واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نورووائرس“ سے پھیلنے والے معدے کے مریض گھروں میں رہیں،ڈاکٹرز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:19 AM   #1
نورووائرس“ سے پھیلنے والے معدے کے مریض گھروں میں رہیں،ڈاکٹرز
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:19 AM

نورووائرس“ سے پھیلنے والے معدے کے مریض گھروں میں رہیں،ڈاکٹرز



لندن (سٹاف رپورٹر) جراثیم کے باعث پھیلنے والے معدے کے مرض کا شکار کارکنوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔ سرجریوں اور ہسپتالوں تک میں نہ جائیں۔ ڈاکٹروں سے فون پر مشورہ لیں۔ ڈاکٹروں کے اس مشورہ سے معیشت کو کروڑوں پونڈ کا نقصان ہو گا۔ یہ وبا پورے ملک میں پھیل رہی ہے اور ہر ہفتہ ایک لاکھ افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس سے اچانک قے ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ہیضہ کی صورت ہو جاتی ہے۔ اس سال سرما میں اب تک دو ملین افراد کو یہ بیماری لگی ہے یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنا زیادہ ہے۔ تعطیلات سے لوٹنے والے اکثر کارکنوں نے پہلے ہی کام پر اطلاع کر دی ہے کہ وہ بیمار ہو گئے ہیں چونکہ وبا پھیلنے کا خطرہ ہے اس لئے فیملی ڈاکٹر انہیں گھروں میں رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ این ایچ ایس ڈائریکٹ نے کہا ہے کہ جن مریضوں نے انہیں فون کیا ہے ان میں سے زیادہ نے قے اور ہیضہ کی شکایت کی ہے۔ یہ بیماری عام طور پر دو روز رہتی ہے جبکہ وہ دفاتر، سکولوں، ہسپتالوں اور جیلوں میں آسانی سے پھیلتی ہے۔ ملک بھر کے 70 ہسپتالوں نے نئے مریضوں کے لئے اپنی وارڈز بند کر دی ہیں تاکہ یہ مرض مزید نہ پھیلے۔ ایک ہسپتال ٹرسٹ نے ”نان ارجنٹ“ آپریشن بھی بند کر دیئے ہیں اور وزیٹرز کی ہسپتالوں میں جانے کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔ وارڈ سکاٹ لینڈ میں زیادہ بند کئے گئے ہیں۔ گریٹر مانچسٹر میں 26 وارڈ بند کئے گئے ہیں جس کا یہ مطلب ہے کہ ہر وارڈ میں 26 بستر خالی رہیں گے۔ وورسٹر شائر ایکیوٹ ہسپتال ٹرسٹ نے متعدد آپریشن منسوخ کر دیئے ہیں۔ بیڈفورڈ میں ایک اور برسٹل میں دو نے وارڈ نئے داخلہ کے لئے بند کر دیئے ہیں۔ وائرس کو ”نورو وائرس“ کا نام دیا گیا ہے یہ وائرس والے کسی شخص سے رابطہ سے پھیلتی ہے۔ یہ خطرناک ہے لیکن بچوں اور بوڑھوں کو زیادہ خطرہ ہے کیونکہ انہیں ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے جو پیچیدہ صورت اختیار کر سکتی ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 300
Reply With Quote
جواب

Tags
مقابلہ, آپریشن, بچوں, سٹاف, سال, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بوسنیا:کتے کے بچوں کو دریا میں پھینکنے والی لڑکی گرفتار راجہ اکرام خبریں 35 17-09-10 03:54 PM
غربت سے تنگ شخص نے ‌4‌بچوں کو نہر میں پھینک دیا جاویداسد خبریں 2 04-07-10 06:15 PM
امریکا کے لیے ڈوب مرنے کا مقام: عراق میں امریکی فوجی نے کتے کو پہاڑی سے پھینک دیا شیخ ہمدان خبریں 19 07-03-08 07:22 PM
برطانوی ٹیم نے بے نظیر کی گاڑی کی تصاویر بنائیں،ڈاکٹروں سے ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:39 AM
سوئی،پنجاب کو گیس فراہم کر نے والی پائپ لائنیں اڑادی گئیں،واپڈا کے بجلی گھروں کو فر اہمی معطل خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger