|
نوازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

12-08-11, 03:15 AM
اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف جمعرات کو اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان کی عیادت کےلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے جہاں وہ دو گھنٹے تک چوہدری نثارعلی خان کے پاس رہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں طرف سے بعض گلے شکوے بھی کئے گئے۔ چوہدری نثار علی خان نے بعض حوالوں سے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ میاں محمدنوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کےلئے چوہدری نثارعلی خان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہراپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے چوہدری نثارعلی خان نے جومثبت کردار ادا کیا ہے مسلم لیگ ن اور پوری قوم اسے سراہتی اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثارعلی خان نے پارٹی کےلئے متحرک کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی کےلئے ماضی کی طرح فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چوہدری نثارعلی خان ہفتہ کو پریس کانفرنس کریںگے۔ دریں اثناءنوازشریف سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں کشمیری رہنما یاسین ملک نے ملاقات کی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|