|
نواز شریف کا صدر پرویز اور چوہدری شجاعت سے سمجھوتے سے انکار

28-10-07, 09:43 AM
نواز شریف کا صدر پرویز اور چوہدری شجاعت سے سمجھوتے سے انکار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نوازشریف نے صدر جنرل پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت کے ساتھ کسی قسم کے سمجھوتے سے انکار کرتے ہوئے اپوزیشن کو متحدکرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے پی ایم ایل(ن) کے یورپیذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کو انتخابات کیلئے امیدواروں اور دوسری جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم چلانے کیلئے ضرور وطن جائیں گے (ن)لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے انتخابی ایڈجسٹمنٹ کیلئے قومی اسمبلی کی دس اور صوبائی اسمبلی کی پندرہ نشستوں کے علاوہ دیگر سیٹوں پر متحدہ مسلم لیگ کی صورت میں ہر ممکن ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا تھا اور عندیہ دیا تھا کہ متحدہ مسلم لیگ کی صورت میں انتخاب میں حصہ لیا جائے مگر میاں نواز شریف نے خود نہ صرف چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات سے انکار کردیا بلکہ صدر پرویزمشرف کے اعلیٰ سطح کے نمائندے سے بھی ملاقات سے انکار کردیا بعد ازاں چوہدری شجاعت حسین نے یورپ میں مقیم اپنے خاص قابل اعتماد لوگوں کے ذریعے کوشش کی مگر کامیابی نہ ہوئی تاہم نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کا ساتھ چھوڑ کر مسلم لیک (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے والے امیدوروں جن کی تعد اد 35سے 40ہے جن میں پانچ وفاقی وزاربھی شامل ہیں کو ٹکٹ دینے کیلئے ہمدردانہ غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان لوگوں نے مسلم لیگ (ق) کو ٹکٹوں کیلئے درخواست نہیں دی ہے بلکہ مسلم لیگ (ن) کو ٹکٹوں کیلئے درخواست دی ہیں ان میں اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے کوشاں یورپ میں مقیم سرگردہ لوگوں کو کافی حدتک کامیابی حاصل ہوئی ہے اس سلسلے میں لندن میں مقیم پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنمااور نے نظیر بھٹو کے انتہائی قابل اعتماد دوست پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|