واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز کی وطن واپسی، مذاکرات، آپشنز ماننے سے انکار، کرپشن مقدمات میں گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-09-07, 12:28 PM   #1
نواز کی وطن واپسی، مذاکرات، آپشنز ماننے سے انکار، کرپشن مقدمات میں گرفتار
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 10-09-07, 12:28 PM

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو سات سال تک جلاوطن رہنے کے بعد پیر کی صبح پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے حکومتی آپشنز تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہیں منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ نواز شریف کو ہیلی کاپٹر میں اب کسی نامعلوم مقام پر لے جایا جا رہا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ نواز شریف کو راول لاؤنج سے ایک گاڑی میں بٹھا کر ایک ہیلی کاپٹر میں پہچایا گیا جہاں سے انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل جہاز میں نواز شریف اور حکام کے درمیان تقریباً نوے منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے جہاں سابق وزیرِ اعظم سے ان کا پاسپورٹ بھی طلب کیا گیا لیکن انہوں نے اپنا پاسپورٹ حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔
مذاکرات کے بعد نواز شریف اپنے ساتھیوں سمیت اسلام آباد ائر پورٹ کے راول لاؤنج میں پہنچے جہاں دوبارہ حکام نے ان سے مذاکرات کیے۔ مقامی ٹیلی وژن چینلز کے مطابق نواز شریف کو جلاوطنی کا آپشن دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل جب جہاز اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچا تو نواز شریف نے مختصر بات چیت میں کہا: ’اپنی سرزمین پر پہنچ کر مجھے وہ خوشی ہو رہی ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو پیغام دیا کہ وہ مل جل کر جمہوریت کی بحالی کے لیے کام کریں۔

ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق اس وقت ایئرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور وہاں مسافروں کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مسلم لیگ نواز گروپ نے سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ دو سو چار کے تحت حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی پیٹیشن بھی دائر کر دی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان آمد میں کوئی رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں لیکن حکومت نے اس حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق اعلیٰ حکومتی اہلکار نواز شریف سے گفت و شنید میں مصروف ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا انہیں کوئی پیشکش کی جا رہی ہے یا کسی بات کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے یا بات چیت کا محور کوئی اور آپشن ہے۔

موبائل فون کے ذریعے طیارے میں موجود افراد سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس چار پانچ آپشنز موجود ہیں۔ ان میں نظر بندی اور گرفتاری اور ڈی پورٹیشن اہم آپشنز بتائی جاتی ہیں۔ ہوائی اڈے میں موبائل کام نہیں کر رہے اور خیال ہے کہ انہیں جیم کر دیا گیا ہے۔

نواز شریف کی پاکستان آمد سے قبل پولیس نے مسلم لیگ نواز کے ان رہنماؤں کو گرفتار کر لیا جو مختلف ٹولیوں کی صورت میں ائرپورٹ جانا چاہتے تھے۔ پولیس نے راولپنڈی اور اسلام آباد ائرپورٹ کی طرف جانے والے دوسرے راستوں پر بھی مسلم لیگ کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی۔ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے مقامی ٹیلی وژن چینل کو بتایا کہ پارٹی کے کئی اہم رہنما پولیس کی حراست میں ہیں۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق سفر کے دوران طیارے پر موجود نواز شریف کے حامی ’گو مشرف گو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

پاکستان کے سکیورٹی حکام نے اتوار سے ہی اسلام آباد ایئرپورٹ کے علاقے کو ممنوعہ قرار دیدیا تھا اور ایئرپورٹ جانے والی تمام سڑکوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔ صرف ایسے لوگوں کو ان راستوں سے ایئرپورٹ کی جانب دیا گیا جن کے پاس بیرون ملک سفر کے ٹکٹ موجود تھے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب موجود ہمارے نامہ نگار ذوالفقار علی نے بتایا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی اتنی سخت ہے کہ پیر کی صبح سات بجے تک دور دور تک کوئی سیاسی کارکن دکھائی نہیں دیے۔

ایئرپورٹ کو جانے والی سڑکوں کو پولیس نے ٹرک کھڑا کرکے بلاک کردیا اور جگہ جگہ خاردار تار لگائے ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے قریب والی عمارتوں پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پنجاب پولیس کے سینکڑوں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کے ارد گرد پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔

اتوار کی شام سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہییتھرو ہوائی اڈے سے پی آئی اے کی فلائٹ 786 سے روانہ ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف کو بھی پاکستان جانا تھا لیکن آخری وقت میں بتایا گیا کہ وہ پارٹی قیادت کے مشورے پر پاکستان نہیں جارہے ہیں۔

شہباز شریف نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو پاکستان جانے کے لیے بے چین تھے لیکن پارٹی رہنما نے انہیں آخری وقت کہا ہے کہ وہ ابھی نہ جائیں۔ بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق اس لیے شہباز شریف اور اسحاق ڈار طیارے میں سوار نہیں ہوئے تھے۔
نواز شریف کا طیارہ مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے لندن روانہ ہوا اور حکام نے اس کا سبب کسی مسافر کی ناساز طبیعت بتایا تھا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر نواز شریف کے استقبال کے لیے سینکڑوں سیاسی کارکن موجود تھے۔ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ نواز شریف گلف ایئرلائنز سے مسقط کے ذریعے پاکستان جائیں گے لیکن آخری لمحات میں یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سے سفر کرنا بہتر سمجھا۔

ان کے ہمراہ جانےوالے صحافیوں نے بتایا کہ جلاوطن وزیراعظم کے لئے پاکستان کے سرکاری طیارے پر ایک عرصے کے بعد سفر کرنا جذباتی موقع تھا۔ نواز شریف دسمبر سنہ دو ہزار میں سعودی حکومت کی مداخلت کے نتیجے میں ایک ’معاہدے‘ کے تحت اپنے تمام خاندان سمیت جدہ چلے گئے تھے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت نواز شریف دس سال تک پاکستان میں سیاست کر سکتے ہیں نہ واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ مدت دس سال کی نہیں بلکہ پانچ برس کی تھی جو پوری ہو چکی ہے۔

ہیتھرو سے روانہ ہونے سے قبل خود سابق وزیرِاعظم نے یہ عندیہ نہیں دیا ہے کہ اگر انہیں وطن واپس جانے دیا جاتا ہے تو انتخابی مہم کے علاوہ ان کی سیاسی حکمتِ عملی کس نوعیت کی ہوگی۔ وزیرِ اطلاعات محمد علی درانی گزشتہ چند دنوں میں یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت اعلانات کی بجائے نواز شریف کے کسی عملی اقدام پر ردِ عمل کا اظہار کرے گی۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 361
Reply With Quote
پرانا 10-09-07, 01:12 PM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نواز شریف کو سعودی عرب کے لیئے روانہ کر دیا گیاہے،
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-09-07, 10:54 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,354
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

افسوس صد افسوس ،،،،،،،،،،،،،،،
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, پاکستان, ڈاٹ, وزیراعظم, لندن, نواز شریف, نظر, منتقل, ممکن, اردو, اسلام, اعلیٰ, بھائی, حکم, خلاف, ذوالفقار, سفر, سپریم, سیاست, سال, شام, عدالت, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
کیانی کے بھارت مخالف نظریات، حقائق کے عکاس ہیں ALI-OAD اپکے کالم 0 09-01-11 01:06 AM
متحدہ کی واپسی، ہم نے پہلے ہی کہا تھا پتلی تماشا ہے: احسن اقبال گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:29 AM
محبت، محبت، محبت، کیا ہے یہ محبت؟؟؟ ابو کاشان گپ شپ 13 04-04-08 09:51 AM
نوازشریف کی واپسی، مفاہمت آرڈیننس کا نتیجہ ہے،انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے،بے نظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger