07-10-08, 10:46 PM
|
#2
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جواب: ملک کی داخلی خارجی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور بند کمرے کا اجلاس کل ہوگا
پارلیمنٹ کے بند کمرے کے مشترکہ اجلاس کےلئے تیاریاں مکمل، قاضی حسین، عمران اور اچکزئی سمیت 17 غیر پارلیمنٹری شخصیات کو دعوت نامے ارسال
اسلام آباد…………بدھ کی شام پانچ بجے بند کمرے میں ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر7 ایسی شخصیات کو بھی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں جو قومی اسمبلی یا سینٹ کے رکن نہیں ہیں۔قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے جن7 شخصیات کو دعوت نامے جاری کئے ہیں ان میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف ،چاروں صوبائی وزرا ئے اعلیٰ اور گورنرز ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار محمد عتیق خان ، جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علما ئے پاکستان کے سربراہ مولانا انس نورانی، اے پی ڈی ایم کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور بلوچستان کے رہنما عطا اللہ خان مینگل اورعبدالحئی بلوچ شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں داخلی سلامتی کے تحفظ اور انسداد دہشت گردی کےلئے بنائی جانے والی پالیسی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام اہم سیاسی قائدین کو شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان آرمی کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل شجاع پاشا داخلی خطرات اور فاٹا اور سوات میں پیش رفت پر بریفنگ دیں گے ، بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی لیڈروں کو بریفنگ پر اظہار خیال کی دعوت دیں گے جس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کو سوالات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے روز تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔
ادھر ایک اطلاع کے مطابق قاضی حسین احمد، سردار عطاء اللہ مینگل اور دیگر متعدد شخصیات نے اس جلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
|
|
|