واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-07, 01:56 PM   #1
مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 16-09-07, 01:56 PM

مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، مشتعل افراد نے شیر پاؤ اور اکرم خان درانی کو نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا،وزیراعلیٰ سرحد پر بعض مشتعل افراد کا پتھراؤ، پولیس اہلکاروں نے حصار میں لیکر نکال دیا ، کشیدہ صورت حال کے باعث متعدد اہم شخصیات نماز جنازہ کی ادائیگی سے محروم رہیں۔
(اُردو پوائنٹ۔16ستمبر۔2007ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و فاق المدارس کے نائب صدر اور سابق رکن قوی اسمبلی مولانا حسن جان مدنی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ قیوم سٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔ شیر پاؤ اور اکرم درانی کو شرکت سے روک دیا گیا ، مشتعل افراد کی وزیر اعلیٰ سرحد پر پتھراؤ ، شدید نعرے بازی ، کشیدہ صورت حال کے باعث نماز جناز کی ادائیگی میں کافی تاخیر ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے شہید ہونے والے رہنما اور وفاق المدارس کے نائب صدر ،سابق رکن قومی اسمبل مولانا حسن جان کی نماز جنازہ پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی جبکہ وزیر داخلہ آفتاب شیر پاوٴ اور وزیر اعلیٰ سرحد اکر م خان درانی کو مشتعل افراد نے نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔نماز جنازہ میں شرکت کے لئے اسٹیڈیم میں ہزاروں افرا د اندر اور باہرموجو دتھے۔دوسری جانب وزیر داخلہ جب پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں پہنچے تو لوگ مشتعل ہو گئے اور شدید نعرے بازی شروع کردی ،پولیس نے وزیر داخلہ کو گھیرے میں لے لیا۔ان کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔وہ نماز جنازہ میں شرکت کئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ مشتعل افراد نے ان کی اسٹیڈیم میں موجودگی کے شبہ میں اطراف میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔اس موقع پر منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کوئی سرکاری اہلکار میدان میں موجود نہیں تاہم مجمع کو کنٹرول کرنا مشکل نظر آرہا تھا۔ مشتعل مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی پر بھی پتھراوٴ کیا اور نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد اہم شخصیات نماز جنازہ میں شر کت نہیں کر سکیں جبکہ نماز جنازہ ایک طرف ادا کئے جانے سے ہزاروں افراد بھی شرکت سے محروم رہے اور صر ف میت کے قریب موجود لوگوں نے نماز جنازہ کی ادئیگی کی۔ اس صورتحال کے باعث نماز جنازہ کی ادائیگی میں تاخیرہوئی۔ مولانا حسن جان پشاور کی سب سے بڑی مسجد ،مسجد درویش کے خطیب بھی تھے۔ وہ گزشتہ روز یہاں ایک نکاح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیرباغ گئے تھے۔ افطاری کے وقت مولانا جب نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہے تھے تو نامعلوم کار سواروں نے انہیں گاڑی سے نکال کر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 421
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, لوگ, نماز, نظر, موقع, مسجد, اسلام, حال, حسن, خان, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ: چوہوں کی بہتات انتظامیہ نے کڑکیاں نصب کر دیں گلاب خان خبریں 3 30-10-10 07:17 AM
میں سوچتا ہوں بیٹھ کے بغور ان دنوں جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 4 09-06-10 06:22 PM
سپر یم کورٹ کے ججوں کی تعداد 29کر نیکی تجویز والا بجٹ منظور نہیں ہو نے دین عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:04 PM
سپریم اور ہائی کورٹس کے ججوں کے الاؤنسز میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 09:26 AM
سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger