واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


موجودہ انتخابات سے عوام کوکچھ نہیں ملے گا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 10:08 AM   #1
موجودہ انتخابات سے عوام کوکچھ نہیں ملے گا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 10:08 AM

موجودہ انتخابات سے عوام کوکچھ نہیں ملے گا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے (ر) جسٹس وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ آئین کی پامالی درحقیقت سب سے بڑا قومی سانحہ ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے قوم کے مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنی جیب اور کرسی کے لیے سوچ رہے ہیں، موجودہ انتخابات سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔ صدر کیلئے4 ارب روپے کا طیارہ قومی خزانے پر بوجھ کے مترادف ہے۔ پاسبان کا کردار اندھیرے میں روشنی ہے، منظم نوجوان ہی ملک کی ڈوبتی ناؤ کو کنارے پر لگا سکتے ہیں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کی قیادت میں آنے والے پاسبان رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایک اعلامیے کے مطابق وفد میں پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم، پاسبان کراچی کے صدر سید اشرف حسین، پاسبان پریس انفارمیشن سیل کے انچارج اعظم منہاس، زونل آرگنائزر عبدالحاکم قائد، نعیم شیخ اور سردار ذوالفقار بھی شامل تھے۔ الطاف شکور نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی فعال عدلیہ نہ ہونے کا شاخسانہ ہے۔ پاسبان ظلم کے خلاف مظلوموں کی آواز اور موٴثر قوت ہے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے قدم قدم پر آئین کی پامالی ہی درحقیقت سب سے بڑا قومی سانحہ ہے۔ ججز ، وکلا، صحافی، سیاسی وسماجی رہنما اور سول سوسائٹی کی تحریک نشیب وفراز سے گزرکر کامیابی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ وکلا قوم کے ہیرو ہیں، کچھ سیاسی لوگوں نے بحالی ٴ آئین و عدلیہ تحریک میں مایوس کن کردار ادا کیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے بہت سے عناصر قوم کے وسیع تر مفادات کے برعکس محض اپنی جیب اور کرسی کے لیے سوچ رہے ہیں جو افسوسناک بات ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 274
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, قدم, موجودہ, خلاف, ذوالفقار, سپریم, سردار, صحافی،, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بوجھ عوام پر پڑے گا، حکومت نے اتنے مہنگے بجلی گھر کیوں حاصل کئے، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 29-10-10 05:35 AM
ملک کو کھوکھلا ہونے سے بچانے کےلئے عوام کی نظریں چیف جسٹس پر مرکوز ہوگئیں؟ جاویداسد خبریں 0 22-09-10 06:50 PM
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM
سیاسی مشکلات کے حل کیلئے عوام اور پارلیمنٹ مناسب فورم ہے،جسٹس جاوید اقبال خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger