واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شریف نے ذاتی سکیورٹی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی تجویز مسترد کردی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-08, 03:06 PM   #1
نواز شریف نے ذاتی سکیورٹی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی تجویز مسترد کردی
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 12-04-08, 03:06 PM

نواز شریف نے ذاتی سکیورٹی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد ۔۔۔۔خصوصی رپورٹ۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ذاتی سکیورٹی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی خزانے سے تین کروڑ روپے اپنی ذاتی سکیورٹی پر خرچ نہیں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق 9 اپریل 2008 ء کو ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری محمد اعظم سلیم نے نواز شریف کے سکیورٹی ایڈوائزر مشتاق احمد کو لیٹر لکھا کہ محکمہ داخلہ کو نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے تیس ملین روپے درکار ہیں جو سابق وزیراعظم کی رہائش گاہوں ‘ دفاتر اور دیگر جگہوں پر سکیورٹی بیئرئرز ‘ بنکرز ‘ کلوزسرکٹ مانٹرنگ سسٹم ‘ او پی پوسٹ کی تعمیر سٹیل کے گیٹ اور پلرز پر خرچ کئے جائیں گے۔ جس کے جواب میں میاں نواز شریف کے سکیورٹی ایڈوائزر نے اعتراض لگا کر تجویز مسترد کردی کہ سابق وزیراعظم عوامی خزانے سے تیس ملین روپے ذاتی سکیورٹی کیلئے خرچ کرنے کے حق میں نہیں سکیورٹی ایڈوائزر نے کہا کہ شریف برادران کی سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن شریف فیملی سکیورٹی کیلئے اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کے حق میں نہیں سکیورٹی ایڈوائزر کے مطابق سابق وزیراعظم جب سے پاکستان آئے ہیں ان کو سکیورٹی کی اشد ضرورت رہی لیکن اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی خاطر خواہ سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اسی طرح کے سیکورٹی انتظامات سے استعفادہ حاصل کررہے ہیں جن پر کروڑوں روپے کے اخراجات عوامی خزانے سے ادا کئے جاتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 255
Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, وزیراعظم, نواز شریف, نظر, جواب, زرداری, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈیپریشن کا علاج: ریمنڈ سے امریکی خاتون قونصلر کی ملاقاتیں، لوڈوکھیلتی رہیں گلاب خان خبریں 4 24-02-11 09:54 AM
پاکستان پر واضح کر دیا قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پوری دنیا کی سلامتی کیلئے اہم ہے‘امریک ابن جلال خبریں 0 19-09-08 10:30 PM
نواز شریف نے سرکاری خرچ پر سیکیورٹی کی حکومتی پیشکش مستردکردی عبدالقدوس خبریں 1 13-04-08 08:24 AM
انتخابات میں اکثریت حاصل کرنیوالی پارٹی وزیراعظم نامزد کریگی، صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:07 AM
صدارتی انتخاب، سکیورٹی سخت چاچا کمال خبریں 0 27-09-07 11:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger