|
نواز شریف کا نجی دورہ:لندن پہنچنے پرمکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا

12-03-11, 07:01 AM
لندن (مرتضی علی شاہ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کو لندن پہنچنے پر مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا ہے اگرچہ وہ ایک نجی دورے پر برطانیہ آئے ہیں۔ نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف اور بیٹے حسن نواز کے ساتھ جنیوا سے سوئس ائر لائن کی ایک پرواز سے یہاں پہنچے۔ انہیں فل پروٹوکول کے ساتھ وی آئی پی لاونج میں سرکاری انتظام کے تحت پہنچایا گیا۔ اس موقع پر اہم سرکاری حکام موجود تھے تاکہ نوازشریف کو معمول کی چیکنگ سے نہ گزرنا پڑے۔ نوازشریف کے ساتھ خصوصی پروٹول کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ مغربی دارالحکومتوں میں ان کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی اہمیت کم ہورہی ہے۔ مغرب اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ نوازشریف کے تعاون کے بغیر عسکریت پسندوں پر قابو پانا ممکن نہیں۔ وہ آئندہ پاکستان کی سیاست میں مزید اہمیت اختیار کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی تین اہم سرکاری حکام سے ملاقات ہوگی جن میں وزیرخارجہ ولیم ہیگ، دفتر خارجہ کے وزیر ایلسٹیئر برٹ اور ایف سی او میں جنوبی ایشیا کے مبصریں شامل ہیں۔ نواز شریف کی ولیم ہیگ سے ون ٹو ون ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش ہائی کمشنر ایڈم تھامپسن نے ایف سی او اور ڈاوننگ سٹریٹ کو لکھا تھا کہ وہ نوازشریف کو پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی ہونے کے تعلق سے مناسب اہمیت دیں۔ تھامپسن نے امریکی حکام کو بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ پی ایم ایل این کے ساتھ مناسب تعلقات قائم کریں اور اپنے سارے انڈے پی پی پی کی ٹوکری میں نہ ڈالیں۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|