واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شریف اور دینی جماعتیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-06-08, 05:01 PM   #1
نواز شریف اور دینی جماعتیں
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 02-06-08, 05:01 PM

نواز شریف اور دینی جماعتیں

تحریر:ایم اے قمر

پورے ملک میں بسنے والے اکثر لوگوں کی خواہش ہے کہ جج بحال ہو جائیں کیونکہ صدر پرویز مشرف نے3نومبر 2007ء کو عدلیہ پر جو کاری ضرب لگائی تھی اس کا نہ کوئی جواز تھا اور نہ اس کی کوئی قانونی وجہ تھی اور پھر جو ایمرجنسی لگی تھی وہ بھی آرمی چیف کی طرف سے تھی جو اور بھی غیر قانونی تھی جس کو نئی بننے والی سپریم کورٹ نے بھی فوری طور پر جائز قرار دے دی مگر عوام جن کی رائے سب سے زیادہ مقدم ہوتی، جو سب سے زیادہ شعور والے ہوتے ہیںنے اس تبدیلی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور سراپہ احتجاج بن گئے۔یہی وجہ ہے کہ 18فروری کے انتخابات میں حصہ لینے والی اکثر سیاسی پارٹیاں بھی لوگوں کو یہی کہتی رہیں کہ وہ جج بحال کرانا چاہتی ہیں ، پیپلز پارٹی بھی یہی کہتی ہے اور مسلم لیگ نواز گروپ کی بھی یہی خواہش ہے، قاضی حسین احمد صاحب کا بھی یہی فرمانا اور عمران خان اور محمود خان اچکزئی بھی یہی چاہتے ہیں کہ عدلیہ کی پرانی حیثیت بحال ہو جائے۔ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر باقی ساری پارٹیاں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ جسطرح ایک حکم نامے کے ذریعے ایمرجنسی لگا کر صدر پرویز مشرف نے ججوں کو گھروں میں ڈال دیا تھا بعینہ اسی طرح ایک حکم( آرڈر )کے ذریعے موجودہ حکومت ان کو بحال کر دے،مگر دوسری طرف اس بات کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں کہ جج مقرر کرنے کا اختیار تو صدر کے پاس ہے اور وہی نئے جج مقر ر کر سکتا ہے اور آئین کے مطابق وہی اس ضمن میںکوئی حکم جاری کرنے کا مجاز ہے ، اور اگر کوئی شخص اس کے برخلاف کوئی اور حکم یا آرڈر جاری کرتا ہے تو وہ جہاں آئین سے متصادم کام کرتا ہے وہاں سراسر دو اداروں اور دو شخصیتوں کے درمیان محاذ آرائی کا باعث بھی بنتا ہے اور فی الحال پیپلز پارٹی اسی محاذ آرائی سے اجتناب کر رہی ہے، جس کی وجہ سے تمام دوسری پارٹیوں کی نظر میں ظاہری طور پر پیپلز پارٹی کی ساکھ گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور اس سے شاکی نظر آتی ہیں۔

ججوں کی بحالی کی حامی تمام پارٹیاں بڑے زور شور سے یہ تو کہہ رہی ہیں کہ وزیرِ اعظم یا پیپلز پارٹی اس ضمن میں حکم (ا یگزیکٹیو آرڈر) جاری کریں مگر یہ بتانے سے اجتناب کر رہی ہیں کہ کس طرح اور آئین کی کس شق کے تحت وزیرِ اعظم یہ آرڈر جاری کرے ، کیو نکہ صدر صاحب تو ایک غلط کام کر ہی چکے ہیں اور اسی طرح کا غلط کام باقی تمام پارٹیاں بھی پیپلز پارٹی سے کرانا چاہتی ہیں، دوسری طرف عوام کو بھی مسلسل گمراہ کیا جا رہا ہے اور غلط طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ہم جو کر رہے ہیں وہی ٹھیک ہے جبکہ باقی تمام غلط ہیں ، ہم بڑے محب وطن ہیں اور ہم ہی ان کے خیر خواہ ہیں جبکہ اندر سے یہ پارٹیاں مجموعی طور پر عوام کے خلاف ایک بار پھر سازش میں مصروف ہیں اور ملک کو اسی طرح محاذ آرائی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں جس طرح ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر اور نواز شریف کے دورِ حکومت میں ہوتا رہا ہے کہ فقظ ایک ہی رٹ ہوتی تھی کہ ہم نہیں مانتے ۔

پیپلز پارٹی عمومی طور پر سوشلٹ اور جمہوری سوچ کی حامی ہے اور اس کے تعلقات اور جھکاؤ بھی انہی لوگوں کی طرف زیادہ ہے ، اسی طرح مجموعی طور پر تمام دینی جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف ہیں جب کہ نواز شریف ہر معاملے میں دینی جماعتوں کی طرف دیکھتے ہیں اور جونہی مو قع ملتا ہے ان کی گود میں چلے جاتے ہیں ، ان کو اس بات کا ادراک ہی نہیں ہے یا ہے مگر کرنا نہیں چاہتے کہ تمام بڑی دینی جماعتیں جو اس وقت ملک میں کام کر رہی ہیں یہ وہی دینی جماعتیں ہیں جو قیامِ پاکستان کی مخالف تھیں اور جب تمام تر مخالفتوں کے باوجود پاکستان معرضِ وجود میں آ گیا تو یہ ساری جماعتیں اپنے اپنے مفاد ات سمیٹنے کیلئے فوری طور پر اپنی سمت بدل کر ،نئے نام اور نئے لبادے اوڑ کر اس کی سیاست میں آ کودی ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے کسی نہ کسی بہانے ملک میں محاذ آرائی اور دنگا فساد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش میں رہتی ہیں، لانگ مارچ ، ملین مارچ ، اداروں کے محاصرے اور گھیراؤ جلاؤ انہی دینی جماعتوں کا شیوہ رہا ہے جبکہ کوئی سیاسی جماعت جس کی قیادت کا ذہن ذرا سا بھی جمہوری ہوتا ہے وہ گھیراؤ، جلاؤ اور محاصروں کی سیاست نہیں کیا کرتیں۔ نواز شریف کو چونکہ فوج اور پرویز مشرف کی طرف سے ایک بھاری چوٹ مل چکی ہے اور وہ اس چوٹ کو بھلانا ہی نہیں چاہتے، یہی وجہ ہے کہ جو بھی پارٹی یا جماعت پرویز مشرف کی مخالفت کا نعرہ لگاتی یہ فوراً اس کی حمایت کر دیتے ہیں یا اس سے مدد حاصل کرنے کو خواہش مند دکھائی دیتے ہیں۔

جماعت اسلامی، تحریکِ انصاف اور ان کی حامی بعض دوسری سیاسی اور دینی جماعتیں جنکا نواز شریف سے ذرا بھی تعلق تھا کو مسلسل محاذ آرائی کی ترغیب دے رہی ہیں اور کوئی دن خالی جاتا ہو گا جبکہ اس محاذ آرائی کی شدت میں اضافہ کیلئے ان کی طرف سے کوئی نہ کوئی بات اخبارات کی زینت نہ بنتی ہو گی۔ وکلاء بھی مسلسل محاذ آرائی کی جانب گامزن ہیں اور اس بات کو یہ لوگ بھی فراموش کیئے بیٹھے ہیںکہ لوگ اگر ساٹھ سالوں سے بروقت انصاف سے محروم رہے ہیں تو جہاں عدلیہ کے ججوں اور مجسٹریٹوں کا ہاتھ ہے وہاں ان کا اپنا بھی بہت سا ہاتھ ہے جو اپنی دوسری دلچسپیوں کے باعت ریڈروں اور منشیوں کو رشوتیںدے دے کر تاریخوں پر تاریخیںلے کر کیسوں کے فیصلوں کو سالوں تک لٹکائے رکھنے میں معاون و مددگار بنتے رہے ہیں، میں اس ضمن میں زیادہ نہیں لکھنا چاہتا مگر وہ تمام لوگ جو موجودہ عدالتی نظام کے ڈسے ہوئے ہیں بڑی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کورٹ کچہریوں میں کیا کچھ ہوتا ہے ؟

میں بات کر رہا تھا میاں نواز شریف اور دینی جماعتوں کی تو پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ دینی جماعتیں اسوقت ملک میں کیا کر رہی ہیںاور ان کا ماضی میں کردار کیسا رہا ہے، ان دین کے ٹھیکیداروں نے دین کے نام کو استعمال کرتے ہوئے کیا کیا نہ گل کھلائے اور ملک کی سا لمیت کے ساتھ کس کس طرح کھیلنے کی کوشش نہیںکی۔ آج ملک کے شمال مغربی علاقے ایک شورش کی زد میں ہیں تو اس شورش کے پیچھے بھی انہی نام نہاد علماء کا ہاتھ ہے جو اپنی اپنی مساجد اور مسالک کے چکر میں ملک کی سا لمیت کے درپے ہیں،ان کو ملک کی بجائے ہمسایہ ملکوں کی پڑی ہے، ان کی ساری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں، اس ضمن میں ایک نہیں ہزار مثالیں اور واقعات ہیں جو ان کی ملک سے محبت کو سوالیہ بنا رہے ہیں۔ میاں صاحب اگر واقعی ملک اور قو م کے ساتھ وفادار ہیں ، مخلص ہیں تو ان کو ان سازشی عناصر سے ہوشیار رہنا ہو گا جو بھائی چارے کی فضا کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور لوگوں میں تفرقہ کا باعث ہیں۔ کیونکہ جو نظر آ رہا ہے وہ یہ کہ میاں صاحب کی پرویز مشرف کی نسبت مخالفت قومی کی بجائے ذاتی مخاصمت کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے وگرنہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کو یوں سبو تاز نہ ہو نے دیتے، رہی بات پارلیمنٹ کی بالا دستی کی تو اس کو پہلے حقیقت میں بالا دست بنا تو لیں پھر اس کی مدد سے جو چاہیں کریں ، جو مجھے یقین ہے کہ آپ سمیت کوئی پارٹی کبھی نہ کرے گی کیونکہ جن کو انفرادی فیصلے کرنے کی عادت ہو وہ اجتماعیت کو کیسے برداشت کر سکے گا؟
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
پرانا 03-06-08, 04:23 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نواز شریف اور دینی جماعتیں

اچھا لکھاھے اپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-08, 07:24 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,184
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نواز شریف اور دینی جماعتیں

The Great
برادر تھریڈ پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کورٹ, پاکستان, واقعات, نواز شریف, نواز شریف دینی جماعتیں جج, نظر, موقع, موجودہ, محبت, آج, احتجاج, بھائی, بے نظیر, جواب, حکم, خان, ذوالفقار, سپریم, سیاست, شور, شخص, علی, عمران, عمران خان, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دینی جماعتیں مشترکہ جدوجہد کی تیاری کررہی ہے ALI-OAD خبریں 0 08-02-11 08:24 AM
علما، جماعتیں اب پیچھے نہ ہٹیں: طالبان ALI-OAD خبریں 2 10-01-11 01:26 PM
حمد اور نعتیں پڑھیں اور پرنٹ کریں! shafresha عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 1 19-08-09 02:30 PM
عدلیہ کی بحالی تک جنگ رہے گی،سیاسی جماعتیں انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کر یں،وکلا ء کنونشن عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:16 PM
مارشل لاء ہے، اپوزیشن جماعتیں ملکر جدوجہد کریں، فضل الرحمن عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger