|
نوابشاہ: قومی اسمبلی کی نشست کیلئے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے

26-11-07, 08:55 AM
نواب شاہ (بیورو رپورٹ) نواب شاہ میں قومی اسمبلی کی نشست Na-213کیلئے نوازشریف کی طرف سے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے ۔ اتوار کو ریٹرننگ افسر مسعود احمد کوریجو کے دفتر سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما سید سجاد شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ Na-213 نواب شاہ ون کے لئے مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سید سجاد حسین شاہ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ پاکستان روانگی سے قبل میاں محمد نوازشریف سے ان کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی اور ان کی اجازت کے بعد Na-213 کیلئے میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ انہوں نے بتایا کہ نامزدگی فارم خصوصی طورپر لاہور بھیجا گیا ہے اور نوازشریف کے دستخط کے بعد پیر کو جمع کرایا جائے گا۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اگر نواب شاہ کے حلقہ Na-213 سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو ان کا مقابلہ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ہوگا جو کہ گزشتہ انتخابات میں اس نشست پر ریکارڈ 70ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے ایم این اے منتخب ہوئی تھیں ۔ میاں نواز شریف کی طرف سے ان کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی اطلاع پر حساس اداروں میں کھلبلی مچ گئی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی بڑی تعداد اس کی تصدیق کرنے کیلئے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچی جہاں پر انہیں عملے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن قوانین میں ترمیم کے بعد امیدوار کو متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں فارم جمع کرانے کیلئے روبرو پیش ہونا پڑے گا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|