واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شریف کا انتخابات میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-07, 02:49 PM   #1
نواز شریف کا انتخابات میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 03-12-07, 02:49 PM

لاہور ( رپورٹ ،ایم اے کے لودھی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان پیر کو بے نظیر بھٹو کے ساتھ ملاقات کے بعد ہو گا مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ تاہم اس کا فیصلہ وہ پیر کو پیپلزپارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو سے ملاقات کے بعد کریں گے۔ شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی وفاداران اور دوستوں کے ساتھ مشاورت اور گہرے غور و خوض کے بعد شریف خاندان اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسے اپنی سابق حریف اعظم بے نظیر بھٹو کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے اور ان قوتوں کے ساتھ بھی سخت مزاحمت کی جانی چاہئے جنھوں نے گزشتہ پانچ برس میں اسٹیبلشمنٹ کی چھتری کے تحت حکومت کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک خاص بات جس نے انہیں اس فیصلے پر آمادہ کیا وہ یہ ہے کہ بقول ان کے اس وقت عوامی جذبات ان کے حق میں ہیں لہٰذا ان کو عوامی مینڈیٹ کے حصول کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ لوگوں کو سڑکوں اور چوراہوں پر احتجاج کے لئے نکالنے کے بجائے اس فیصلے پر آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے آئندہ حکمرانوں کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے شعور کا مکمل مظاہرہ کریں کیونکہ انہوں نے ہی اپنے نمائندوں کو منتخب کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اور اگر ایسا ہو گیا کہ انتخابات میں دھاندلی اور کسی قسم کی کوئی انجینئرنگ کی گئی تو لوگوں کو کچھ بتانے کا ایک جواز بھی ہمارے پاس موجود ہو گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 448
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیراعظم, نواز شریف, مکمل, احتجاج, بے نظیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ نظام متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ گلاب خان خبریں 9 01-07-10 09:50 AM
نواز شریف کا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بنانے کا اصولی فیصلہ ابن جلال خبریں 0 21-04-08 05:48 PM
حکومت نے گورنر سندھ عشرت العباد کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:35 AM
وفاقی کابینہ کا کم آمدنی والے طبقے کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے راشن کارڈز کے اجراء کا اصولی فیصلہ instafotos خبریں 0 23-01-08 10:16 AM
صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ چاچا کمال سیاست 1 04-11-07 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger