واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


موبائل کنکشن کے لیےانگوٹھے کا نشان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-08, 08:25 AM   #1
موبائل کنکشن کے لیےانگوٹھے کا نشان
وجدان وجدان آف لائن ہے 28-01-08, 08:25 AM

حکومت پاکستان نے موبائل فون کے دہشت گردی جیسے غلط استعمال کو مدِنظر رکھتے ہوئے موبائل فون کے نئے کنکشن کے لیے صارفین کے انگوٹھے کے نشان بھی دینا لازم کر دیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عبداللہ ریار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش، سپریم کورٹ اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ پانچ برسوں میں موبائل فون صارفین کی تعداد سات کروڑ تک جا پہنچی ہے ایسے میں اس سہولت کے دہشت گردی اور دوسروں کو تنگ کرنے کے لیے استعمال کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ نئے موبائل فون کنکشن کے لیے حکومتی پالیسی کے تحت اب ملکی صارف کو قومی شناختی کارڈ کے علاوہ انگوٹھے کا نشان بھی دینا لازم ہوگا۔ اس کے علاوہ غیرملکیوں کے لیے پناہ گزین کارڈ یا پاسپورٹ ضروری ہوگا۔ بچوں کی صورت میں فارم ب فراہم کرنا لازم ہوگا۔ ڈاکٹر عبداللہ ریار نے کہا کہ ایک شناختی کارڈ پر ایک کمپنی سے دس سے زیادہ کنکشن نہیں لیے جا سکیں گے اور موبائل کمپنی کے لیے نئے صارف کی تصدیق نادرا سے بھی کروانا لازم ہوگا۔ اس کے علاوہ موبائل کمپنیوں کو اب اپنے کنکشن دینے والے دفاتر کی فہرست بھی حکومت کو دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام موبائل کمپنیوں سے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں تمام کنکشنز کی معلومات کے ذخیرے کی ازسرنو ترتیب کریں۔ ہر کمپنی اپنے صارف کو ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی معلومات درست کرانے کے لیے دو ماہ کا وقت دے گی جس کے بعد ایسا نہ کرنے کی صورت میں یہ نمبر ایک ماہ کے لیئے یک طرفہ کرنے کے بعد منقطع کردیا جائےگا۔ نگران وزیر ڈاکٹر عبداللہ ریار کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذریعے اس سہ ماہی پروگرام پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کو تمام کمپنیوں اور صارفین کی رائے لینے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک موبائل کمپنیاں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد کنکشن دہشت گردی یا دیگر غلط استعمال کی وجہ سے بند کر چکی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اقرار کیا کہ لینڈ لائین فون ڈائریکٹری کی طرز پر موبائل فون کی فہرست بھی جاری کی جانی چاہیے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 291
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کارڈ, پاکستان, واقعات, وزیر, موبائل, آج, ایس ایم ایس, انفارمیشن ٹیکنالوجی, بچوں, جواب, سپریم, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کسے دا نہیں کوئی ایتھے یار سارے چوٹھے نیں The Great مزاحیہ شاعری 7 11-10-10 08:40 AM
آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا محمدعدنان شاعری اور مصوری 4 14-04-08 07:25 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger