واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شریف کابینہ میں شمولیت کے بغیر پی پی حکومت کی حمایت کا سوچ رہے ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 02:37 AM   #1
نواز شریف کابینہ میں شمولیت کے بغیر پی پی حکومت کی حمایت کا سوچ رہے ہیں
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 21-02-08, 02:37 AM

نواز شریف کابینہ میں شمولیت کے بغیر پی پی حکومت کی حمایت کا سوچ رہے ہیں
اسلام آباد (رؤف کلاسرا) مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں نواز شریف نے بھارتی حکومتی اتحاد کی طرز پر پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کے بغیر حکومت کی حمایت کا سوچ رہے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق نوازشریف آج اسلام آباد میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات میں معزول ججوں اور 1973ء کے آئین کی بحالی سمیت صدر پرویز مشرف کے استعفے کے معاملے پر چند انوکھی پیشکش کر سکتے ہیں پنجاب جہاں نواز لیگ حکومت بنانے جا رہی ہے وہاں پی پی کو وزارتوں میں معقول حصہ دیا جائیگا حالانکہ صوبے میں نواز لیگ کو واضح برتری حاصل ہے۔ بھارت میں بائیں بازو کی جماعتوں، سی پی ایم اور سماج وادی پارٹی نے وزیراعظم من موہن سنگھ کی حمایت کی لیکن انہوں نے وزارتوں میں حصہ نہیں لیا نواز شریف بھارت میں بائیں بازو کی جماعتوں کے کردار سے متاثر ہیں کیونکہ اس کا لمبے عرصے کیلئے بہت سیاسی فائدہ ہوا نواز شریف پاکستان میں بھی اسی طرح کرنا چاہتے ہیں اسی لئے وہ زرداری سے پی پی پی کی حکومت کی حمایت کوئی وزارت لئے بغیر کرنے کی بات کریں گے یہ الیکشن کے بعد نواز شریف اور آصف زرداری میں اہم ملاقات ہے لیکن موجودہ صورتحال میں دونوں رہنماؤں کو مشکل حالات کا سامنا ہے کیونکہ اگر دونوں کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے تو یہ ان کیلئے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے اس ملاقات میں دونوں رہنما کامیاب رہنا چاہتے ہیں اور یہ ملاقات واضح کریگی کہ دونوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے یا نہیں۔ دریں اثناء اعلیٰ ذرائع نے ”نیوز“ کو بتایا ہے کہ آج اسلام آباد پہنچنے پر زرداری کیساتھ ملاقات سے پہلے نواز شریف اپنی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ نواز شریف معزول ججوں اور 1973ء کے آئین کی بحالی اور پرویز مشرف سے چھٹکارے کے معاملے پر آصف زرداری سے ان کی رائے معلوم کریں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ آصف زرداری اور پی پی کے رہنما ججوں کی بحالی کے معاملے کو بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں کیونکہ وہ اسٹیبلشمنٹ میں موجود مضبوط طاقتوں اور امریکہ سے کسی بھی قسم کی مخالفت مول نہیں لینا چاہتے۔ زرداری بھی اپنے سیاسی دوست نواز شریف کی مخالفت نہیں کرنا چاہتے لیکن دوسری طرف ان کی پارٹی کے افراد محسوس کرتے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی نے عدلیہ کے معاملے میں پاؤں پھنسایا تو نواز شریف بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر سکتے ہیں۔ نواز شریف عدلیہ کے معاملے پر کسی بھی صورت میں لچک دکھانے سے پرہیز کریں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے پر ان کی رائے ان کے سیاسی مفاد میں کمی کا سبب نہیں بنے گی لیکن ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ نواز شریف اس حساس معاملے پر کوئی شرائط عائد نہ کریں اور پہلے حکومت بنائی جائے بعدازاں ایک ایک کرکے تینوں معاملات کو حل کیا جائے کیونکہ اس وقت وہ ان معاملات کو حل کرنے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہوں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ ججوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک مشرف کے خلاف جدوجہد کرنیوالی سیاسی قوتوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے لیکن نواز حامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت عدلیہ کے معاملے پر لچک دکھائی گئی تو عوام اور میڈیا ان کی مخالفت شروع کر دیں گے مسلم لیگ نواز کے ایک رہنما نے بتایا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کے عدلیہ بحال کرنے سے متعلق ریمارکس سے بھی اس معاملے پر ہمارے لئے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ مشکل ہوگیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 311
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (21-02-08)
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نواز شریف, موجودہ, معلوم, آج, آصف زرداری, امریکہ, اعلیٰ, حل, خلاف, دوست, زرداری, صوبے, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنچائیت کا فیصلہ غیر شادی شدہ لڑکی کے پاس موبائل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ پارلیمنٹ بھی غو ر کرے ۔ تجزیہ جاویداسد خبریں 26 04-12-10 10:56 PM
میری محبوبیت میں آگئی اک غیر مسلم بھی The Great مزاحیہ شاعری 2 20-09-09 10:38 PM
اثر کرتا نہیں شکوہ شکایت بھی پرانی ہے خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم 7 02-06-09 02:51 AM
پی ٹی اے کی ہدایت پر 70لاکھ غیر قانونی سمیں آج سے بند کرنیکا فیصلہ champion_pakistani موبائل ہی موبائل 1 23-05-08 04:07 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger