واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز بینظیر ملاقاتوں سے کوئی فر ق نہیں پڑ تا،منشور مطالبات کا حشر میثاق جمہوریت سے بد تر ہو گا،شجاعت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:02 AM   #1
نواز بینظیر ملاقاتوں سے کوئی فر ق نہیں پڑ تا،منشور مطالبات کا حشر میثاق جمہوریت سے بد تر ہو گا،شجاعت
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:02 AM

نواز بینظیر ملاقاتوں سے کوئی فر ق نہیں پڑ تا،منشور مطالبات کا حشر میثاق جمہوریت سے بد تر ہو گا،شجاعت



اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ منشور مطالبات کا حشر میثاق جمہوریت سے بھی بدتر ہوگا، اے پی ڈی ایم اور اے آر ڈی کوئی ایشو نہ ہونے کی وجہ سے غیر حقیقی مطالبات کر رہے ہیں،انہو ں نے کہا کہ بے نظیر ملاقاتوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، الیکشن کے اعلان سے پہلے ہروقت الیکشن الیکشن کہنے والے آج کس منہ سے الیکشن کو موخر کرنے کی بات کر رہے ہیں، الیکشن ہرصورت میں وقت مقررہ پر ہوں گے، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی ان کی اپنی سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کی وجہ سے مسترد ہوئے ہیں، نواز شریف کی محاذ آرائی کی سیاست کو عوام نے بالکل مسترد کر دیا ہے، ہماری جماعت پوری طرح سے متحد ہے،اس میں کوئی انتشار نہیں ہے، نواز شریف کی واپسی پر ان کی طرف جانے والوں کی کوئی لائن نہیں لگی، مسلم لیگ انتخابات میں پنجاب سے دوتہائی اور دوسرے صوبوں سے واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ وہ بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ اگر نواز شریف اور بے نظیر بھٹو اکٹھے ہوتے ہیں تو اس سے اچھی ہمارے لئے کیا بات ہو سکتی ہے اور جہاں تک ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا تعلق ہے تو وہ جب سامنے آئے گا تو اسے بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف لاکھ یہ بات کریں کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کا حشر میثاق جمہوریت جیسا نہیں ہوگا، قوم کو بخوبی علم ہے کہ اس کا حشر میثاق جمہوریت سے بھی بدتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف اور بے نظیر بھٹو اکٹھے ہوتے ہیں تو اس سے اچھی ہمارے لئے کیا بات ہو سکتی ہے۔انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے اور ان کے انتخابی عمل سے باہر ہو جانے سے الیکشن کی ساکھ کے بارے میں سوال کے جواب میں کہاکہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی ان کی اپنی غلطی سے مسترد ہوئے ہیں جب انہیں کراچی سے خصوصی عدالت سے ہونے والی سزا کے خلاف اپیل کرنی تھی تو اس وقت وہ سعودی عرب جا کر محلات میں عیش و آرام کرنے لگے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی سزا بحال رہی۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 365
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیراعظم, نیوز, نواز شریف, آج, بے نظیر, جواب, خلاف, خصوصی, سیاست, عدالت, صوبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرنےوالی واحد جماعت گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:23 AM
ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج جاری،عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ،چیف جسٹس سمیت عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:54 AM
کراچی میں وکلاء کی ہڑتال اور ریلی،عدالتوں میں سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہو عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 08:05 AM
کراچی میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ، ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:27 AM
تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger