واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مواخذے کی تحریک لانا پارلیمنٹ کا حق ہے،فیصلہ قبول کروں گا،صدر پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-06-08, 06:49 PM   #1
مواخذے کی تحریک لانا پارلیمنٹ کا حق ہے،فیصلہ قبول کروں گا،صدر پرویز
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 21-06-08, 06:49 PM

اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے واضح کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کا فیصلہ قبول کریں گے، پارلیمنٹ انکے خلاف مواخذے کی تحریک لانے میں آزاد ہے تاہم وہ جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جمعہ کو صدارتی کیمپ آفس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر پرویز نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایک خود مختار ادارہ ہے اور وہ خود بھی اس کا حصہ ہیں اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرینگے ۔ انہوں نے بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کے کردار کی تعریف کی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے فیصلوں کو سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک کو محاذآرائی کی نہیں سیاسی مفاہمت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے جبکہ وہ ملک میں پارلیمانی روایات کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے صدر کو یقین دلایا کہ ان کے خلاف مواخذے کی تحریک آئی تو وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کی بھرپور مخالفت کرینگے ۔پرویز الٰہی نے صدر کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں ان کی سیاست ڈیسک بجانے اور واک آوٹ کی نہیں ہے اپوزیشن اس بار ماضی کی اپوزیشن کی بجائے تعمیری اور مثبت کردار ادا کررہی ہے ۔ ملاقات میں ججز کی بحالی ،سیاسی صورت حال ،بجٹ اور صدر کے مواخذے سے متعلق امور اور حکومتی اتحاد کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 197
Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, اسلام, بجٹ پر بحث, خلاف, سیاست, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
ججوں کو بحال کر نے کی کوشش کی گئی تو اپنا فیصلہ کر وں گا،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:23 AM
جمہوری عمل انتہا پسندوں کے ہاتھوں یر غمال نہیں بنے دوں گا،صدر پر ویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 08:59 AM
اہلیت کیس کا فیصلہ آنے پر الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 01:52 PM
نومبر وردی کا آخری دن ہے،صدر پرویز کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا،جسٹس وجیہہ عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger