واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نوشہرہ،’خود کش حملہ آور‘ گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-08, 12:09 PM   #1
نوشہرہ،’خود کش حملہ آور‘ گرفتار
وجدان وجدان آف لائن ہے 09-09-08, 12:09 PM

صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ میں حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کینٹ کے علاقے میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو بارودی جیکٹ اور دیگر مواد سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق پیر کی صبح نوشہرہ کینٹ کے علاقے لال کرتی میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور کسی نامعلوم ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے شک کی بناء پر اسے قابو کرنے کے بعدگرفتار کر لیا۔

نوشہرہ پولیس کے سربراہ یامین خان نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آور کو ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار کینٹ کے علاقے میں چھوڑ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی خودکش جیکٹ سے غالباً کوئی فیوز گر گیا تھا اور وہ اسے سڑک پر تلاش کر رہا تھا کہ اس دوران سکیورٹی فورسز نے اسے حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کے قبضہ سے خودکش جیکٹ ، پانچ کلو بارود اور ایک دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کے بقول حملہ آور نے دھماکہ کرنے کے لیے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر تین بٹن نصب کیے تھے لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اس کا ہاتھ بٹن تک پہنچنے سے پہلے ہی اسے قابو کر لیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور کا ہدف یقینی طور کینٹ کا علاقہ ہی تھا کیونکہ اس علاقے میں فوج کے کئی مراکز اور دفاتر قائم ہیں۔ واضح رہے کہ نوشہرہ کینٹ میں اس سے پہلے بھی خودکش اور دیگر بم حملے ہوچکے ہیں جس میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 178
Reply With Quote
جواب

Tags
images, موٹر سائیکل, تلاش, خودکش, خودکش حملہ, خان, دھماکہ, صوبہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger