واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


منظور وسان کا پرائیویٹ سیکرٹری اور دست راست، پنجاب کا اشتہاری نکلا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-11, 03:03 AM   #1
منظور وسان کا پرائیویٹ سیکرٹری اور دست راست، پنجاب کا اشتہاری نکلا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 05-08-11, 03:03 AM

کراچی (رپورٹ ٭ آغا خالد) سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کا پرائیویٹ سیکرٹری اور دست راست حبیب الرحمن شیخ پنجاب کا اشتہاری ملزم نکلا۔ مبینہ طور پر ملزم نے2002ء میں شیلٹر اینڈ شیلٹر نامی ہاﺅسنگ اسکیم متعارف کروائی اس کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں قائم کیا گیا اور ملتان میں ایک بڑی عوامی تقریب میں ملزم نے اس ہاﺅسنگ اسکیم کی بکنگ کر کے کروڑوں روپے لوگوں سے بٹور لئے جب کہ پنجاب کے دیگر علاقوں سے بھی درجنوں لوگوں نے ہاﺅسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کی۔ لٹنے والوں نے عدالت میں الزام لگایا کہ حبیب الرحمن شیخ، اس کے بھائی اور بیوی نے جعلی ہاﺅسنگ اسکیم بناکر لوگوں سے پیسے وصول کئے۔ بعدازاں اس کا انکشاف ہونے پر لوگوں نے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو ملزم نے کچھ متاثرین کو کراچی بلا کر اغوا کروادیا اور انہیں ڈیرہ غازی خان منتقل کروا کر وہاں بعض پولیس افسران کے نجی عقوبت خانوں میں ان پر کئی روز تک تشدد کیا جاتا رہا، مجبور ہوکر لاپتہ ہونے والوں کے ورثاء نے پنجاب کی عدالت عالیہ کی ملتان بنچ میں استغاثہ دائر کیا جہاں کے معزز جج جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کے حکم پر پولیس نے مغویوں کو نجی عقوبت خانوں سے رہائی دلوائی۔ اس پر راجن پور میں ملزم کے خلاف مزید 3 مقدمات اغوا برائے تاوان کے درج ہوئے جب کہ پنجاب پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر سول جج کے حکم پر اشتہاری قرار دے دیا مگر ملزم ٹس سے مس نہ ہوا اور سندھ کے اہم وزیر منظور وسان کی خصوصی قربت کی وجہ سے وہ پولیس کی دسترس سے محفوظ رہا اور آزادانہ طور پر نقل و حرکت کرتا رہا۔ ملزم حبیب الرحمن شیخ سرکاری ملازم بتایا جاتا ہے اور منظور وسان کی سابقہ وزارت ورکس اینڈ سروسز میں ڈی او روڈز قمبر علی خان تھا اور اس وقت بھی وہ اپنی تعیناتی کی بجائے صوبائی وزیر کے ہمراہ ہر جگہ موجود ہوتا تھا۔ جب کہ منظور وسان کے وزیر داخلہ بننے کے بعد ان کی تین اہم پریس کانفرنسوں میں بھی ان کے ساتھ ان کی پشت پر موجود ہے اور ملزم نے صوبائی وزیر کی تمام اہم فائلیں اپنی بغل میں دبائی ہوئی ہیں اور دوران پریس کانفرنس کئی بار وہ صوبائی وزیر کے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ”جنگ“ نے صوبائی وزیر کی تین اہم پریس کانفرنسز کی ریکارڈنگ حاصل کی ہے جس میں حبیب الرحمن شیخ ان کے اہم ساتھی کی حیثیت سے موجود ہے۔ جب کہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے وزیر داخلہ کے گھر کے نمبر پر فون کر کے حبیب الرحمن شیخ سے بات کرانے کی درخواست کی گئی تو جواب دیا گیا کہ وہ صوبائی وزیر کے ہمراہ ہیں، ان کے موبائل نمبر پر بات کی جا سکتی ہے۔ جب آپریٹر سے پوچھا گیا کہ حبیب الرحمن شیخ کا اسٹیٹس کیا ہے اور وہ صوبائی وزیر کے ہمراہ کس حیثیت سے ہیں؟ تو جواب دیا گیا کہ وہ ان کے پرائیوٹ سیکرٹری ہیں۔ اس سلسلے میں حبیب الرحمن شیخ سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی کبھی تردید اور کبھی تصدیق کی تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر شخص اپنے قریبی ساتھی کا کچھ نہ کچھ ساتھ دیتا ہے، میں بھی منظور وسان کے گاﺅں سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے میرا ان سے قریبی تعلق ہے، اگر انہوں نے کچھ معاملات میں میری مدد کی ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں۔ اس سلسلے میں ”جنگ“ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق تھانہ چہلک ملتان میں23 جولائی2006ءکو ایف آئی آر نمبر209/2006 میں مدعی مہتاب علی حیدر ولد شیخ نیاز علی سکنہ 694/J شاہ رکن عالم کالونی ملتان کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں مدعی نے حبیب الرحمن ولد محمد حسین قوم شیخ سکنہ صبا پیلس لال کوٹھی شاہراہ فیصل کراچی، ملزم نمبر2 نائلہ خان زوجہ حبیب الرحمن سکنہR-998 بلاک16 ایف بی ایریا کراچی، ملزم نمبر3 ریاض مصطفی ولد محمد حسین سکنہ G احمد کمفرٹ گلستان جوہر کراچی، ملزم نمبر4 یاسین میمن نزد گودی جی گارڈن بوہریا بازار کراچی، ملزم نمبر5 منصوراللہ نزد دو منٹ چورنگی نارتھ کراچی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈریمز ان لائف انٹرنیشنل کے نام سے ایک پرائیوٹ کمپنی بنائی جس کے بینر تلے شیلٹر اینڈ شیلٹر ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت اسلام آباد کے بلاکF-164/4 فرسٹ اسلام آباد میں پلاٹنگ کی گئی اور دفتر قائم کیا گیا جب کہ 17 دسمبر2003ءکو ملتان کے شیزان ہوٹل چوک کچہری میں ہاﺅسنگ اسکیم کے حوالے سے ایک بڑا اجتماع منعقد کیا جس میں ملتان کی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور اس میں شاندار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس میں ملزم حبیب الرحمن اور اس کے بھائی ریاض مصطفی نے تقاریر کیں جنہیں ملزم حبیب الرحمن نے خود سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے کمپنی کا سربراہ مقرر کیا تھا اور اسے سامنے رکھ کر اس فراڈ کا آغاز کیا گیا۔ مدعی مہتاب علی نے ایف آئی آر میں درج کروایا ہے کہ اس نے مذکورہ اسکیم میں31 پلاٹ (پلاٹ نمبر1114 سے1143) بک کروائے جن کی مالیت2 کروڑ 10 لاکھ روپے بنتی تھی جس کی پہلی قسط کے طور پر 25 لاکھ روپے یونین بینک 9 نمبر چونگی برانچ میں19 دسمبر2003ءکو ملزم کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائے بعدازاں 65 لاکھ روپے23 جنوری2004ءکو، اس کے بعد57 لاکھ اور 65 لاکھ روپے کی دو قسطیں کمپنی کے ہیڈ آفس میں جمع کرائیں۔ ان تمام ادائیگیوں کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ اس دوران بڑے ملزم کی اہلیہ نائلہ خان دوبارہ 5 مارچ2004ءکو ملتان آئیں اور ان سے پلاٹ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں رقم کی واپسی کا وعدہ کرتے ہوئے کراچی آفس میں بلایا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ میں اپنے بھائی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ کراچی گیا تو ملزم نے اسے اغوا کروا دیا، مسلح افراد جو بظاہر پولیس کے لوگ نظر آتے تھے اسے اغوا کر کے لے گئے اور ان پر مسلسل تشدد کرتے رہے، 10 مارچ2004ءکو ان لوگوں نے ہمیں جام پور پولیس کے حوالے کر دیا جہاں سے ہائی کورٹ ملتان بنچ کی مداخلت پر ہمیں رہائی نصیب ہوئی۔ بعدازاں ملزم نے اپنے اثرورسوخ سے جام پور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے درج کروا دیئے۔ ملزم حبیب الرحمن شیخ نے ”جنگ“ کے رابطہ کرنے پر نائلہ خان کو اپنی بیوی تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ ان کی کمپنی میں ملازم تھیں اب ان کا نائلہ خان سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ ملزم نے گفتگو کے دوران ایک سے زائد بار کمپنی سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ان کے بھائی اور دیگر لوگوں نے قائم کی تھی۔ جب کہ بعد میں اس سے اپنا تعلق تسلیم کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی کمپنی کو نقصان ہو گیا تھا اور ایسا اکثر کمپنیوں کے ساتھ ہوتا ہے، کمپنیاں دیوالیہ ہو جاتی ہیں اور ادائیگیوں کے قابل نہیں رہتیں۔ ملزم نے اپنے اشتہاری ہونے سے پہلے انکار کیا بعدازاں الزام لگایا کہ ایسا صرف مہتاب علی کر رہا ہے جوکہ کراچی میں اورنگی ٹاﺅن کا رہنے والا ہے اور اس کا کمپنی کے لین دین سے کوئی تعلق نہیں، وہ اپنے آپ کو ایک متاثرہ شخص کا اٹارنی ظاہر کر کے مجھے بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔ جب انہیں بتایا گیا کہ نمائندہ نے کمپنی کے ایک اور متاثرہ شخص مصطفی خان سے بھی رابطہ قائم کیا ہے جوکہ اعلیٰ فوجی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور وہ بھی حبیب الرحمن کے فراڈ کی تصدیق کرتا ہے مگر اس سلسلے میں وہ کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں تو ملزم نے بڑے اعتماد سے کہاکہ مصطفی میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا، یہ اس کے اور میرے درمیان طے ہو چکا ہے۔ ملزم حبیب الرحمن اور اس کے شریک جرم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور عدالت میں چالان پیش کئے جانے کے باوجود ملزم نے عدالت میں پیش ہونے کی زحمت نہیں کی جس پر عدالت نے ملتان کے مقامی اخبارات میں ایک اشتہار شائع کرنے کے لئے4 دسمبر 2010ءکو حکم جاری کیا۔ قبل ازیں ملزم کے خلاف شوکت عباس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن ملتان کی جانب سے لیٹر نمبر9366، 3 دسمبر2008ءکو جاری کیا گیا جس میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی انویسٹی ملتان اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو لکھا گیا کہ سندھ حکومت سے رابطہ کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے کیونکہ اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے مسلسل پولیس پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ سیکشن آفیسر جوڈیشل ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ایک اور لیٹر نمبرNo.SO(JUDL-II)4-6/2008(IV) مورخہ 13 دسمبر2008ءکو ہوم سیکرٹری سندھ کو لکھا گیا اور سندھ حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان حبیب الرحمن، ریاض مصطفی، نائلہ خان اور یاسین میمن کو گرفتار کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی۔ ایک اور وارنٹ بعدالت جناب سردار خالد نعیم سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ملتان نے4 دسمبر2010ءکو جاری کیا اور اس میں بھی ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس سلسلے میں متاثرین نے ایک درخواست سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس افتخار چوہدری کو بھی ارسال کی ہے جس میں ان سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے اور صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کو پابند کیا جائے کہ وہ ملزم کو اپنے ہمراہ نہ رکھیں کیونکہ ملزم ان کی سرکاری حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیس پر اثرانداز ہو رہا ہے اور انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرین نے چیف جسٹس سے تحفظ کی بھی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان سے دو روز کے دوران مسلسل فون اور ایس ایم ایس کئے گئے مگر ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 164
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-08-11), نیلم خان (05-08-11), عبدالقدوس (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 03:41 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس ملک کا المیہ کہ اس کو قیادت ٹھیک نہیں ملتی
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-11, 02:42 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,242
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
بہن ہم عوام ٹھیک ہوجائیں تو کسی حاکم کی کیا مجال جو بدعنوانی میں ملوث ہو۔ ہم ٹھیک نہیں ہیں اس لئے کسی کو اس کی غلطی پر پکڑ بھی نہیں کرسکتے۔ اللہ کے احکام پر چلنے والے کو سوائے اللہ کے کسی کا ڈر نہیں ہوتا۔ ہم مسلم تو ہیں پر مومن نہیں بن سکے۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-08-11), نیلم خان (06-08-11)
کمائي نے گلاب خان کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
06-08-11 نیلم خان ہم عوام ٹھیک ہوجائیں تو کسی حاکم کی کیا مجال جو بدعنوانی میں ملوث ہو۔ 50
پرانا 06-08-11, 03:58 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل صیحح کہا آپ نے

ہم عوام ٹھیک ہوجائیں تو کسی حاکم کی کیا مجال جو بدعنوانی میں ملوث ہو۔
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (07-08-11)
پرانا 06-08-11, 04:31 AM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چور ڈاکو لٹیرے سبھی حکومت میں ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 02:32 AM   #6
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,242
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
جاوید چوہدری کا یہ کالم ملاحظہ فرمائیں۔


روزنامہ ایکسپریس




Uploaded with ImageShack.us

Last edited by فیصل ناصر; 07-08-11 at 02:10 PM. وجہ: add a image
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (07-08-11), فرحان دانش (08-08-11), نیلم خان (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 06:30 AM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
چور ڈاکو لٹیرے سبھی حکومت میں ہیں
قصور تو ھمارا ہی ہے ناں ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (08-08-11)
پرانا 07-08-11, 02:06 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کب جاگو گے ؟

Last edited by فیصل ناصر; 07-08-11 at 02:09 PM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پولیس, وزیر, نظر, موبائل, منتقل, متعارف, ایس ایم ایس, الزام, اسکیم, اسلام, اعلیٰ, اغوا, بھائی, جواب, جام, جرم, حکم, خلاف, خان, درخواست, سپریم, شخص, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیل کی سیاست، کیا دوسرا شاہ فیصل سامنے آئے گا؟ ALI-OAD اپکے کالم 0 12-03-11 09:37 PM
سیلاب ٹیکس سندھ کے پرائیویٹ سکولز سے 5ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کرنے کی تجویز گلاب خان خبریں 0 30-10-10 06:12 AM
دنیا کے دس زبردست، منفرد اور شاندار درخت champion_pakistani دلچسپ اور عجیب 6 03-02-09 12:23 PM
اسرائیلی ایٹمی رازداں کی ناروے میں پناہ کیلئے دوسری درخواست عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:30 AM
پولنگ کے موقع پر سندھ کی پرائیویٹ سیکورٹی گارڈزکی تعیناتی کی درخواست مسترد عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger