا بھی ہے وہ ایسے طریقے سے کہ رقم کا بڑا حصہ واپس امریکہ پہنچ جاتا ہے۔ بچی کچھی رقم کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے اور عوام ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ الغرض حکمرانوں کی ہوس اقتدار ' اپوزیشن کی اپنی باری کی لالچ ' کرپشن ' اقربا پروری ' سفارش ' دھونس دھاندلی ' مہنگائی ' بے روزگاری ' ناانصافی اور دہشت گردی نے عام آدمی کو اس مقام میں لاکھڑا کیا ہے کہ وہ اس نظام سے یکسر مایوس نظر آرہا ہے۔ عام آدمی یہ سوچ رہا ہے کہ پہلے تو ملک میں صرف بروقت انصاف نہیں مل رہا تھا اب تو تن کیلئے کپڑا ' پیٹ کیلئے روٹی اورسر چھپانے کیلئے مکان تک نہیں اور حکمرانوں و سیاستدانوں کی زندگیوں میں دن بدن خوشحالی آرہی ہے ۔ ستم یہ کہ یہ سب کچھ جمہوریت کے خوبصورت لبادے میں ہو رہا ہے اور جمہوریت کی رو ح کو اس قد تڑپایا جاچکا ہے کہ وہ بھی فریاد کناں ہے اور آہ و زاری کر رہی ہے کہ مجھے بچایاجائے۔ جمہوریت ایک بہترین نظام حکومت ہے اس نظام کو اپناکر آج یورپ ترقی کے درجوں پر فائز ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں وہ جمہوریت آج تک نہیں آسکی۔ صرف چند خاندانوں اور گروہوں نے اختیارات ' اقتدار 'دولت اور ملک کے وسائل پر قابض ہونے کیلئے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور عام آدمی کو بے وقوف بنایا ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان کی قومی دولت لوٹنے والوں اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں میں ملک کا کوئی ایک غریب بھی شامل نہیں یہ سب وہ ہیں جنہوں نے کبھی ملک کو آمریت کے نام پر تو کبھی جمہوریت کے نام پر لوٹا ۔ عام آدمی تو آج بھی صرف دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے اور ملکی دولت ،وسائل اور اقتدار پر چند افراد ' خاندان اور گروہ ہی قابض ہیں۔ جن کا دعویٰ ہے کہ وہ جمہوریت کے چیمپئن ہیں ' پڑھے لکھے ہیں ' مہذب ہیں اور محب وطن ہیں انہی پڑھے لکھے ' مہذب اور جمہوریت کے دعویداروں نے 63 برسوں سے ملک کو لوٹا ہے بلکہ جمہوریت جیسے خوبصورت نظام حکومت کو بھی داغدار کر دیا ہے۔ ملک سے محبت کا راگ الاپتے یہ نہیں تھکتے لیکن دولت ان کی باہر کے ملکوں میں ہے۔ قوم کو تعلیم یافتہ بناے کے خواہاں، لیکن ان کے بچے آکسفورڈ اوریورپ کے دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ' غریب عوام کو خوشحال بنانے کے دعویدار مگر ان کے اثاثے اور جائیدادیں یورپ میں ' جمہوریت کے چیمپئن مگر انداز حکمرانی آمرانہ ' عوام روٹی کیلئے ترس رہی ہے اور ان کے اللوں تللوں میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ جب ان کے اپنے مفادات سامنے آتے ہیں تو یہ لانگ مارچ ' دھرنوں سے لے کر ٹرین مارچ بھی کرتے ہیں لیکن جب باری عوام کے مفادات کی آتی ہے تو سوائے سیاسی بیانات کے کوئی عملی اقدام کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
تمام سیاسی قائدین بالخصوص نواز شریف یہ کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری اپنی دولت ملک میں لائیں لیکن وہ خود اس پر ابھی تک عمل نہیں کرسکے ہیں۔ اگر یہ قائدین ملک و قوم سے مخلص ہیں اور انہیں قوم کا اتنا ہی غم کھائے جارہا ہے تو یہ کیوں نہیں اپنی دولت واپس لاتے اور ملک میں کاروبار کیوں نہیں کرتے تاکہ غریب لوگوں کو روزگار مل سکے۔ اس سے نہ صرف ملک خوشحال ہوگا بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کا ہم پراعتماد بھی بڑھے گا۔
یہ حقیقت ہے کہ بدترین جمہوریت بھی بہترین آمریت سے ہزار ہا درجہ بہتر ہے لیکن جمہوریت کے لبادے میں حکمرانوں اور سیاستدانوں نے عوام کو جس کسمپرسی کی حالت میں لاکھڑا کیا ہے اس کے بعد عام آدمی جمہوریت سے متنفر ہوچکا ہے اور دور آمریت کو یاد کرکے کہہ رہا ہے کہ کم از کم دو وقت کی روٹی تو آسانی سے دستیاب تھی۔ جمہوریت نے تو ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ نہ صرف حکومت بلکہ اپوزیشن جماعتیںبھی عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے نہ لانگ مارچ یاد آتا ہے اور نہ ہی احتجاجی تحریک چلتی ہے۔
میاں نواز شریف کا یہ کہنا کہ عوام آصف علی زرداری کے اقدامات سے ناخوش ہیں یہ حقیقت ہے لیکن اس سے بھی بڑی حقیقت یہ ہے کہ عوام میاں نواز شریف کے طرز سیاست سے بھی راضی نہیں۔ عوام تو مسائل کا حل چاہتے ہیں سیاسی بیانات اور حکومت پر الزامات عائد کرنے سے پیٹ نہیں بھرسکتا۔ آمریت کے ہم خلاف ہیں لیکن جمہوریت ایسی ہونی چاہیے جس میں عام آدمی کو انصاف مل سکے نہ کہ چند لوگ جمہوریت کے نام پر عوام کے وسائل پر قبضہ کرلیں۔
ملک کے حالات اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ جہاں ان حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت کسی سیاسی جماعت ' کسی ادارے یا فرد پر ڈال کر ہم بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ اب الزامات اور سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی باریاں لگانے کا وقت گزر چکا ہے۔ اگر اس ملک کو سنوارنا اور عوام کو مایوسیوں کی اتھاہ گہرائیوں سے نکالنا ہے تو اس کیلئے حکمران ' سیاسی قائد ' ورکر ' جرنیل ' صحافی ' دانشور ' ادیب ' بیورو کریٹ اور ہرمحب وطن شخص کو اپنا اپنا فرض ادا کرتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا اور ایک ایسے احتسابی عمل کی ابتدا کرنی ہوگی جس میں کوئی کرپٹشخص چاہے اس کا تعلق جس کسی شعبے سے ہو نہ بچ سکے۔ سیاستدان ' حکمران ' سیاسی ورکر ' بیورو کریٹ فوجی جرنیل ' صحافی ' جج سب کا یکساں احتساب ہو اور ایسا بے رحم احتساب کہ جس سے کسی کو چھٹکارا حاصل نہ ہو۔ اگر ہم نے ملک کو بچانا ہے اور قوم کو خوشحال بنانا ہے تو ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس ظلم ' کرپشن ' اقربا پروری ' سفارش ' رشوت ' ناانصافی ' موروثی سیاست اور جمہوریت کے نام پر آمرانہ طرز حکمرانی کے سلسلوں کو ختم ہوکرنا ہوگا۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو تباہی ' بربادی ' انارکی اور انتشار سے بچانے کیلئے حکمران ' سیاستدان ' ذمہ دار ادارے اور افراد جب تک ایک نئے عزم کے ساتھ اٹھ کھڑے نہیں ہوں گے ہماری تقدیر سنور نہیں سکتی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے حکمران ' سیاستدان اور تمام ذمہ دار افراد ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے ' حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے متحد ہو جائیں اور ایسی پالیسیاں ترتیب دیں جن سے عوام خوشحال ہوں اور ان کی زندگیوں میں بہتری آسکے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 163
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
پرانا 11-11-10, 02:14 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تو نواز شریف اب تک سو رہا تھا ؟
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (11-11-10), جاویداسد (11-11-10)
پرانا 11-11-10, 02:22 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,955
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نواز شریف پاگل ہے/////////
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (11-11-10), جاویداسد (11-11-10)
پرانا 11-11-10, 02:44 PM   #4
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,245
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
تو نواز شریف اب تک سو رہا تھا ؟
پہلا حصہ وصولی ملتی تھی تو آنکھوں پر اقتدار کی پٹی بندھی ہوئی تھی اب حصہ وصولی میں کمی کے باعث آنکھیں کھلی ہیں
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
پرانا 11-11-10, 02:48 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب اسے یہ ہو گا ، کہ زرداری تو سارا کچھ سمیٹ لے جائے گا۔ میرے لیے کچھ بچے گا ہی نہیں اس لیے رولا پاتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (11-11-10)
پرانا 11-11-10, 05:42 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے ایک نئے عزم کی ضرورت ہے
عوام بچا کچا بھی ان فراڈیوں کے حوالے کردیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (11-11-10), جاویداسد (11-11-10)
جواب

Tags
color, فرض, پاکستان, لوگ, نواز شریف, نظر, مہنگائی, مکمل, محبت, مسائل, آج, آدمی, امریکہ, بہترین, تعلیم, حل, خلاف, زندگی, زرداری, شخص, عزیز, غم, غریب, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عزم ۔۔۔۔!! ARHAM شعر و شاعری 4 10-02-10 05:31 PM
عزم بلند ابن آدم عمومی بحث 1 03-09-09 12:39 AM
آہنی عزم ابن آدم عمومی بحث 4 28-05-09 12:12 PM
عزم ، مسلسل محنت اور منزل پاکستانی اپکے کالم 4 17-03-09 09:11 PM
عزم ، مسلسل محنت اور منزل سیپ پاک۔نیٹ پراجیکٹس 2 21-01-09 08:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger