واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شریف منافقانہ سیاست چھوڑ کر بیرون ملک سے دولت واپس لائیں، شیخ رشید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-10, 12:17 AM   #1
نواز شریف منافقانہ سیاست چھوڑ کر بیرون ملک سے دولت واپس لائیں، شیخ رشید
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 27-10-10, 12:17 AM

اسلام آباد(انٹرویو۔ جاوید شہزاد) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ''ایگو'' اور ''منافقت'' کی سیاست کے باعث 15 سالوں سے اقتدار کیلئے دھکے کھا رہے ہیں مگر وہ ''کلیئر'' نہیں ہو رہے ہیں۔ ایوان صدر میں 11 عشائیے کھلاکر صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو ''استعمال'' کرنے کا جو سیاسی ریکارڈ قائم کیا ہے اس سے قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف کتنے بڑے سیاستدان ہیں جنکو صدر آصف علی زرداری سمیت ہر کوئی استعمال کرلیتاہے۔ نواز شریف کے بغیر بھی مسلم لیگی دھڑوں کا ''اکٹھ'' اور ''اشتراک'' ہوسکتا ہے۔ زرداری سے بیرون ملک سرمایہ واپس لانے کا مطالبہ کیا جاتاہے تو پھر نواز شریف کو بھی برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں موجود سرمایہ واپس لانا چاہئے۔جنرل علی قلی خان کے ڈر سے نثار کے کہنے پر نواز شریف نے مشرف کو سپہ سالار بنایا مگر اسی کے گڑھے میں خود جاگرے۔ نواز شریف اپنے سے زیادہ مقبول اور بولنے والوں کو جاوید ہاشمی بنادیتے ہیں۔ اب شاہد خاقان عباسی ، سعد رفیق اور احسن اقبال بھی جاوید ہاشمی بننے والے ہیں مسلم لیگ میں جو سر اٹھاکر اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیاست کرے تو پھر بے توقیری اور خاموشی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔وزیر قانون بابر اعوان سے چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کرکے چوہدریوں نے نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ ''ہاں'' ایسے بھی کرائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر اوصاف کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اس وقت دوغلی سیاست کے ذریعے پاکستان کے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں کون نہیں جانتا کہ وہ ''تخت لاہور'' کے اقتدار کو طول دینے اور تیسری بار وزیراعظم بننے کیلئے 15سال سے ایوان اقتدار کے دھکے کھارہے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کی حمایت انہوں نے تیسری بار خود وزیراعظم بننے کیلئے کی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے۔ نواز شریف ایگو اور منفافقت کی سیاست کی بجائے اصولی سیاست کریں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوںنے مفاہمت کے نام پر نواز شریف کو جس طرح استعمال کیا ہے ا س طرح ملک کا کوئی دوسر اسیاستدان اور شخصیت انکو استعمال نہیں کرسکتا اور صدر مملکت آصف علی زرداری جب دیکھتے ہیں کہ انکے نمک کا اثر نواز شریف سے ختم ہورہا ہے تو وہ فوراً نواز شریف کو عشائیے یا ظہرانے پر ایوان صدر بلالیتے ہیں اور اب تک نوا ز شریف ایوان صدر سے 11 کھانے کھاچکے ہیں اور جب آصف علی زرداری کا بیرون ملک سرمایہ وطن واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو یوں محسود ہوتا ہے کہ زرداری کے ڈنر کا اثر ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ زرداری کو بھی اپنا پیسہ جو بیرون ملک میں ہے وہ ملک کے اندر لانا چاہیے اور اس کا مطالبہ کرنے والے نواز شریف کو بھی برطانیہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں اپنا اپنا خفیہ پیسہ واپس لانے کا اعلان کرنا چاہئیے۔مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لیگی دھڑوں کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ نواز شریف ہیں اور میں تو کہتا ہوں کہ لیگی دھڑوں کا اتحاد نواز شریف کے بغیر ہی بنایا جائے اور نواز شریف کے بغیر لیگی دھڑوں کا اتحاد بھی اسی طرح چلے گا جس طرح نواز شریف کے 10 سالہ جلاوطنی کے دور میں پاکستان چلتا رہا ہے۔ سیاست میں مختار کل کے دعوے کرنے والے سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنرل علی قلی خان کو خوف کی وجہ سے نوا ز شریف نے آرمی چیف نہیں بنایا اگر عمر ایوب کے ماموں آرمی چیف بن جاتے تو ملک کے اندر کون سی قیامت آتی مگر چوہدری نثار کے کہنے پر نواز شریف نے کئی جرنیلوں کو سپرسیڈ کرکے مشرف کو آرمی چیف لگایا۔ اور پھر تاریخ نے اپنے آپکو دہرایا اور نواز شریف خود مشرف کے گڑھے میں جاگرے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ''ٹھہراؤ'' نوا ز شریف کی دوغلی سیاست کی وجہ سے ہے۔ کرپشن کو نہ للکارنا نواز شریف کی کمزوری ہے اگر وہ سرے محل کی بات کرتے ہیں تو پھر برطانیہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں نواز شریف کے سرمائے پر بھی لوگ انگلیاں اٹھائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس ملک کے اندر بڑے سیاستدانوں کے 25 بیٹے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور خیبر سے کراچی تک 25 شہزادوں ''پرنس مافیا'' اپنے والدین سے زیادہ کرپٹ ثابت ہوئے ہیں جو دونوں ہاتھوں سے دن رات لوٹ مار میں مصروف ہیں بڑے چھوٹے ٹھیکوں سے لیکر نوکریوں، تبادلوں، ترقیوں اور قومی معاہدے تک 25 شہزادوں کے ذریعے ہو رہے ہیں۔ ملک اس وقت انکے نرغے میں ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیر پگاڑا میدان عمل میں اتر چکے ہیں اور لیگی دھڑوں نے متحد ہونا ہے اور آنے والے دنوں میں لیگی دھڑے بڑی سیاسی قوت بننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف منفی سیاسی سوچ کی وجہ سے اہم اداروں کا اتحاد حاصل نہیں کرسکے کیونکہ نواز شریف نے اپنے ہر دور میں اپنے ہر محسن کو ڈس لیا تھا جو آدمی سر اٹھا کر چلے نواز شریف اسے عبرت کا نشان بنادیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں وقت سے پہلے بتا رہا ہوں کہ شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق اور احسن اقبال پر بھی جاوید ہاشمی والا فارمولا نواز شریف استعمال کرسکتے ہیں اور انہوں نے اگلے نمبر لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ میں واحد آدمی ہوں جو انکے خلاف 8 نمبر والا ریگ مار استعمال کرتا ہوں۔ایک سوال پر عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی عقل سے دوتہائی اکثریت کو ضائع کیا۔ اور تاریخ بار بار مواقع نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گیلانی تو بچاے ''ڈیلی ویج'' پر کام کر رہے ہیں۔ پارٹی اور امور مملکت کے حوالے سے کمانڈ اینڈ کنٹرول صدر آصف علی زرداری نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی اور نہ ہی مجھے بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید دور ہے اور ایسے دور میں اگر فوجی مداخلت ہوتی ہے تو پھر بوٹوں کی چاپ تک سنائی نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ ملک معاشی اور اقتصادی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔ مالیاتی بحران آؤٹ آف کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت جہاں تک سیلاب کا پانی گیا ہے وہاں وہاں ساری کی ساری سیاست بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو 85 سے اب تک آنے جانے والے تمام حکمرانوں نے اپنے اپنے اقتدار کیلئے استعمال کیا ہے ہر جانے اور آنے والا کشمیر سے اپنی سیاست شروع کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریاست کے تمام ستون آپس میں تقسیم ہوچکے ہیں سیاستدانوں، بیوروکریسی، ججز سمیت میڈیا بھی تقسیم ہوچکا ہے۔ حکومت کے پاس غلطی کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ اور چوائس کے مواقع بھی ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مفاد میں پاکستان کو ''آکسیجن ٹینٹ'' میں رکھے گا۔ اور پاکستان کے بغیر امریکہ کے مفادات تکمیل سے ہمکنار نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ منافقت کی سیاست نے تفریق اور تقسیم کی سیاست کو جنم دیا ہے جس کی وجہ سے چور چوکیدار بن جاتے ہیں۔ ہر سیاستدان کو ڈر لگتا ہے کہ وہ پارٹی لیڈر کے سامنے کھل کر بات کرے گا اسکو اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا اور ٹکٹ کے بغیر وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہار کر بھی خوش ہوں مگر اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور وہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 61
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (27-10-10)
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیراعظم, لوگ, نواز شریف, چور, نثار, موجودہ, مالیاتی بحران, معلوم, آدمی, امریکہ, اسلام, ترمیم, جواب, خوش, خلاف, خان, رات, زرداری, سیاست, شہزاد, عقل, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کو دوران حراست مروانے کی اطلاعات، پاکستانی پولیس اور ایجنسیاں فکر مند گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:11 AM
این آر او میں کوئی برائی نہیں، سیاست میں ضروری ہے، غلام بلور ھارون اعظم خبریں 5 28-11-09 11:07 PM
ایک اصل حقیقت،!!!!! سیاست داں اور ھماری بھولی عوام،!!!!!!! عبدالرحمن سید سیاست 7 20-10-08 10:37 AM
بینظیر کے پیروکار صوبے نہیں وفاق کی سیاست کرتے ہیں، قائم علی شاہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:31 AM
بینظیر اور نواز شریف ” ڈاجنگ “ کی سیاست کر رہے ہیں، شیخ رشید خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger