واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شریف کا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بنانے کا اصولی فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-04-08, 05:48 PM   #1
نواز شریف کا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بنانے کا اصولی فیصلہ
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 21-04-08, 05:48 PM

نواز شریف کا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بنانے کا اصولی فیصلہ‘ باضابطہ اعلان جلد ہوگا
شریف برادران کے ساتھ سکندر حیات اور شاہ غلام قادر کی ملاقات میں تمام معاملات طے کرلئے گئے‘ سکندر حیات کو مسلم لیگ(ن) کا سربراہ بنانے پر اتفاق
اسلام آباد ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان جلد آزاد کشمیر میں ایک بڑے جلسہ عام میں کیا جائے گا‘ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سردار سکندر حیات خان ہوں گے۔ یہ فیصلے پیر کے روز یہاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان‘ قائمقام صدر و سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اور ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ فاروق حیدر کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں کئے گئے۔ نواز شریف اور سکندر حیات خان کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں شامل ایک شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے پر آئی این پی کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ‘ میاں شہباز شریف کے ساتھ سردار سکندر حیات خان کی ملاقات میںاہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ نواز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف اگلے چند دنوں کے دوران آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جس کے دوران ایک بڑا جلسہ عام منعقد کر کے مسلم لیگ کا قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ملاقات میں میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار عبدالقیوم خان کی جانب سے صدر مشرف کی حمایت پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہر دور میں مسلم کانفرنس کی سپورٹ کی مگر افسوس جب ان پر برا وقت آیا تو آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کے ذمہ داروں نے ان کا ساتھ چھوڑ کر ایک آمر کا ساتھ دیا اور سول ملٹری ڈیموکریسی کی باتیں کی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شاہ غلام قادر اور سردار سکندر حیات خان نے سول ملٹری ڈیموکریسی کو صرف سردار عتیق اور سردار عبدالقیوم خان کی ذاتی اختراع قرار دیا اور کہاکہ انھوں نے اس پر نہ تو کبھی بات کی ہے اور نہ ہی کبھی آمروں کی حمایت کی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 18فروری کے انتخابات میں بھی انھوں نے نواز لیگ کی حمایت کی۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے قائمقام صدر اور سردار سکندر حیات خان کو بتایا ہے کہ وہ جلد آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نواز بنائیں گے اور ان لوگوں کو عبرت کانشانہ بنایا جائے گا جو سول ملٹری ڈیموکریسی کی حمایت کرتے ہیں جبکہ ان کا مطمع نظر ہی صرف اور صرف اقتدار ہو اور اس کیلئے وہ ذاتی تعلق اور دوستیوں کی بھی پرواہ نہ کریں۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سول ملٹری ڈیموکریسی کی حمایت کرنے والے ماضی میں مجھے قائد اعظم ثانی قرار دیتے رہے ہیں اور آج ان کیلئے قائد اعظم ثانی مشرف ہیں میرے ساتھ ان لوگوں نے رابطہ کی کوششیں کی ہیں اور معافی تلافی کی بھی کوشش کی ہے مگر ہم اب ان کے ساتھ چلیں گے اور نہ ہی ان کی حمایت کریں گے بعد ازاں "آئی این پیسے بات چیت کرتے ہوئے قائمقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے بتایا ہے کہ ہم نے میاں نواز شریف کو عام انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد دینے سمیت اہم معاملات پر ملاقات کی ہے نواز لیگ کے سوال پر شاہ غلام قادر نے بتایا ہے کہ اس بارے میں نواز شریف نے کہا ہے کہ مشاورت کی جا رہی ہے اور ہم نے جو بھی فیصلہ کرنا ہوا جلد کریں گے ہماری اس پر اپنی پارٹی کے اندر مشاورت جاری ہے ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے لیڈروں کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انھیں پہلے ہی آزاد خطہ میں مسلم لیگ نواز کے قیام کیلئے راضی کرنے کی کوشش کر چکے ہیں مگر چونکہ وہ قابل اعتبار شخص نہیں ہیں او رپارٹیاں بدلنے میں ماہر ہیں اس لئے اگر آپ لوگ سنجیدگی سے اس پر کام کریں تو نواز لیگ کو آزاد کشمیر میں بہت جلد کھڑا کر دیا جائے گا بعد ازاں جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے میٹنگ میں عدم شرکت کی وجہ جاننے کیلئے خبررساں ادارے نے ان کے دفتر فون کیا تو ان کے پرائیویٹ سیکرٹری سردار امتیاز نے بتایا کہ وہ کسی میٹنگ میں ہیں وہ میاں نوازشریف سے ملتے رہتے ہیں اس لئے ہمیں اس ملاقات پر کوئی پریشانی نہیں ہے اور یہ ملاقات ہماری مشاورت سے کی گئی ہے ۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 228
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نواز شریف, نظر, آج, جلد, خان, سپریم, سردار, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ نظام متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ گلاب خان خبریں 9 01-07-10 09:50 AM
حکومت نے گورنر سندھ عشرت العباد کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:35 AM
وفاقی کابینہ کا کم آمدنی والے طبقے کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے راشن کارڈز کے اجراء کا اصولی فیصلہ instafotos خبریں 0 23-01-08 10:16 AM
نواز شریف کا انتخابات میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 02:49 PM
صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ چاچا کمال سیاست 1 04-11-07 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger