واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز، شہباز اہلیت، ٹریبونل منقسم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-06-08, 12:31 AM   #1
نواز، شہباز اہلیت، ٹریبونل منقسم
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 01-06-08, 12:31 AM

لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اکرم قریشی اور مسٹر جسٹس حافظ طارق نسیم پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے نواز شریف اور شہباز شریف کے انتخابات لڑنے کی اہلیت کے معاملے پر منقسم رائے ہونے کی بنا پر یہ معاملہ چیف الیکشن کمِشنر کو بھجوا دیا ہے۔
نواز شریف کے قومی اسمبلی کے لیے جبکہ شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی قبول کیے جانے کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل نے شریف برادران کے خلاف دائر ان اپیلوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ جمعہ کو محفوظ کردیا تھا۔

سنیچر کو ٹریبونل کے ارکان میں اختلاف رائے ہونے کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ ٹریبونل کے رکن اکرم قریشی نے نواز شریف اور شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا جبکہ اسی ٹریبونل کے دوسرے رکن جسٹس حافظ طارق نسیم نے اپیلیں مسترد کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو انتخابات لڑنے کا اہل قرار دیا۔

نواز شریف کے وکیل سابق اڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف علی نے کہا ہے کہ جب منقسم فیصلہ آئے تو ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رہتا ہے، اس لیے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے مطابق دونوں بھائی الیکشن لڑنے کے اہل ہیں اور الیکشن لڑیں گے۔

ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ’وزیر اعظم نواز شریف‘ اور ’گو مشرف گو‘ کے نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز جسٹس اکرم قریشی اور جسٹس حافظ طارق نسیم پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی قبول کرنے کے خلاف اپیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

یہ اپیلیں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مختلف انتخابی حلقوں سے دائر کی گئی ہیں۔

سیالکوٹ کے حلقے پی پی 124 سے ذوالفقار علی گھمن، بھکر سے پی پی 48 سے سید خرم شاہ، لاہور کے پی پی 141 سے اظہر خان لودھی، لاہور کے ہی پی پی 154 سے سید خرم علی شاہ نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگیوں کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقے 123 سے نور الٰہی اور راولپنڈی کے حلقے باون سے ناصر راجہ نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

جمعہ کو ہونے والی کارروائی میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے وکلاء ٹریبونل میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ تاہم ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے سول سوسائٹی کی طرف سے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی حمایت میں دلایل دیے۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب صدر آئین کے آرٹیکل پینتالیس کے تحت کسی کی سزا معاف کر دیتے ہیں تو اس شخص کا جرم بھی ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ صدر نے ان کی سزا معاف کردی ہے اس لیے نواز شریف انتخابات لڑنے کے اہل ہیں اور ان کو کسی صورت بھی نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے نواز شریف کے خلاف اپیلوں پر اعتراض اٹھایا کہ یہ اپیلیں مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد کی گئی ہیں اس لیے یہ اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

ٹریبونل کے سامنے وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ندیم الدین نےاپنے دلائل میں کہا تھا کہ ان کے سامنے اس نوٹیفیکیشن کی کاپی موجود نہیں ہے جس سے وہ بتا سکیں کہ آیا نواز شریف کی سزا جزوی طور پر معاف کی گئی تھی یا مکمل طور پر۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 356
Reply With Quote
پرانا 02-06-08, 11:48 AM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نواز، شہباز اہلیت، ٹریبونل منقسم

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, نواز شریف, مکمل, جرم, خلاف, خان, خرم, ذوالفقار, شخص, علی, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تعلیکم کی اہمیت، ہندی کہانی زارا بچوں کے لیے کہانیاں 0 15-02-11 10:47 AM
نواز شریف کی کھل کر سپریم کورٹ کی حمایت، تبدیلی کی خبروں میں تیزی گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:29 AM
نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:40 PM
انتخابی اہلیت، شریف برادران کی طلبی محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:20 PM
::::سائیبر کرائمز، نوجوان گرفتار :::: S_S_G_Commando خبریں 0 01-04-08 09:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger