|
نواز شریف کا امین فہیم سے رابطہ، سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

25-12-07, 11:57 AM
کراچی (جمشید بخاری… اسٹاف رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پیر کی صبح سکھر روانگی سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین امین فہیم سے وی آئی پی لاؤنج سے رابطہ کرکے عام انتخابات میں سندھ میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے اور مذاکرات کے بعد ضلع سانگھڑ اور خیرپور کی نشستوں پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ کے دیگر اضلاع سمیت کراچی کی بعض نشستوں پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران امین فہیم کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو دستبردار کرانے اور مخدوم جاوید ہاشمی کے مدمقابل پی پی پی کے امیدوار کو دستبردار کرانے سے متعلق بھی بات ہوئی تاہم اس ضمن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر بریک تھرو نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق ان نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری کا فیصلہ پی پی پی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان رابطے کے بعد کیا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|