|
نواز شریف نے اثاثے ظاہر کردیئے،مالیت 10 کروڑ 24 لاکھ روپے ظاہر کی گئی

10-12-07, 10:43 AM
نواز شریف نے اثاثے ظاہر کردیئے،مالیت 10 کروڑ 24 لاکھ روپے ظاہر کی گئی
لاہور(اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے مجموعی اثاثے 10 کروڑ 24 لاکھ روپے ظاہر کئے ہیں جبکہ ان کے بقول ان کے پاس کوئی ذاتی کار نہیں ہے۔ کاغذات نامزدگی کے ہمراہ الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثوں کے تفصلات کے مطابق نواز شریف کے پاس نقد رقم 7 لاکھ 6 ہزار 425 روپے ہے جبکہ سال 2007ء میں ان کے ملکیتی اثاثوں پر مجموعی مالیت ایک کروڑ 85 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہے۔ سابق وزیراعظم نے سال 2005-06ء اور 2007ء کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا نہ ہ ان تین سالوں میں انہوں نے لینڈ ریونیو ادا کیا ۔ انہوں نے ٹیکس ایسسمنٹ فارم میں اثاثوں کی مجموعی مالیت 10کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 489 روپے بتائی ہے۔سا بق وزیراعظم نے اپر مال لاہور میں پلاٹ نمبر 135 جبکہ موضع بھوگٹیاں رائے ونڈ اور موضع منڈیالی شیخوپورہ میں زرعی اراضی کی ملکیت ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ چوہدرید شوگر ملز میں انہوں نے 16کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان کی اہلیہ بیگم گلثوم نواز نے اپنے اثاثوں کی حقیقی مجموعی مالیت ان ایک کروڑ 82 لاکھ 88 ہزار 567 روپے اور زیورات کی مالیت ایک لاکھ روپے بتائی ہے۔ انہوں نے مختلف اداروں میں 68 لاکھ 84 ہزار روپے سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے جبکہ لاکھوں روپے کا ایک بنگلہ بھی ان کی ملکیت ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|