واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نئے صوبے کے لئے آواز ۔۔ ایک سازش

اس موضوع کے 7 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 104 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-07-09, 08:04 AM   #1
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,197
کمائي: 117,284
شکریہ: 14,118
5,203 مراسلہ میں 11,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نئے صوبے کے لئے آواز ۔۔ ایک سازش

نئے صوبے کے لئے آواز ۔۔ ایک سازش

انتظامی حالات کے تحت علاقوں کی تقسیم حکمت عملی ہوا کرتی ہے اور اس سے ملک کے نظم و نسک کو منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن ذاتی خواہشات، لسانی بنیاد یا اس طرح کے کسی دوسرے ارادے سے کی گئی تقسیم اگرچہ ابتدا میں تو بڑی دلفریب لگتی ہے لیکن اس کے نتائج بڑے بھیانک ہوتے ہیں۔
خاص طور پر لسانیت کی عصبیت تمام عصبیتوں میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس میں بل بوتے پر کی جانے والی تقسیم بھیانک نتائج پر منتج ہو سکتی ہے۔
سکھر تک اگر اردو صوبہ بنے گا تو پھر اہل سندھ کے پاس کیا رہ جائے گا۔جو وہاں کے مقامی باشندے ہیں۔ سکھر کے بعد تو شکار پور، لاڑکانہ، گھوٹکی، پنو عاقل کے علاوہ کوئی اہم جگہ نہیں ہے، اور ان علاقوں پر کوئی صوبہ کیا جئے گا۔
کراچی سے لے کر سکھر تک اگر نگاہ دوڑائی جائے تو اس بیچ سندھی اکثریت کے کئ اضلاع ہیں، جن میں نوابشاہ، کنڈیارو، مورو، سانگھڑ، بدین اور مٹیاری قابل ذکر ہیں۔ اگر اردو صوبہ سکھر تک بن بھی گیا تو سندھی اور مہاجر کا جھگڑا تو پھر بھی چلتا رہے گا۔ کراچی میں پٹھان بھی ایک بڑی اکثریت میں ہیں جن کی گزشتہ کئی نسلیں یہیں پر پلی بڑھی ہیں۔ ان کے لئے بھی جگہ بنانی پڑےگی۔
قصہ مختصر یہ تقسیم انتہائی مہلک ہو سکتی ہے۔

موجودہ حالات میں نئے صوبے کی آواز اٹھانے کے پیچھے جو عناصر شامل ہیں‌ ان کا ادراک ضروری ہے۔
محمد علی درانی خود وفاقی وزیر رہے۔ ان کی پارٹی نے غیر مشروط اختیارات کے مزے لوٹے ، تب یہ صوبہ ضروری کیوں نہیں تھا۔
اصل مسئلہ پنجاب حکومت کو کمزور کرنا ہے، جس کے لئے قاف لیگ سرگرم ہے، صدر صاحب اگرچہ نواز شریف کو بھائی کہتے ہیں‌ لیکن پنجاب میں پی پی پی کی حکومت قائم کرنا ان کا دیرینہ خواب ہے جو موجودہ حالات میں پورا ہوتا ہوا نظر نہیں‌آرہا۔ اس لئے درپردہ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایک اہم بات یہ بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ایک طرف سوات اور وزیر ستان میں حالات انتہائی نازک ہیں، بلوچستان میں بھی امن کی مثالی صورتحال نہیں ہے ان حالات میں پنجاب کو غیر مستحکم کرنا اور پنجابی اور سرائیکی کو لڑانے کی کوشش ملک کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

خدارا ہوش کیجئے اور دشمن کو خوش مت کیجئے۔
سب سے اہم کام ملک کی حفاظت ہے، اگر ملک مستحکم ہو جائے تو پھر یہ مسائل آپس میں بیٹھ کر طے کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن اگر ’خاکم بدہن‘ ملک کو کچھ ہو جاتا ہے تو یہ سارے صوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

اس لئے ملکی مفاد کو مقدم رکھ کر سوچئے۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
__________________
قریب ہے یارو روزِ محشر چھپے گا کشتوں کا خون کیوں کر
جو چپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

محتاج اصلاح و دعا
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے راجہ اکرام کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (01-07-09), منتظمین (01-07-09)
پرانا 01-07-09, 01:43 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
Arabian's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: سرزمین پاکستان
عمر: 23
مراسلات: 132
کمائي: 908
ميرا موڈ:
شکریہ: 333
49 مراسلہ میں 69 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arabian کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صب اپنے مفادات کے لئے کوشاں ہیں۔
Arabian آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Arabian کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (02-07-09)
پرانا 01-07-09, 02:16 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,119
کمائي: 60,177
شکریہ: 9,883
2,974 مراسلہ میں 7,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں‌صوبوں کی مزید تقسیم کے حق میں‌ہوں مگر فی الحال یہ وقت مُناسب نہیں‌ہے۔ آپ کی بات صحیح ہے۔
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Arabian (01-07-09), راجہ اکرام (02-07-09)
پرانا 01-07-09, 03:15 PM   #4
ذیلی ناظم
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 4,797
کمائي: 43,300
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,789
2,818 مراسلہ میں 5,975 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہو بہت ہی دلیل سے بحث بھی کر سکتا ہو لیکن ابھی وقت نہیں ہے
__________________
ابھی تو قید میں ہیں جذبوں کی آندھیاں دل میں لیکن
ہمارا جو صبر ٹوٹا تو قیامت ہو گی
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (02-07-09)
پرانا 01-07-09, 03:46 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 349
کمائي: 5,587
ميرا موڈ:
شکریہ: 287
256 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نئے صوبے کے بنانے کے حق میں ہوں لیکن سرائیکی‌صوبے کے‌حق میں نہیں۔ اس کا حال بھی ویسا ہی ہوگا جیسا سندھ کا ہوا ہے۔
سرائیکی‌صوبے پر یوسف رضا گیلانی، ذوالفقار علی کھوسہ، لغاری خاندان، مزاری خاندان، جتوئی خاندان، شاہ محمودقریشی کا خاندان، جہانگیر خان ترین کا خاندان، محمد علی درانی کا خاندان مسلط ہوجائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر یہ صوبہ بن گیا تو اس کا ستیاناس ہوگا۔ میرے آباؤاجداد کا تعلق سرائیکی علاقے سے ہے وہاں کا حال میں دیکھ چکا ہوں۔ وہاں نواز شریف، جونیجو نے بہت سے سکول بنائے تھے لیکن زیادہ تر سکولوں میں‌آپ کو بچے پڑھتے نظر نہیں‌آئیں گے بلکہ سکولوں میں‌گائے بھینسیں بندھی نظر آئیں گی۔ اگر کسی کو یقین نہ ہو تو وہ ڈیرہ غازیخان، راجن پور میں‌مزاری، لغاری علاقے دیکھ لے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے راشد احمد کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (01-07-09), منتظمین (01-07-09), راجہ اکرام (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 08:44 AM   #6
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,197
کمائي: 117,284
شکریہ: 14,118
5,203 مراسلہ میں 11,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہو بہت ہی دلیل سے بحث بھی کر سکتا ہو لیکن ابھی وقت نہیں ہے
وقاص بھائی اختلاف نئے صوبے بنانے میں نہیں‌ہے۔ صوبے اگر انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے ناگزیر ہوں تو ضرور بننے چاہییں۔
اختلاف اس بات میں ہے کہ کس بنیاد پر بنیں؟ اور کس وقت بنیں۔؟
لسانی عصبیت کی بنا پر صوبے بنانے سے استحکام کے بجائے بحران ہو گا اس لئے نئی تقسیم کے لئے مستحکم بنیادیں ہونی چاہییں۔
اور جہاں تک وقت کا تعلق ہے تو موجودہ حالات میں جب ملک کے طول و عرض میں مختلف النوع مسائل کی بھرمار ہے، کراچی سے لے کر خیبر تک امن و امان کی صورتحال دگر گوں ہے، بلوچستان کی صورتحال سے آپ آگاہ ہیں۔ ان حالات میں نئے صوبوں کے لئے آواز اٹھانا ملکی مفاد کے بجائے ملک دشمنوں کی معاونت کے مترادف ہو گا۔
لہذا ہمیں‌چاہیے کہ موجودہ حالات میں‌اپنی توانائیاں ملکی استحکام کے لئے صرف کریں چاہے وہ تحریری ہوں یا عملی۔ اس کے لئے پاک نیٹ اور دیگر اس طرح کے فورم مفید ہو سکتے ہیں۔ اگر ہماری کوشش سے ایک فرد بھی راہ راست پر آجائے تو یہ ملک کے لئے بڑی خدمت ہو گی۔

تقسیم ہونی چاہیے لیکن مناسب وقت کا انتظار ضروری ہے۔
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-07-09, 10:35 AM   #7
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 1,469
کمائي: 17,306
ميرا موڈ:
شکریہ: 861
663 مراسلہ میں 1,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
فرحان دانش کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فرحان دانش کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستان میں ہمیشہ حق کو سازش کہا جاتا ہے
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 11:07 AM   #8
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,197
کمائي: 117,284
شکریہ: 14,118
5,203 مراسلہ میں 11,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فرحان دانش بھائی
امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔
حق سے کسی نے انکار نہیں کیا، صرف وقت اور حالات کی نزاکت پیش نظر ہے۔ صرف عنوان نہیں مشمولات پر بھی ایک نظر دوڑا لیں تو انشاء اللہ اطمینان ہو گا۔
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
فورم, کراچی, پاک, پاکستان, وزیر, لوٹے, نواز شریف, نظر, موجودہ, مسائل, اللہ, اردو, بھائی, تحریری, حال, خوش, ذوالفقار, علی, صوبہ, صوبوں, صوبے, صورتحال, صحیح, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نئے صوبے کا مطالبہ زور پکڑ گیا فرحان دانش خبریں 18 01-07-09 11:43 AM
ایک شعر ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ وسیم مزاحیہ شاعری 8 02-04-09 06:56 PM
اسلام کے خلاف ایک اور شرمناک سازش چیتا چالباز خبریں 14 15-02-09 09:24 PM
پنجاب کے نئے گورنر کا تقرر سازش نہیں ہے میاں شاہد گپ شپ 2 21-05-08 03:49 PM
خلاء کے مسافروں کے لئے نئے سکّے خرم شہزاد خرم خبریں 0 09-10-07 08:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger