واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شر یف پنجاب میں زرداری اینڈ کمپنی کابرانچ آفس کھول لیں،مسلم لیگ ملکی تعمیر و تر قی کا مشن جاری رکھے گی ،پر ویز الٰہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:33 AM   #1
نواز شر یف پنجاب میں زرداری اینڈ کمپنی کابرانچ آفس کھول لیں،مسلم لیگ ملکی تعمیر و تر قی کا مشن جاری رکھے گی ،پر ویز الٰہی
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:33 AM

ملتان،کوٹ ادو ۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت قائد اعظم کے افکار کی وارث اور وفاق کی علامت ہے نواز شریف کو چاہئے کہ وہ پنجاب میں زرداری اینڈ کمپنی کا برانچ آفس کھول لیں ان لوگوں کا مقصد اور مشن ہی لوٹ مار تھا وہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار ہی کرتے رہے ہماری نیت ٹھیک تھی ہمیں اس کا پھل ملا ہے ہم نے عوام کی بہتری کے لئے کام کئے ہیں مسلم لیگ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور ملکی تعمیر و ترقی کا مشن جاری رکھے گی۔ وہ گزشتہ روز ملتان اور مظفر گڑھ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جنوبی پنجاب میں 130ارب روپے کے ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں جس کی پنجاب کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہمارے کاموں کی زندہ مثال سوا ارب کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال آپ کے سامنے ہے ڈینٹل کالج اور بچوں کا ہسپتال زیر تعمیر ہے سکول کالج بنے ہیں بچیوں کو 200روپے ماہانہ وظیفہ اسکولوں میں مفت کتابیں دی جا رہی ہیں اس علاقے سے ملک کے صدر وزیر اعلیٰ اور گورنر رہے ہیں لیکن اسلام آباد جا کر وہ عوام کو بھول گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ایسا کون سا کام کیا ہے جسے پیش کیا جا سکے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ بیرونی اخبارات لکھ رہے کہ زرداری مسٹر ٹن پرسنٹ تھا کیا آپ ایسے کرپٹ لوگوں کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں پارٹی کے کارکن تو دوہرے صدمے سے دوچار ہیں ایک ان کی لیڈر دنیا سے رخصت ہو گئیں اور دوسرا زرداری نے پارٹی پر غاصبانہ قبضہ کر لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں سونیا گاندھی بن کر کردار ادا کروں گا۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 324
Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, وزیر, نواز شریف, مفت, مکمل, اسلام, اعلیٰ, بچوں, زرداری, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:29 AM
صدر پرویز کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے،کسی کو چھیڑینگے نہیں جو ہمیں چھیڑے گا اُسے چھوڑینگے نہیں ،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:17 AM
پرویز الٰہی سے امریکی سفیر کی ملاقات ،پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:10 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger