|
نگراں حکومت آئی ایس آئی نے نہیں صدر پرویز نے بنانی ہے، شجاعت

25-10-07, 08:27 PM
حکمراں جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مفاہمت کی سب سے پہلی تجویز ہم نے دی تھی اور ہماری تجویز پرہی حکومت نے مفاہمت کا عمل شروع کیا تھا لیکن بینظیر بھٹو نے قتل کا الزام عائد کرکے مفاہمت کاعمل سبوتاژ کردیا ہے اور کراچی کے خود کش حملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی ہے، بینظیر بھٹو کی الزام تراشی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم ہرگز خوفزدہ یا مرعوب نہیں ہوں گے،نگر اں حکومت آئی ایس آئی نے نہیں صدر پرویز نے بنانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء محمد علی درانی ، زاہد حامد، وصی ظفر ، طارق عظیم ، محمد اعجاز الحق، میاں خورشید محمود قصوری ، شاہد اکرم بھنڈر، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین حامد ناصر چٹھہ، مشاہد حسین سید، علیم عادل شیخ، میاں منیر احمد ، مہناز رفیع، میاں عبدالوحید ، فرزانہ ملک ، وزیراعظم کے مشیر رانا طارق جاوید بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ غیر ملکی ایجنسیوں سے تحقیقات کا مطالبہ کرکے بینظیر بھٹو نے پاکستانی ایجنسیوں پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ کراچی کے اجتماع کے بارے میں غلط بیانی کررہی ہیں کہ30لاکھ افراد آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حج کیلئے سارا سال محنت کی جاتی ہے اور وہاں 20، 30 لاکھ افراد کا ساری دنیا سے اجتماع ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت تمام سیاسی جماعتوں سے ہونی چاہئے۔ ہم نے مسلم لیگ(ن) اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں تاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے ہوسکے، اپوزیشن نے ہماری مثبت تجاویز کا جواب نہیں دیا ہم ان کے جواب کے منتظر ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|