واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


منصور اعجاز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے: وکیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-12, 02:30 AM   #1
منصور اعجاز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے: وکیل
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-01-12, 02:30 AM

آخری وقت اشاعت: پير 23 جنوری 2012 ,‭ 08:30 GMT 13:30 PST

متنازع میمو کے قضیئے کے مرکزی کردار اور پاکستانی نژاد امریکی شہری منصور اعجاز کے وکیل نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مؤکل پاکستان نہیں آ رہے۔

منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کے مطابق ان کے موکل نے وفاقی حکومت اور فوج کی طرف سے سکیورٹی خدشات دور کرنے کی یقین دہانی نہ کروانے کی بنا پر پاکستان میں اس میمو کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سےمعذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن ان کا بیان لندن، زیورخ یا کسی بھی دوسرے ملک میں ریکارڈ کرے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے منصور اعجاز کو اس عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے پاکستان کا ایک سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا ہے اور اُن کے وکیل اکرم شیخ نے کمیشن کو بتایا تھا کہ اُن کے موکل چوبیس جنوری کو کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصور اعجاز کے ساتھ ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں اُن کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے منصور اعجاز کی سکیورٹی سے متعلق رواں ماہ نو جنوری اور سولہ جنوری کو جو احکامات جاری کیے تھے اُن میں کی گئیں بنیادی تبدیلیوں کے سلسلے میں تبادلہ خال کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اُن کے موکل کی سکیورٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مجیب الرحمنٰ نے اتوار کے روز ملاقات کی، اُس میں یہ معاملہ اُٹھایاگیا کہ کیا وفاقی حکومت اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ منصور اعجاز کے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد اُس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نہیں ڈالا جائے گا جس پر پولیس افسر نے ایسی کوئی بھی ضمانت دینے سے معذرت کر لی۔

اکرم شیخ نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ جونہی اُن کے موکل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد باہر نکلیں تو اُنہیں کسی مقدمے میں پھنسا دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے ملک نہ جا سکیں۔

اُنہوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ منصور اعجاز کے پاکستان آنے کے بعد اُن کی حفاظت ایک تھانے کا ایس ایچ او کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ کہ اُن کے موکل کو خدشتہ ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے اُنہیں سکیورٹی فراہم کی تو ہوسکتا ہے کہ اُن کے پاس جو الیکٹرانک شواہد موجود ہیں وہ ضائع کردیے جائیں تو اُس میں ردوبدل کردیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ’بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں بارہ جنوری کو کور کمانڈر کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ منصور اعجاز کے پاکستان آنے پر فوج اُنہیں سکیورٹی فراہم کرے گی لیکن اُنہوں نے بھی ایسا نہیں کیا اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی یقین دہانی کروائی ہے۔‘

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے زیادہ حسین حقانی پر زیادہ اعتبار کر سکتے ہیں: اکرم شیخ

اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آرمی چیف کو خط بھی لکھا گیا ہے لیکن ابھی تک اُنہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک سوال پر کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے منصور اعجاز کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے بارے میں کہا ہے، اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ وہ رحمان ملک کی بجائے اس متنازع میمو کے اہم کردار حسین حقانی پر زیادہ اعتبار کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی باتوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

اس متنازع میمو کی تحقیقات کرنے والی قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے متعلق اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کسی بھی غیر ملکی کو طلب کرنے کا اختیار نہیں رکھتی البتہ اس پارلیمانی کمیٹی چاہے تو منصور اعجاز کا بیان لندن یا زیورخ میں ریکارڈ کر سکتی ہے اور یا پھر کمیشن کو دیے گئے بیان کو بھی استعمال کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے چھبیس جنوری کو منصور اعجاز کو پیش ہونے کے بارے کہا ہے۔


منصور اعجاز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 38
Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
پاکستان کا کیا قصور؟ گلاب خان اپکے کالم 1 16-12-10 09:38 PM
پاکستان کے صوبائی گورنرز طارق راحیل سیاست 0 28-12-08 10:20 PM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger