| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 772
کمائي: 13,738
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,351
450 مراسلہ میں 963 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
2008ء میں انسانی علم میں توسیع کا عمل جاری و ساری رہا اور اس سال کے دوران ہزاروں ایسی نئی باتوں کا پتا چلایا گیا جو ہمیں 2007ء میں معلوم نہیں تھیں۔ آج کے فکر و فن میں ان میں سے چند چیدہ چیدہ دریافتوں کا احوال بیان کیا جا رہا ہے۔
پرانے زمانے میں کیمیادان لوہے یا تانبے سے سونا بنانے کی کوشش میں زندگیاں بِتا دیتے تھے۔ خیر ان کی یہ کوشش تو صدیوں کی جدوجہد کے بعد بھی کامیاب نہیں ہو سکی، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ انسانی جلد کے خلیوں سے سٹیم سیل بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ سٹیم سیل قدرو منزلت میں سونے سے کہیں زیادہ بیش قیمت ہیں، کیوں کہ ان کی مدد سے کئی ناقابلِ علاج بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اس پیش رفت کو سال 2008ء کی سب سے بڑی دریافت قرار دیا جا رہا ہے۔ کتے بھی حسد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں 2008ء سے پہلے تک سائنس دانوں کو صرف یہی معلوم تھا کہ پیچیدہ قسم کے جذبات اور محسوسات مثلاً حسد اور فخر وغیرہ کا تعلق صرف انسانوں سے ہی ہے یا پھر یہ صرف چمپنزیوں میں ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔ لیکن 2008ء میں آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی کے فریڈرک رینج اوران کی ٹیم نے جانوروں پر طویل تجربات کے بعد یہ انکشاف کیا کہ گھوڑے اور کتے بھی ان پیچیدہ جذبات اوراحساسات کا ادارک رکھتے ہیں اور ان کا اظہار کرسکتے ہیں۔ 2008ء میں سائنس دانوں نے ایک ایسے مصنوعی جین کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جس کی مدد سے آئندہ برسوں میں موادعی زندگی کی تخلیق ممکن ہوسکے گی۔یہ تجربات امریکہ کے جے کریگ وینٹر انسٹی ٹیوٹ میں کیے گئے۔ 2008ء میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنس دانوں نے پتہ چلایا کہ ذہنی پریشانیاں انسانوں اور جانوروں کے دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ 2008ء میں پہلی بار موبائل فون کی فروخت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا حالیہ کئی برسوں کے دوران دنیا بھر میں موبائل فون کے استعمال میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ۔ لیکن مارکیٹ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے آئی سپلائی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008ء میں موبائل فونز کی فروخت میں تقریباً ساڑھے پانچ فی صد کمی دیکھنے میں آئی ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ کمی کا یہ رجحان 2009ءمیں بھی جاری رہے گا۔ 2008ء میں پانچ ملکوں میں 2500 کارکنوں پرکیے جانے والے ایک سروے سے ظاہر ہوا جو کارکن انٹرنیٹ پر جاکر فیس بک جیسی سائٹس پر دوسرے لوگوں سے نیٹ ورکنگ کرتے ہیں، ان کی دفتر کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 2008ء میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں پر یونیورسٹی آف اوٹاگو میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ ظاہر ہوا کہ جو بچے کم سوتے ہیں ان میں موٹاپے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے اور وہ بڑے ہوکر فربہ ہوسکتے ہیں۔ 2008ء میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم کو اپنی تحقیق سے یہ علم ہوا کہ ادھیڑ عمر اور بوڑھے لوگوں کو اپنی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کتابیں پڑھنے کی نسبت انٹرنیٹ پر تحقیق کرنے سے زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔اس تحقیق سے ظاہر ہوا کہ انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے دماغ کے وہ حصے بھی متحرک ہوجاتے ہیں جو فیصلہ سازی اور پیچیدہ استدلال سے متعلق ہیں۔ لڑکیاں ریاضی میں لڑکوں جتنی ذہین ہوتی ہیں 2008ء میں امریکہ کے ہائی اسکول کے 70 لاکھ طالب علموں پر کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ یہ خیال کہ لڑکے لڑکیوں کی نسبت ریاضی میں تیز ہوتے ہیں، غلط ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان یہ فرق اب ہمیشہ کے لیے ختم سمجھا جانا چاہیئے۔ 2008ء میں امریکہ کی کینٹ یونیورسٹی میں ایک تحقیق کے دوران سائنس دانوں کو معلوم ہوا جن مردوں کے چہرے گول ہوں ، جبڑے کی لکیریں ہلکی ہوں، بھنویں پتلی ، آنکھیں چمکدار، نتھنے چھوٹے، دہن بڑے ، ہونٹ پتلے ، چہرہ روشن اور بالوں سے عاری ہو،وہ سب سے زیادہ قابلِ اعتماد انسان ہوتے ہیں۔ 2008ء میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے1800 کارکنوں پر کی جانے والی اپنی ایک تحقیق سے معلوم چلایا ہے کہ خواتین مرد باس کی نسبت کسی خاتون باس کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ دشواری محسوس کرتی ہیں اور وہ ذہنی دباؤ میں رہتی ہیں۔ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 4 صارفین نے چیتا چالباز کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 524
کمائي: 13,346
ميرا موڈ:
شکریہ: 460
319 مراسلہ میں 759 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیاپچھلے سال کسی مسلمان ملک/ادارے نے بھی کوئی تحقیقی کام کیا ؟
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 77
کمائي: 1,291
شکریہ: 278
43 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کا شکریہ ٓ
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 233
کمائي: 4,808
شکریہ: 232
161 مراسلہ میں 324 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان میں بھی بہت تحقیق ہو رہی ہے ۔
چند سالوں میں بجلی ایجاد ہونے والی ہے ۔ |
|
|
|
| ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (07-01-09) |
|
|
#6 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 77
کمائي: 1,291
شکریہ: 278
43 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#7 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
یہ تحقیق ہے یا بھابھی کے لئے لکھا ہے
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 71
کمائي: 84
شکریہ: 48
30 مراسلہ میں 48 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایں ہیں کتے بھی حسد کرتے ہیں
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| color, فن, فروخت, پاکستان, نظر, موبائل, ممکن, معلوم, آج, انٹرنیٹ, انسان, امریکہ, بچوں, جواب, جلد, خواتین, دریافت, سال, سائنس, علاج, صلاحیت, صلاحیتوں, صدیوں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سائنسی صحافت و عوامی ابلاغ کےلئے چند سائیٹس | عدنان | ویب سائٹس کا جائزہ | 1 | 07-12-08 01:30 PM |
| طبی، سائنسی اور تحقیقی خبریں | زین خان | خبریں | 0 | 29-09-08 04:25 PM |
| بدعات اور نئے نئے امور ایجاد کرنے کی ممانعت ریاض الصالحین 18 | عبداللہ حیدر | ریاض الصالحین | 2 | 03-07-08 01:14 AM |
| نئے سعودی اعراب | محمد الیاس | تلاوت اور تجوید | 14 | 01-02-08 12:48 PM |
| نئے ذیلی ناظمین !!!!!! | منتظمین | خاص آفرز اور اعلانات | 20 | 17-10-07 07:20 PM |