واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مندر میں بھگدڑ،

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-08, 08:59 PM   #1
مندر میں بھگدڑ،
تفسیر حیدر تفسیر حیدر آف لائن ہے 03-08-08, 08:59 PM

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں اتوار کے روز ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 123 ہندو زائرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

بھگدڑ کا یہ واقعہ ریاست کے ضلع بیلاس پور ميں واقع نینا دیوی مندر میں پیش آیا جہاں ہندو عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں دیوی کے درشن کے لیے جمع ہوئے تھے۔

ہلاکتوں کی صحیح تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ پی کے دھومل نے ہلاکتوں کی تعداد اڑسٹھ بتائی تھی جبکہ ریاست پرِنسپل سیکرٹری پی سی کپور نے کم سے کم 80 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ لیکن بعد میں ضلع بلاس پور کے سپرٹینڈینٹ آف پولیس کے کے اندرویہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 123 بتائی۔

ہماچل پردیش کے انسپکٹر جنرل آف پولیس( نظم و نسق) سیتا رام مارڈی نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ یہ حادثہ ایک ریلنگ ٹوٹنے کے سبب پیش آیا۔اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

بیلاس پور ضلع کے ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) وِمل گپتا نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ بھگدڑ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے مچی۔ان کا کہنا تھا کہ نینادیوی کے مندر میں ساون اشٹمی کا میلہ چل رہا ہے اور اتوار ہونے کے سبب بھیڑ زیادہ تھی۔

ومل گپتا کے مطابق بھگدڑ مچنے کی صحیح وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور پہلے یہ خبر آئی تھی کہ بعض زائرین کے درمیان دھکم پیل کے نتیجے میں بھگدڑ مچی جبکہ بعض عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائد کی افواہ بھگدڑ کی وجہ بنی۔ بعض عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت زبردست بارش شروع ہوگئی تھی اور زائرین بارش سے بچنے کے لیے کیمپ کی طرف بڑھے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔

اے ایس پی کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے اور ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو پنجاب کے اننت پور ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

نینا دیوی کا مندر بلاس پور ضلع ميں ایک پہاڑی پر واقع ہے۔ یہ مشہور مندر ہندوستان کے شہر چندی گڑھ سے تقریباً سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس مندر میں شمالی ہندوستان کے ہندو زائرین ماں (دیوی) نینادیوی کے درشن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں آتے ہيں۔ ساون کے مہینے میں اس مندر ميں سالانہ میلہ بھی لگتا ہے۔

 
تفسیر حیدر's Avatar
تفسیر حیدر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 178
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, ماں, معلوم, شہر, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger