واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


موجودہ حکمرانوں کو ملک و قوم کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-06-11, 05:04 AM   #1
موجودہ حکمرانوں کو ملک و قوم کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 17-06-11, 05:04 AM

میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ پارلیمنٹ کے ان کیمرہ مشترکہ اجلاس کی کاروائی پر مبنی سی ڈی امریکی سفارتخانے پہنچا دی گئی ہے ۔ اگر یہ خبر صحیح ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے قومی نمائندوں میں ایسے ارکان موجود ہیں جو قومی سلامتی پر مشتمل راز دشمن کے ہاتھ فروخت کررہے ہیں۔ یہ بدترین بددیانتی ہے ۔ اس اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا ۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہونی چاہیی۔ جب فیصلے پارلیمنٹ میں نہ ہوں اور حکمران ملکی آئین و دستور کوتسلیم نہ کریں تو فیصلے سڑکوں پر ہی ہوں گے ۔ زرداری اور گیلانی امریکی غلامی کی بدترین مثال ہیں جنہیں ملک و قوم سے کوئی سروکار نہیں ۔ وہ صرف اور صرف امریکی احکامات کی تکمیل کے پابند ہیں۔ صحافی برادری کے کامیاب دھرنے کے بعد حکومت کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہو جاناچاہیے تھا۔ حکومت معاملات کو جس طرح ہینڈل کر رہی ہے اس سے بہتر ی کی کوئی توقع نہیں ۔ سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک جج پر مشتمل کمیشن بنایا گیاہے لیکن حکومت معاملات کو سدھارنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ۔ ایجنسیاں لوگوں کو اغوا کر کے ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں ۔ فاٹا کے ہزاروں لوگوںکی لسٹ میڈیا کو دی ہے جن کو گھروں سے اغوا کر کے غائب یا قتل کر دیا گیاہے ۔ صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی اور سیاستدانوں نے بھی دھرنے میں شرکت کی جو اس بات کی علامت ہے کہ پوری قوم صحافیوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔
قوم کو بہت پہلے یہ سمجھ لینا چاہیے تھاکہ بیرونی اشاروں پر ناچنے والے موجودہ حکمرانوں کو ملک و قوم کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ جو حکومت پارلیمنٹ کی متفقہ قرار دادوں کو پر کاہ کی حیثیت نہ دیتی ہو ، اور عدلیہ کی بالادستی اور فیصلوں کو تسلیم کرنے کی بجائے اعلیٰ عدلیہ سے محاذ آرائی کر رہی ہے اس سے کسی خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر شعبہ زندگی اپنے مطالبات کے حل کے لیے احتجاج پر مجبور ہے ۔ لوگوں کو حکمرانوں پر کوئی اعتماد نھیں رہا۔ حکومت عوام کو انصاف دینے اور ان کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ ہر طرف مایوسی اور بے یقینی کی صورتحال ہے اور بدامنی و لاقانونیت نے ہر شہری کو پریشان کر رکھا ہے لیکن حکومت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑنے کو تیار نہیں

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 111
Reply With Quote
JISOUTH کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (17-06-11)
پرانا 17-06-11, 09:07 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,026
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,275 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ضروری نہیں کہ وہ سی ڈی عوامی نمائندوں میں سے کسی نے پہنچائی ہو۔
جو ویڈیو بنانے والے ہیں۔جو اسکو محفوظ بنانے والے ہیں۔ وغیرہ کافی لمبی چین ہیں۔
کہیں سے بھی بندہ توڑا جا سکتا ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, نظر, موجودہ, مسائل, احتجاج, اعلیٰ, اغوا, حل, خلاف, خبر, دستور, زندگی, زرداری, شہزاد, عوام, علامت, عدلیہ, عدالت, غلامی, غائب, صورتحال, صحیح, صحافی, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیکڑوں دولت مند پاکستانیوں کی نئی برطانوی امیگریشن سکیم میں دلچسپی گلاب خان خبریں 0 24-02-11 05:14 AM
پرتشدد واقعات کی بدولت بچوں کی کھلونا ہتھیاروں میں دلچسپی میں خطرناک اضافہ گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:28 AM
’فلموں میں کبھی دلچسپی نہیں تھی‘ محمدعدنان فلمی دنیا 0 19-04-08 12:32 AM
نصرپور میں انتخابی ریلی سے ووٹروں کی عدم دلچسپی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:13 AM
کرینہ کپور کی سیف کے بچوں میں دلچسپی عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger