واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ممبئی میں تین دھماکے، بیس ہلاک، ایک سو دس زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-11, 02:48 AM   #1
ممبئی میں تین دھماکے، بیس ہلاک، ایک سو دس زخمی
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 14-07-11, 02:48 AM

بھارت کے کاروباری مرکز ممبئی میں بدھ کی شام کو تین یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک اور ایک سو دس زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے جنوبی ممبئی کے زاویری بازار اور اوپرا ہاؤس اور وسطی ممبئی کے دادر علاقے میں ہوئے۔ یہ تینوں ہی شہر کے مصروف علاقوں میں رش کے اوقات میں ہوئے۔

دلی میں وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا کہ یہ دھماکے شام کو تقریباً پونے سات بجے یک بعد دیگرے ہوئے جس کی وجہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ یہ کارروائی مربوط انداز میں دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

ممبئی میں دھماکے شہر کی جیولری مارکیٹ میں ہوئے

مقامی حکام کے مطابق ان دھماکوں میں ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی۔

ممبئی میں پولیس کے کنٹرول روم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بیس افراد کے ہلاک اور ایک سو دس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

امریکہ کے صدر بارک اوباما نے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور بھارت کی حکومت کو دہشت گردوں تک پہنچنے میں تعاون کی پیش کش کی۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سرکاری سطح پر جاری کیے گئے ایک بیان نے دونوں رہنماؤں نے بھارت کے عوام اور حکومت سے ان دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

دھماکوں کے بعد ان علاقوں میں افراتفری کا عالم تھا اور پولیس نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کردی۔

ٹی وی چینلوں پر عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے اور انہوں نے کئی لوگوں کی لاشیں دیکھیں۔ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر تفتیش کی ذمہ داری سونپ دی گئیں۔

ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نئی دہلی میں وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ایک اعلی سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ نیشنل سکیورٹی گارڈ کو مکمل تیاری کی حالت میں رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

دلی سے فارینسک ماہرین کی ٹیم فوری طور پر ممبئی روانہ کردی گئی۔ دھماکوں کے بعد تفتیش کی مہارت رکھنے والے این ایس جی کے ماہرین بھی ایک خصوصی طیارے میں دہلی سے ممبئی پہنچے۔

وزیر اعلی پرتھوی راج چوان نے کہا کہ اوپرا ہاؤس کا دھماکہ کافی طاقتور تھا۔ لیکن باقی دو دھماکوں کو کم سے درمیانی شدت کا بتایا گیا ہے۔

لیکن پولیس کے مطابق فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ دھماکوں کے لیے کس طرح کا مواد استعمال کیا گیا تھا یا یہ کس کا کام ہے۔

زاویری بازار کو اس سے پہلے بھی تین مربتہ نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں کئی لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دھماکوں کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات بتانے کے لیے ان کی وزارت کی طرف سے ہر دو گھنٹوں کے بعد بریفنگ کی جائے گی۔

اس سے پہلے ممبئی پر نومبر دو ہزار آٹھ میں حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

خبر
__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 229
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
skjatala (14-07-11), خالد حسین (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 02:50 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 101
کمائي: 2,128
شکریہ: 6,394
86 مراسلہ میں 144 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پوری دنیا میں کہیں بھی امن نہیں اللہ کریم ھم سب پر رحم کرے آمین ثم آمین
خالد حسین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے خالد حسین کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (15-07-11), احمد نذیر (14-07-11), ارشد کمبوہ (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 09:28 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,021
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چونکہ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں قبول کی تو اسکا الزام طالبان اور پاکستان پر لگا دیا جائے۔

سورس: بے پر کی نیوز
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (14-07-11), احمد نذیر (14-07-11), سیفی خان (15-07-11), شمشاد احمد (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 04:00 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان پر الزام لگوانے اور پریشر بڑھانے کے لئے امریکی کام لگتا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 08:16 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 682
کمائي: 12,905
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ممبئ دھماکوں پر امريکی صدر اوبامہ کا بیان

ميں ممبئ ميں اشتعال انگيز حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور ميرے جذبات اور دعائيں ان لوگوں کے ساتھ ہيں جو ان حملوں ميں زخمی ہوۓ ہيں اور جن کے پيارے ان حملوں ميں ہلاک ہوۓ ہيں۔ امريکی حکومت اپنے شہريوں کی حفاظت اور سيکورٹی سميت بدستور ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوۓ ہے۔ بھارت امريکہ کا قريبی دوست اور پارٹنر ہے۔ امريکی عوام اس مشکل گھڑی ميں بھارتی عوام کے ساتھ ہيں اور ہم ان پرتشدد جرائم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے ميں لانے کے لیے بھارت کی کاوشوں کے ضمن ميں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تيار ہيں۔ اپنے دورہ ممبئ کے دوران ميں نے بذات خود بھارتی عوام کی قوت اور ثابت قدمی کا مشاہدہ کيا تھا اور مجھے اس ميں کوئ شک نہيں کہ بھارت دہشت گردی کے ان ہولناک حملوں پر قابو پا لے گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
Fawad آن لائن ہے   Reply With Quote
Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 10:31 PM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس كو كہتے ہيں كٹ لگا كر زخموں‌پر نكم ملنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-07-11), مرزا عامر (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 10:43 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیرت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک پاکستان پر الزام نہیں لگایا گیا
ویسے بھی یہ کام موساد اور سی آی اے کا ہے ۔
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-07-11), مرزا عامر (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 11:36 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad مراسلہ دیکھیں
بھارت امريکہ کا قريبی دوست اور پارٹنر ہے۔ امريکی عوام اس مشکل گھڑی ميں بھارتی عوام کے ساتھ ہيں اور ہم ان پرتشدد جرائم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے ميں لانے کے لیے بھارت کی کاوشوں کے ضمن ميں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تيار ہيں
اوبامہ صاحب نے جو دعائیں کی ہیں اسے نظر انداز کرتے ہوئے فواد صاحب کے مراسلے کے اس ٹکڑے کو غور سے پڑھیں ۔ امریکہ اپنے اصل قریبی دوست اور پارٹنر ہندوستان کی حقیقی پر تشدد پاکستان کے خلاف بھر پور تعاون کی پیش کش کر رہا ہے
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-07-11, 12:13 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 682
کمائي: 12,905
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ممبئ دھماکوں پر امريکی وزير خارجہ ہيلری کلنٹن کا بیان

ہم ان پرتشدد حملوں کی مذمت کرتے ہيں جن کا مقصد خوف اور انتشار پيدا کرنا ہے۔ جو ان حملوں کے ذمہ دار ہيں، انھيں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کامياب نہيں ہو سکتے۔ بھارتی عوام اس سے پہلے بھی دہشت گردی کی کاروائيوں کا سامنا کر چکے ہيں اور ہم نے ديکھا ہے کہ انھوں نے ہمت اور ثابت قدمی سے اس کا جواب ديا ہے۔ ہماری دلی ہمدردياں ہلاک شدگان اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہيں اور ہم نے بھارتی حکومت کے ساتھ اظہار تعزيت اور اپنی مکمل حمايت کی يقين دہانی کے لیے رابطہ کيا ہے۔

ميں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کروں گی۔ ميرا يقين ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاوش، اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور اپنے مصمم ارادے کے اعادہ کے لیے يہ اشد ضروری ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہوں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
Fawad آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
india, کنٹرول, گئی, پولیس, وزیر, لوگ, مکمل, میڈیا, موٹر سائیکل, مطابق, انداز, خبر, خصوصی, دھماکہ, زرداری, شہر, شام, طاقتور, عوام, علی, علاقے, عالم, صورتحال, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مصر میں ’تین سو ہلاکتوں کی تصدیق‘ ALI-OAD خبریں 0 08-02-11 07:23 AM
پنجاب میں گیس کی لو ڈشیڈنگ سو چی سمجھی سکیم کے تحت کی جارہی ہے :شہباز شریف جاویداسد خبریں 0 15-12-10 07:12 PM
مغل شہنشاہ اورنگ زیب کا تین سو برس پہلے ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن مجیدکے نسخہ کی جرمنی میں نیلامی جاویداسد خبریں 1 04-09-10 03:52 AM
تین سو کارکن قتل ہوئے کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی، عامر خان عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 08:04 AM
بینولہ کے تیل کی فی من قیمت میں آٹھ سو روپے کا نمایاں اضافہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger