واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-07, 11:50 AM   #1
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن)
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-12-07, 11:50 AM

لاہور ( نمائندگان جنگ/ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے،اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کا مسترد ہونا میری سمجھ سے بالا تر ہے،نواز شریف کے خلاف طیار ہ سازش کیس اور نیب کی جانب سے نااہلی کے حوالے سے اعتراضات داخل کئے گئے تھے،تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیئے ہیں جبکہ ان پر اعتراض کرنے والے (ق) لیگ کے امیدوار خواجہ طاہر ضیاء کے کاغذات منظورکر لئے گئے ہیں۔ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کاغذات مسترد کرنے کو چیلنج نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مشرف حکومت نے مجھے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا کہا تھا لیکن اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ میں انتخابات میں حصہ لوں۔ ان کے خلاف ان کے مدمقابل (ق) لیگ کے خواجہ طاہر ضیاء، اسلام آباد کے صحافی شاہد اورکزئی اور ایک شہری رانا محمد اسلم نذیر نے اعتراضات اٹھائے تھے۔ خواجہ طاہر ضیاء نے میاں نواز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ طیارہ سازش کیس میں سزا یافتہ ہیں اور سزا یافتہ شخص الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ مقامی شہری رانا محمد اسلم نذیر نے اعتراض عائد کیا تھا کہ میاں نواز شریف کو ہیلی کاپٹر کیس میں نیب نے 21 سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا، صدر نے ان کی سزائیں معاف تو کر دیں مگر جرم برقرار ہے جبکہ صحافی شاہد اورکزئی نے میاں نواز شریف پر سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے اعتراضات اٹھائے تھے۔ سوموار کے روز ریٹرننگ آفیسر نے ان اعتراضات کی سماعت کی۔ میاں نواز شریف کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ پیش ہوئے، تقریباً دو گھنٹے کی سماعت کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کیا، جسے سہ پہر تقریباً 4 بجے سنا دیا گیا اس کے تحت میاں محمد نواز شریف کے طیارہ سازش کیس میں سزایافتہ ہونے کی بنیاد پر ان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔اے پی پی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس بھونڈے طریقے سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں، یہ بھی ایک مثال ہے۔ میں دو مرتبہ ملک کا وزیر اعظم رہ چکا ہوں کوئی ڈاکو ‘بدمعاش یا دہشت گرد نہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ 2002ء کے انتخابات کے وقت میں جدہ میں مقیم تھا تو میرے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے تھے، آج ملک میں میری موجودگی کے باوجود کاغذات نامزدگی کا مسترد ہونا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے واضح الفاط میں کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنا پرویز مشرف کی عدالتوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا۔ یہ معاملہ اے پی ڈی ایم میں لے کر جائیں گے۔ ملک اور جمہوریت کو بچانے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا گیا ہے کہ مشرف حکومت شفاف انتخابات کرانے میں ہرگز سنجیدہ نہیں لیکن اس طرح کے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم اس ملک‘ قوم اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،میں اپنے کاغذات مسترد کئے جانے کا معاملہ اے پی ڈی ایم میں لے کر جاؤں گا اور انہیں دعوت دی جائے گی کہ سب مل کر جمہوریت کی بحالی اور موجودہ آمروں سے نجات کیلئے جدوجہد کریں۔

بشکرہی جنگ

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 382
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, وزیراعظم, نواز شریف, موجودہ, آج, الزام, اسلام, جرم, خلاف, سپریم, سال, شخص, صحافی, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی کوئٹہ … معروف عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:33 PM
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 03:04 PM
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM
ماتحت عدلیہ میں وکلاء کی جزوی ہڑتال ،پی سی او ججوں کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ عبدالقدوس خبریں 0 16-11-07 07:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger