واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نيٹو كے 7 حملوںميں 72 فوجي ہلاك 250 سے زائد زخمي ہو چكے ہيں۔ فوجي ترجمان اطہر عباس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-11-11, 11:32 AM   #1
نيٹو كے 7 حملوںميں 72 فوجي ہلاك 250 سے زائد زخمي ہو چكے ہيں۔ فوجي ترجمان اطہر عباس
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 28-11-11, 11:32 AM

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں نیٹو کے سات سے آٹھ حملوں میں افسران سمیت بہتّر پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ گزشتہ تین برس میں ان حملوں کے دوران ڈھائی سو سے زیادہ جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کے جعفر رضوی سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہم سمجھتے ہیں کہ اس بار یہ کارروائی جو کی گئی ہے، اس کا بہت سنگین نتیجہ نکل سکتا ہے۔

جب میجر جنرل اطہر عباس سے پوچھا گیا کہ نیٹو کی جانب سے پاکستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کافی ہے، انہوں نے جواب دیا ’جی نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے اور ہم اس کو نہیں مانتے کیونکہ اس قسم کی کارروائی ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے۔ ہم نہیں سمجھتے کہ یہ بات کسی صورت قابلِ قبول ہوگی۔ اس کے متعلق ہماری قیادت فیصلہ کرے گی کہ اس میں مزید ہمارا کیا ردعمل ہوگا۔‘

پاکستانی فوج کے مطابق نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے جمعہ اور سنیچر کی درمیابی شب مہمند ایجنسی میں پاکستان کی دو سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس میں دو فوجی افسران سمیت چوبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم نیٹو اور افغان ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سپیشل مشن پر پاکستان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ نیٹو نے جوابی کارروائی کی تھی۔

انہوں نے کہا ’کیا نیٹو یہ بتائے گا کہ اگر حملہ یہاں (پاکستانی حدود) سے کیا گیا ہے تو ان کی طرف سے کوئی ہلاک ہوا ہے یا کسی کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔ اس طریقے سے جواز پیدا کرنا اپنے اس اقدام کا جو بلا اشتعال اور بلا جواز ان کی طرف سے کارروائی کی گئی۔ یہ بات بالکل غلط ہے۔‘

جب ان سے اسفسار کیا گیا کہ نیٹو کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ’غیر ارادی‘ فعل تھا تو انہوں نے جواب دیا ’اب تحقیقات ہوں گی اس کے بعد ثابت ہوگا لیکن پوسٹوں پر جب فائر شروع ہوا اس وقت ہمیں جو اطلاعات وہاں سے پہنچی، اس میں فوراً ہی جو ان کے نمائندے یہاں موجود ہیں اُن کو اس کے متعلق آگاہ کیا گیا کہ یہ کارروائی وہاں شروع ہوگئی ہے اس کو فوری طور پر بند کرایا جائے لیکن کارروائی جاری رہی۔‘

ان کے بقول ’جب اطلاع آئی کہ شہادتیں ہوگئیں ہیں اور مزید فائر آرہا ہے، اِسے فوراً رکوایا جائے۔ اس کے بعد اگر فوج نے جوابی کارروائی کی تو وہ اس کا حق رکھتے ہیں کہ جوابی کارروائی کی جائے۔ اگر نیٹو یا ایساف اس کے متعلق بتارہے ہیں کہ وہاں سے فائر آیا تو یہ تحقیقات سے ثابت ہوگا کہ ردعمل میں کس قسم کا فائر اُن ہیلی کاپٹروں پر لگا۔‘

بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 91
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (28-11-11), جان جی (28-11-11), حیدر (28-11-11), راجہ اکرام (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 02:21 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابتدائے عشق سے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
جان جی (28-11-11), حیدر (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 02:49 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,037
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,277 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اس کے بعد اگر فوج نے جوابی کارروائی کی تو وہ اس کا حق رکھتے ہیں کہ جوابی کارروائی کی جائے۔
یہی تو غم ہے کہ اگر بلوچستان میں کوئی بیچارہ تھوڑی سی چوں چراں کر دیتا ہے تو اس حق کو "پری ایمپٹو سٹرائیک" کے طور پر استعمال کر لیا جاتا ہے۔ اور جو لوگ ان کو بُجے مار جاتے ہیں انکو صرف یہ کہا جاتا ہے کہ ہم :حق محفوظ رکھتے ہیں :
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
جان جی (28-11-11), شمشاد احمد (29-11-11)
پرانا 28-11-11, 03:01 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حق "محفوظ" رہے گا ہی تب وہ استعمال نہ ہو، اگر استعمال کر دیں تو پھر بھلا محفوظ کیسے رہے گا؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (29-11-11)
پرانا 29-11-11, 09:54 PM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,693
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور 21ويں صدي ميں حق كي تعريف يہي ہے كہ۔۔۔۔ وہ وہ اقدام حق ہے جو ہمارے مفادات كا تحفظ كرے۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, har, pakistan, فوری, ہے،, ہماری, کوئی, کرے, کرتے, گئی, گزشتہ, پاکستانی, وقت, مطابق, آئی, بی, بار, ثابت, جواب, جائے, سات, شروع, طور, عباس, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نيٹو بھي امريكہ كا ہمنوا بن گيا؟ شمشاد احمد خبریں 3 30-09-11 10:04 PM
حرمين شريفين كے مستقبل كے توسيع منصوبوں كے بارے ميں اپ ديٹس كيا ہيں۔ شمشاد احمد خبریں 9 04-09-11 11:06 AM
لو جي بتائيں اسلام آباد ميں سينما كيوں نہيں ہے؟ شمشاد احمد خبریں 22 02-08-11 05:07 AM
عادل سہيل بھائي كہاں ہيں۔ شمشاد احمد آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 4 24-06-11 03:44 AM
جنھيں ميں ڈھونڈتا تھا آسمانوں ميں زمينوں ميں بزم خیال شاعر مشرق علامہ اقبال 1 31-03-11 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger