واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


موبی لنک نے موبائل بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وسیلہ بینک خرید لیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-09-11, 09:52 PM   #1
موبی لنک نے موبائل بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وسیلہ بینک خرید لیا
محمدعمر محمدعمر آف لائن ہے 28-09-11, 09:52 PM

اطلاعات کے مطابق اورسکام ٹیلی کام کی جانب سے وسیلہ بینک کو خرید لیا گیا ہے۔ اور اب موبی لنک وسیلہ کے نام سے موبائل بینکنگ کی نئی سہولیات متعارف کروائی جائیں گی۔

موبائل بینکنگ کے سہولیات فراہم کرنا موبی لنک کی کافی پرانی خواہش تھی لیکن بدقسمتی سے آر بی ایس کے ساتھ اس سلسلہ میں موبی لنک کا معاہدہ نہ ہوسکا اور انہیں یہ سہولت فراہم کرنے میں اتنی تاخیر ہوئی۔

ذراع کے مطابق موبی لنک نے حال ہی میں 1 بلین کی مالیت کا مائیکروفنانس لائسنس خریدا ہے اور مالیاتی امور سے متعلق ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔موبی لنک کی جانب سے اب اس سہولت کو جلد از جلد فراہم کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق موبی لنک اس کا آغاز منی ٹرانسفر کی سہولت سے کرے گا۔ جو ٹیلی نار کی جانب سے پیش کی گئی ایزی پیسہ کی مدمقابل ہوگی۔ اسکے علاوہ مستقبل میں موبی لنک کی جانب سے مزید سہولیات جیسے سیونگ اکاؤنٹ ، مرچنٹ اکاؤنٹ ، لائف انشورنس ، آن لائین والٹ وغیرہ متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔

مقابلے کی اس دوڑ میں ٹیلی کام کمپنیوں کے لئے مالیاتی سہولیات کافی منافع بخش ثابت ہوتی ہیں۔ خاص طور پر پاکستان جیسے ملک میں جہاں کل آبادی کے صرف 10 فیصد افراد بینک اکاؤنٹ کے حامل ہیں۔

اپنے وسیع نیٹورکس کی بدولت ٹیلی کام آپریٹر ملک کے دور دراز علاقوں میں کم آمدنی والے افراد کے لئےباآسانی برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات متعارف کروا سکتے ہیں۔

ٹیلی نار کی جانب سے ایسی سہولت کا آغاز 2009 میں کیا گیا اور کمپنی کے مطابق اب تک اس نظام کے ذریعے 10 بلین روپے کا لین دین کیا جاچکا ہے۔

موبی لنک کو ایک لحاظ سے ٹیلی نار کی طرف سے کافی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ انہیں صارفین کو موبائل بینکنگ کے بارے میں اگاہی دینے کی ضرورت نہیں ۔ ٹیلی نار پہلے ہی یہ کام کر چکا ہے۔لیکن ٹیلی نار سے مقابلہ کرنے کے لئے موبی لنک کو نئی سہولیات اور صارفین کو اضافی فوائد مہیا کرنے ہونگے۔

ویسے کیا آپ کو یاد ہے کہ ہم نے اپریل 2010 میں موبی لنک وسیلہ کا ایک ٹیلی ویژن اشتہار پیش کیا تھا؟ شاید اب موبی لنک کی جانب سے وہی اشتہار استعمال کیا جائے۔
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 137
Reply With Quote
محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
ہے۔, گئی, پہلے, پاکستان, پرانی, لنک, نام, موبائل, مقابلہ, ملک, متعارف, مطابق, آبادی, آر, اتنی, اشتہار, جلد, جانے, حال, حامل, دی, دے, طور, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام اور موسیقی مسٹر گرزلی اسلام اور عصر حاضر 27 04-05-12 10:49 PM
وسیلہ میاں شاہد پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 78 08-05-09 12:57 AM
موسیقی کے اثرات فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 2 05-01-09 02:43 PM
قومی ترانہ شاعر موسیقار منتخب ساز Real_Light 14اگست 2 26-11-08 12:01 PM
وسیم اکرم کے گھر ڈاکہ، champion_pakistani کرکٹ 2 13-01-08 12:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger