|
نواز ،بینظیر ملک کو دیوالیہ کر کے بھاگ گئے،ہمارے دور میں ریکارڈ تر قی ہو ئی،پر ویز الٰہی

16-12-07, 08:58 AM
سرائے عالمگیر (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ق)پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اٹھانے کا دن یادگار ہے،نواز شریف اور بینظیر ملک کو دیوالیہ کرکے بھاگ گئے تھے جبکہ ترقی صدرپرویز مشرف کی مدبرانہ قیادت میں مسلم لیگ کے دورمیں ہوئی ،اپنی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کی بدولت اقوام عالم میں نہ صرف پاکستان کامقام بلندہوابلکہ ہر شعبہٴ زندگی میں ریکارڈترقی ہوئی ۔بینظیر کے دور میں ملک ناکام ریاست کے طور پر سامنے آیا اور 7سال قبل نواز شریف ملک کو دیوالیہ کر کیملک سے بھاگ گئے تھے جبکہ مسلم لیگ نے تنکا تنکا جمع کر کے قومی خزانے کو بھرا اور عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے اور عوام اگر ترقی کے اس سفر کو جاری دیکھنا چاہتے ہیں تو 8جنوری کو سائیکل پر مہر لگا کر مسلم لیگ کو دو تہائی اکثریت سے ہمکنار کریں تاکہ انہیں تعلیم کتابیں ادویات ایمرجنسی اور علاج معالجے کی دیگر سہولتیں ان کی دہلیز پر مفت فراہم ہوتی رہیں۔وہ داتا دربار لاہور میں حاضری دینے کے بعد مسلم لیگ کی انتخابی مہم کے آغاز کے سلسلے میں سرائے عالمگیر میں بڑے جلسہٴ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس ملک اور قوم کے لیے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے نہ صرف مسلم لیگ کے نظریات کو بیچا بلکہ انہوں نے مسلم لیگ کو بھی بیچا وہ کیسا مسلم لیگی ہے جو ملک توڑنے والی جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ جائے، جو شخص ن لیگ کو ووٹ ڈالے گا اس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا اگر ن لیگ والے ووٹ نواز شریف کو دیں گے تو وہ ملک توڑنے والی جماعت کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 60سالہ تاریخ میں ضلع گجرات میں اتنے کام نہیں ہوئے ہیں جتنے پچھلے 5سالوں میں ہوئے ہیں۔ قبل ازیں چوہدری پرویز الٰہی نے داتا دربار پر حاضری دی جہاں فاتح خوانی کی اور مسلم لیگ کی کامیابی کے لیے دعا کی اس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|