واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ممبئی حملے : شجاع پاشا‘ حافظ سعید کی جنوری میں امریکی عدالت طلبی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 04:03 PM   #1
ممبئی حملے : شجاع پاشا‘ حافظ سعید کی جنوری میں امریکی عدالت طلبی
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 23-12-10, 04:03 PM

نیویارک (بی بی سی ڈاٹ کام + سٹاف رپورٹر) ممبئی حملوں کے معاملے میں نیویارک میں بروکلین کی عدالت میں جاری ایک مقدمے کے سلسلے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ اور کالعدم لشکرِ طیبہ کے کئی عہدیداروں کو جنوری میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے سمن جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے مبینہ سمن کے اجرا پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے‘ پاکستانی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سفارتی عملے کو تاحال یہ سمن موصول نہیں ہوئے ہیں اور سمن دیکھے بغیر ان پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مقدمہ امریکی قانون کے تحت دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے ایک امریکی شہری اور ہلاک ہونے والے چار امریکی شہریوں کے لواحقین نے دائر کیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے اس مقدمے میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا اور سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم تاج کے نام سمن جاری کر کے انہیں عدالت میں طلب کیا ہے۔ عدالت نے پاکستانی فوج کے دو افسروں میجر علی اور میجر اقبال کو بھی طلب کیا ہے۔ ان کے علاوہ جن افراد کے سمن جاری کئے گئے ہیں ان میں لشکرِ طیبہ کے ذکی الرحمن لکھوی اور جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید بھی شامل ہیں۔ ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے یہودی ربی گیبریئل ہولز برگ اور ان کی اہلیہ روکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ سمن جاری کر دئیے گئے ہیں اور جنوری میں ان سبھی کو یا تو خود یا کسی وکیل کی معرفت عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکلوں کو زرِ تلافی دیا جانا چاہئے تاہم انہوں نے تسلیم کیا یہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے بتایا کہ عموماً اس طرح کے سمن سرکاری افسران تک سفارتی ذرائع ہی سے پہنچتے ہیں اور اس مقدمے میں ابھی تک کسی سفارتی عملے کو ان سمنز کے بارے میں اطلاع نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے اسی نوعیت کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ آئی ایس آئی نے امریکی عدالت کے سمن وصول کئے ہیں یا نہیں۔ جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ جب تک سمن وصول نہیں ہو جاتے ان پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شمالی وزیرستان ایک شہری کریم خان نے بھی ڈروں حملوں میں اپنے بھائی اور بیٹے کی شہادت کے خلاف، سی آئی اے کے سربراہ، پاکستان میں سی آئی اے کے چیف اور امریکہ کے وزیر دفاع کے خلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے درخواست دی ہوئی ہے۔ نیویارک اور اسلام آباد میں جاری ان دونوں قانونی کارروائیوں کو سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے جس کا آغاز بہرحال امریکہ نے خود کیا ہے۔ یہ بھی دکھائی دے رہا ہے کہ دونوں مقدمات کی قانونی کارروائی آگے بڑھی تو پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی و انٹیلیجنس تعاون کو شدید ٹھیس پہنچے گی۔
Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | ممبئی حملے : شجاع پاشا‘ حافظ سعید کی جنوری میں امریکی عدالت طلبی
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 146
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 04:50 PM   #2
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,792
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ تعالیٰ کفار پر مسلمانوں کی ہیبت طاری کرے آمین
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (28-12-10), فیصل ناصر (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 07:18 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,820
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ثمہ آمین ،
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 09:00 PM   #4
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,099
کمائي: 22,931
شکریہ: 3,391
829 مراسلہ میں 2,403 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام و علیکم
علی اوڈ بھائی آپ فونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیوں کرتے ہیں؟
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-12-10, 01:13 AM   #5
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,820
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن آدم مراسلہ دیکھیں
اسلام و علیکم
علی اوڈ بھائی آپ فونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیوں کرتے ہیں؟
میں نے تو صرف رنگ تبدیل کیا ہے
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, house, pakistan, ہے۔, پاکستان, پاکستانی, ڈاٹ, ندیم, موجودہ, آر, امیر, امریکہ, اسلام, بھائی, تاج, خان, درخواست, سٹاف, علی, علم, عملے, عباس, عبدالباسط, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ناموس رسالت قانون بدلا گیا تو حکومت نہیں بچے گی: حافظ سعید‘ عبدالرحمن مکی و دیگر ALI-OAD خبریں 3 10-06-11 08:27 PM
نام سے سعید احمد سعید احمد تعارف 13 20-02-10 07:37 PM
بھارتی فلموں میں کام ۔۔۔ ہمایوں سعید محمدعدنان فلمی دنیا 0 26-07-09 07:54 AM
سعید رضی اللہ عنہ کی بد دعا عبداللہ حیدر دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 0 04-06-09 01:13 AM
’ یہ جہاد نہیں فتنہ ہے‘ حافظ محمد سعید عبداللہ حیدر خبریں 3 28-09-08 12:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger