واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 06:10 AM   #1
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-02-11, 06:10 AM

مری میں 80‘ دیر 83‘ اسلام آباد 28 اور راولپنڈی میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ‘ بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے‘ نمائندگان جنگ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں چمن میں قوم شاہراہ بند ہونے سے نیٹو کو سپلائی معطل ہو گی۔ چترال میں شدید برفباری سے لواری ٹنل بھی بند ہو گئی۔ بعض علاقوں میں اشیاءخوردنوش کی بھی قلت پاکستان پیدا ہو گئی‘ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ شدید سردی کے باعث لوگ گھروں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں 4 فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے‘ گلیات میں 2 فٹ برف پڑی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ جاری بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا اور اس کی شدت میں کافی حد تک کمی آگئی ہے۔ گزشتہ دو روز سے مری میں 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ دیرمیں 83‘ سوات 68‘ راولاکوٹ 66‘ گڑھی دوپٹہ 56‘ پارہ چنار 54‘ ایبٹ آباد 48‘ پشاور 46‘ بالاکوٹ 43‘ چترال 41‘ کوئٹہ 39‘ اسلام آباد 28 اور راولپنڈی میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مطلع ابر آلود اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ مری میں بھی دھند‘ تیز ہواﺅں اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علاقہ گلیات میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے مری سے ایبٹ آباد جانے والی شاہراہ باڑیاں سے آ گے ہر قسم کی ٹریفک کےلئے مکمل بند ہے۔ علاقہ گلیات اور مری کے نواحی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی بری طرح درہم برہم ہے جس سے عوام شدید مشکلات میں ہیں۔ ایبٹ آباد میں گزشتہ 2 دنوں سے جاری بارش اور برف باری نے زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے۔ تمام رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔ بفہ اور اس کے گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ بلند و بالا پہاڑوں پر کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ شہری علاقوں میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے سردی کی شدت میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا۔ برف باری کے باعث سیاحتی مقام کو جانے والے راستے بند ہو چکے ہیں۔ شدید سردی کی وجہ سے بچوں میں نمونیا اور بڑوں میں نزلہ زکام اور گلے کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں۔ مینگورہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں اور نہروں میں دوبارہ طغیانی آنے سے رابطہ پل زیر آب آ گئے جبکہ قریبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ سوات، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، دیر اور ملحقہ علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ مینگورہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ سوات کی وادی مالم جبہ، کالام، میاندم، اتروڑ، مہوڈنڈ اور مرغزار میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا اور پوری وادی جس کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ادھر کالام بحرین عارضی روڈ پربرفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بارہوےں روز بھی بند رہی جس کی وجہ سے کالام میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ چترال میں تیسرے روز بھی شدیدبرفباری سے شہر کو ملانے والے تمام راستے بند ہو گئے۔ چترال شہر میں دو سے ڈھائی فٹ‘ یکر آباد اور چترال کے بالائی علاقوں میں 3,3 فٹ برف پڑی‘ لوگ گھروں کے اندر محصور ہو گئے اور پیدل چلنا تک محال ہو گیا۔ چترال شہر سمیت مضافات میں سڑکیں سنسان ہو گئیں بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ سردی کی شدت اور جلانے کی لکڑی دستیاب نہ ہونے پر عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لواری ٹنل روڈ تین یوم سے بند ہے۔ برفباری سے چترال کی تمام سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ شدید برفباری سے لواری ٹنل اور متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی بند ہو گئی‘ میرپور میں بارش کے کھڑے پانی سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی‘ نیلم میں 8 فٹ تک برف پڑی‘ لینڈ سلائیڈنگ سے سینکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارش کے باعث ملک کے کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ اکثر شہروں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر میرپور میں میرپور سمیت آزاد کشمیر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ادھر جنرل بس سٹینڈ میں بارش کے پانی سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ سٹی پولیس نے لاش ایدھی کے سپرد کر دی ۔ ضلع نیلم برف باری کا سلسلہ جاری رہا شاردہ میں 5فٹ کیل میں 8فٹ برف پڑی ہے جبکہ بلند پہاڑوں پر 12فٹ سے زائد برف پڑی ہے۔ ادھر پارا چنار سمیت کرم ایجنسی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ تین روز میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ درجہ حرارت منفی آٹھ سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,975 مراسلہ میں 8,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (14-02-11), عروج (14-02-11)
پرانا 14-02-11, 06:11 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,227
شکریہ: 1,551
2,975 مراسلہ میں 8,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
راولپنڈی میں اس وقت بھی بارش جاری ہے
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-02-11, 06:23 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,227
شکریہ: 1,551
2,975 مراسلہ میں 8,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ

swat.jpg
گزشتہ روز بارش سے سوات کی سڑک پر سیلاب کی صورتحال نظر آتی ہے

rawalpindi.jpg
راولپنڈی میں بارش کے دوران سفر کا منظر
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (14-02-11)
پرانا 14-02-11, 10:16 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بچوں کے ساتھ باربار سردی کا آنا۔اُف۔۔۔۔بہت مشکل ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-02-11, 11:52 AM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہیں، پھر سے بارش ؟

اللہ خیر کرے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کوئٹہ, ٹریفک, پولیس, پاکستان, پشاور, یوم, لوگ, چلتی, مکمل, ملک, مطابق, آزاد, اسلام, بچوں, جانے, خدشہ, زندگی, شروع, ضلع, عوام, علاقہ, علاقے, عارضی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہوں عدالت میں انکشاف کروں گی، عابدہ حسین گلاب خان خبریں 2 17-12-10 01:11 AM
کراچی میں جبری بھتہ وصولی بڑھ گئی، تاجروں اور صنعت کاروں میں خوف و ہراس گلاب خان خبریں 0 30-10-10 06:03 AM
رینٹل پاور منصوبوں کے ٹھیکے شفاف نہیں تھے، ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے:چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 26-10-10 07:39 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
ملک بھر میں وکلاء کی پٹائی، حلف نہ لینے والے ججوں کے گھروں پر تالے چاچا کمال خبریں 0 05-11-07 04:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger