واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نومبر تک ایمر جنسی نہ اٹھائی تو رکنیت معطل کر دینگے،دولت مشترکہ کا پاکستان کو انتباہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-07, 09:05 AM   #1
نومبر تک ایمر جنسی نہ اٹھائی تو رکنیت معطل کر دینگے،دولت مشترکہ کا پاکستان کو انتباہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 13-11-07, 09:05 AM

لندن (نمائندہ جنگ)دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ (سیماگ) نیپاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ 22نومبر تک ایمرجنسی نہ اٹھائی گئی تو رکنیت معطل کردی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صورتحال پر دولت مشترکہ کا اجلاس پیر کے روز ہوا۔ لندن میں دن بھر کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کے اراکین نے صدر مشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ 22 نومبر کو سیماگ کے دوبارہ اجلاس سے قبل آئین بحال کریں یا پھر رکنیت کی معطلی کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف پی سی کے تحت حلف نہ اٹھانے والے برطرف ججوں کو بحال کریں ،گرفتار سیاسی کارکن اور وکلاء کو رہا کریں اور میڈیا پر عائد پابندیوں کو ختم کریں ۔دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل ڈان میکنن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کئے گئے اقدامات دولت مشترکہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصور ی نے دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ کے سربراہ اور مالٹا کے وزیر خارجہ مائیکل فرنانڈو کو ٹیلی فون کیا اور انہیں ان وجوہات سے آگاہ کیا جن کی وجہ سے صدر جنرل پرویز مشرف کو ملک میں ایمرجنسی نافذ اور آئین کو معطل کرنا پڑا یہ ٹیلی فون کال قصوری نے وزارتی ایکشن گروپ (cmag) کا اجلاس شروع ہونے سے قبل کی اور انہیں بتایا کہ پاکستان کی سلامتی‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو موثر طریقے سے جاری رکھنے اور جمہوری اداروں پر استحکام سمیت بروقت پر امن انتخابات کے لئے یہ اقدام کیا گیا اور جتنی جلدی ممکن ہوسکا ایمرجنسی اٹھالی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دولت مشترکہ کے عہدیداروں نے صورتحال پر غور کیا اور کہا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو رکنیت معطل کرنے کے علاوہ دیگر آپشنز بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تنظیم کا رکن رہے لیکن اصولوں کا بھی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ صدر پرویز نے انتخابات کی تاریخ دے دی ہے لیکن آئین کی بحالی، میڈیا پر پابندی، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور چیف جسٹس سمیت دیگر اعلیٰ ججز کی معطلی اور نظربندی پر شدید تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز وردی اتاریں اور ایمرجنسی کے خاتمے کی تاریخ کا بھی اعلان کریں۔اجلاس میں کہا گیا کہ صدر پرویز ہم سے کئے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے فوری وردی اتار دیں۔اجلاس میں نے مزید کہا گیاکہ صدر پرویز دولت مشترکہ کی آواز سنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام جارحانہ نہیں ہم پیار میں بات کر رہے ہیں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ ہفتے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے صدر مشرف کو برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے آئین کی بحالی اور سیاسی کارکنوں کی رہائی کیلئے دباؤ کاسامنا کرنا پڑا ہے لیکن انہوں نے اتوار کو اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ناقدین کو نشانہ بنایا۔انہوں نے انتخابات کا تو اعلان کر دیا لیکن ایمرجنسی کے بارے میں ان کا رویہ بالکل معذر ت خواہانہ نہیں تھا۔اجلاس میں کہا گیا کہ قبل ازیں بھی مالٹا میں دولت مشترکہ کی سربراہی کانفرنس (چوگم) نے جنرل مشرف کو وارننگ جاری کی تھی کہ انہیں 31دسمبر 2007ء تک صدر اور آرمی چیف کے عہدے الگ کرنا ہو گا اور وہ ملک میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرائیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ جمہوریت کی جانب پیش رفت کیلئے ہم پاکستان کے قومی مفاد اور ضروریات کے مطابق فیصلے کریں گے نہ کہ باہر سے آنے والی ڈیڈ لائن پر واضح رہے کہ” سیماگ “کے رکن ارکان میں مالٹا، برطانیہ، کینیڈا، لسوتھو، ملائشیا، پاپا نیوگنی، سینٹ لیوسیا، سری لنکا اور تنزانیہ کے وزراء خارجہ شامل ہیں۔ برطانیہ کی نمائندگی دفتر خارجہ کے ایشیا امور کے وزیر مملکت لارڈ ملوخ براؤن نے کی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 408
Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (13-11-07)
پرانا 13-11-07, 09:06 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,187
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نومبر تک ایمر جنسی نہ اٹھائی تو رکنیت معطل کر دینگے،دولت مشترکہ کا پاکستان کو انتباہ

اب دیکھیں جناب مشرف صاحب کیا فیصلہ فرماتے ہیں؟
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, لندن, ممکن, انتباہ, امریکہ, اعلیٰ, خلاف, سری لنکا, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
سیاسی بازار گرم، تفریح کچھ تو اٹھالو The Great مزاحیہ شاعری 2 20-09-09 10:59 PM
جج بحال نہ ہوئے تو پاکستان اور جمہوریت خواب بن جائیں گے محمدعدنان خبریں 0 30-04-08 07:42 AM
22 نومبر تک ایمرجنسی ختم نہ کی گئی تو رکنیت منسوخ کردیں گے۔ دولت مشترکہ محمدعدنان خبریں 0 13-11-07 08:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger