واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نگراں وزیراعظم کے لیے محمد میاں سومرو کے نام پر اتفاق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-07, 02:06 PM   #1
نگراں وزیراعظم کے لیے محمد میاں سومرو کے نام پر اتفاق
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 14-11-07, 02:06 PM

اسلام آباد(طاہر خلیل … نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں عبوری نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے مشورے مکمل اور تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں‘ قومی قیادت نے جس میں صدر‘ وزیراعظم‘ مسلم لیگ کے سربراہ اور دیگر پالیسی ساز اداروں کے عہدیدار شامل ہیں‘ چیئرمین سینیٹ محمدمیاں سومرو کو عبوری نگراں حکومت کا سربراہ بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ بدھ کی شب اسلام آباد میں اعلیٰ سطح پر مشاورتی اجلاس میں محمد میاں سومرو کے ساتھ وزیراعظم کے خصوصی معاون اور صوبہ سرحد کے سابق گورنر کمانڈر (ر) خلیل الرحمن کا نام بھی نگراں وزیراعظم کے طور پر زیر تجویز رہا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر اس بارے میں حتمی فیصلے کا اعلان کل (15 نومبر کو) کریں گے اور نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے وزراء 16 نومبر کو حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعجاز نثار کے نام پر بھی اتفاق ہوگیاہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں نگراں حکومتوں کے بارے میں آج فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ عام انتخابات نئے لیگل فریم ورک آرڈر(lfo) کے تحت کرانے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ 2002ء کے انتخابات بھی ایل ایف او کے تحت کرائے گئے تھے اور تمام سیاستدانوں نے لیگل فریم ورک آرڈر پر دستخط کئے تھے۔ نیا ایل ایف او پی سی او کے تحت نافذ کیا جائے گا جس میں سیاسی جماعتوں کیلئے نئے انتخابی رولز آف دی گیم طے کئے جائیں گے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 484
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, وزیراعظم, نثار, مکمل, متوقع, آج, اسلام, اعلیٰ, خصوصی, صوبہ, صدر‘


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم اسمبلی اجلاسوں سے وزیرقانون کی مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیں، ڈپٹی سپیکر گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:06 AM
شمالی وزیرستان میں سونے کے ذخائر دریافت ALI-OAD خبریں 9 10-12-10 11:24 PM
سرکاری خرچ پر بہترین زندگی،نگراں وزیر اعظم سومرو کا سینیٹ کے سابق چیئر مینوں کیلئے قیمتی مراعات کا تحفہ عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:02 PM
الطاف حسین کی نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو سے ٹیلی فون پر گفتگو عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:44 AM
قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی،محمد میاں سومر و آج نگراں وزیر اعظم کا حلف اٹھائینگے عبدالقدوس خبریں 2 17-11-07 09:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger