واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-08, 09:22 PM   #1
نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 04-06-08, 09:22 PM

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کی ضمنی انتخاب کے لیے اہلیت کے فیصلے اور شہباز شریف کی بلامقابلہ کامیابی کے نوٹیفیکشن کو چیلنج کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس کیس کی ابتدائی سماعت کے لیے تین رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں یہ تین مختلف رٹ درخواستیں ایک عام شہری خرم شاہ اور ایک آزاد امیدوار نورالہی کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

درخواست دہندگان کے وکیل ڈاکٹر ایم محئی الدین قاضی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے الیکشن ٹریبونل اور چیف الیکشن کمیشن کے ان فیصلوں کو چیلنج کیا ہے جن کے تحت نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردیا گیا تھا۔

نواز شریف نے لاہورکے حلقہ این اے ایک سو تئیس سے جبکہ شہباز شریف نے لاہور کے دوحلقوں سمیت پنجاب بھر سے پانچ حلقوں سے صوبائی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔

انتخابی عذرداریاں سننے والے الیکشن ٹریبونل کے دونوں ججوں نے الگ الگ کیسوں میں شریف بردران کی اہلیت کےبارے اختلافی فیصلے دئیے تھے۔ایک جج نے انہیں اہل اور دوسرے نے نااہل قرار دیا تھا۔

چیف الیکشن کمیشن نے فیصلے پر اختلاف رائے کی وجہ سے ریٹرنگ افسر کے شریف بردران کو اہل قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

ڈاکٹر ایم محی الدین قاضی نے کہا کہ ان کے مؤکلین نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، الیکشن ٹریبونل اور ریٹرنگ افسروں کے فیصلے آئین اور قانون سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک الگ رٹ میں کہا گیا ہے کہ جب انہی بنیادوں پر شہبازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے تو ان کے پی پی اڑتالیس بھکر سے بلامقابلہ کامیابی کے نوٹیفیکشن کو کالعدم قراردیاجائے۔

لاہور ہائی کورٹ کے تین ججوں جسٹس فضل میراں چوہان،جسٹس حسنات احمد اور جسٹس محمد احسن بھون پر مشتمل تین رکنی بنچ جمعرات کو اس بات کی سماعت کرے گا کہ یہ رٹ درخواستیں باقاعدہ سماعت کے قابل ہیں یا نہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن سے شہباز شریف کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوجانے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلالیا گیاہے۔ یہ اجلاس چھ جون کو ہوگا لیکن اس سے پہلے یعنی جمعرات کی شام مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں مسلم لیگ نون کے صدرشہباز شریف کو وزارت اعلی کے عہدے کے لیے اتحادی جماعتوں کا امیدوار نامزد کیا جانا ہے۔

اسمبلی سے وزیر اعلٰی منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کو گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھانا ہوگا۔مسلم لیگ نون گورنر پنجاب کے بارے میں کئی بار اپنی ناپسندیدگی ظاہر کرچکی ہے۔مسلم لیگی صوبائی وزراء نے گزشتہ مہینے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا جس میں خود سلمان تاثیر نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 249
Reply With Quote
پرانا 05-06-08, 10:40 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, وزیر, نواز شریف, خرم, شام, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الیکٹرانک سگنلز، موڈم اور آج کا نوجوان گوہر کمپیوٹر کی باتیں 1 06-03-10 05:12 PM
شہباز، تاثیر کے تند و تیز جملے راجہ اکرام سیاست 0 12-01-10 06:28 PM
نواز، شہباز اہلیت، ٹریبونل منقسم محمدعدنان خبریں 1 02-06-08 11:48 AM
زرداری اور نواز، دبئی کے بعد لندن میں محمدعدنان خبریں 2 11-05-08 07:47 PM
::::سائیبر کرائمز، نوجوان گرفتار :::: S_S_G_Commando خبریں 0 01-04-08 09:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger