واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مودی سرکار نے فسادات کے ریکارڈ مٹادیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-11, 06:46 AM   #1
مودی سرکار نے فسادات کے ریکارڈ مٹادیے
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 02-07-11, 06:46 AM

Name:  110301072134_godhara466.jpg
Views: 24
Size:  30.9 KB
مودی نے افسران کو حکم دیا تھا کہ ’مسلمانوں کو ایسا سبق سکھایا جائے کہ کبھی ایسا واقعہ (گودھرا ٹرین) دوبارہ نہ ہونے پائے
بھارتی ریاست گجرات میں حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست میں ہوئے دو ہزا دو کے فسادات سے متعلق تمام سرکاری دستاویزی ریکارڈ کو ضائع کر دیا گيا ہے۔
گجرات کی حکومت نے یہ بات فسادات کی تفتیش کرنے والی کمیٹی کو بتائی۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ فسادات کے دوران کے ٹیلیفون کالز ریکارڈز اور حکام کی سرگرمیوں سے متعلق اس نے دستاویزي ریکارڈ تیار کیے تھے لیکن پانچ برس کے گزرنے کے بعد دو ہزار سات میں انہیں تلف کردیا گيا تھا۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا عمل ہے اور سول سروسز کے قواعد و ضوابط کے اصولوں کے مطابق ایسا کیا گيا ہے۔

گجرات میں مارچ دو ہزار دو میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں ایک ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے تھے جس میں سے بیشتر مسلمان تھے۔
ان جھگڑوں کی تفتیش کے لیے حکومت نے جسٹس ناناوتی کی سربراہی میں ایک کمیشن مقرر کیا تھا جس کی انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

اس کمیشن کے سرکاری وکیل ایس بی وکیل نے بتایا ’سرکاری اصولوں کے مطابق ٹیلیفوں کالز ریکارڈ، گاڑیوں کی لاگ بک اور افسران کی سرگرمیوں سے متعلق ڈائری ایک مقرر وقت کے بعد تلف کر دی جاتی ہے۔‘

یاد رہے کہ فسادات کے دوران انٹیلیجنس محکمے میں تعینات ایک سینیئر پولیس افسر سنجیو بھٹ نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نریندر مودی نے خود مسلمانوں کے خلاف فسادات کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حلف نامے کے مطابق نریندر مودی نے سینیئر پولیس افسران کی ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ فسادات کے دوران ہندوؤں کو تھوڑی چھوٹ ملنی چاہیے۔
ان کے بقول مودی نے افسران کو حکم دیا کہ ’مسلمانوں کو ایسا سبق سکھایا جائے کہ کبھی ایسا واقعہ (گودھرا ٹرین ) دوبارہ نہ ہونے پائے‘۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ سنجیو بھٹ نے جس میٹنگ کا ذکر کیا ہے اس میٹنگ میں وہ موجود نہیں تھے لیکن مسٹر بھٹ اور ان کے بعض ساتھی کہتے ہیں کہ وہ میٹنگ میں شریک تھے۔

اسی حلف نامے اور میٹنگ سے متعلق بات چیت میں سرکاری وکیل ایس بی وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ وہ ریکارڈ تو اب تلف کیے جا چکے ہیں۔

ادھر نریندر مودی اس بات سے انکار کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے فسادات کے دوران کوئی غلط کام کیا تھا۔ فروری دوہزار دو میں گودھرا ٹرین میں ہندو کارسیوکوں پر حملے کے بعد ہی فسادات بھڑکے تھے۔

گودھرا کے متعلق عدالتی کارروائي کے بعد کئي مسلمانوں کو سزا سنائي ہے لیکن فسادات کی ابھی تفتیش جاری ہے اور کسی کو بھی سزا نہیں ملی ہے۔

خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-07-11), حیدر (02-07-11)
پرانا 02-07-11, 10:06 AM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آؤ جی امن کی آشا والو
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-07-11)
جواب

Tags
color, india, کوئی, کورٹ, کرتے, کردیا, پولیس, وقت, والی, قواعد, مکمل, مطابق, انٹیلیجنس, جائے, جسٹس, حکم, خود, خلاف, خبر, ریکارڈ, سپریم, سات, ضوابط, عدالتی, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger