|
نگراں وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید 4 وزراء کی حلف برداری، قلمدان الاٹ

23-11-07, 09:31 AM
اسلام آباد ( جنگ نیوز ) نگراں وفاقی کابینہ کے 4مزید ارکان نے جمعرات کو وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں ڈاکٹر محمد امجد ،اعجاز رحیم ،عبدالجمیل خان اور طارق حمید شامل ہیں۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے ایوان صدر میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں وفاقی وزراء سے ان کے عہدے کاحلف لیا۔نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو ،قومی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری امیر حسین ‘وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد وزراء کی تعداد 28ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے چار نئے ارکان کو محکمے الاٹ کردیئے گئے۔ ڈاکٹر محمد امجد بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر ہونگے۔ اعجاز رحیم کو صحت اور عبدالجمیل خان کو بہبود آبادی کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ طارق حمید پانی و بجلی کے وفاقی وزیر ہونگے۔وفاقی کابینہ کے ان 4 ارکان نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو ،کابینہ کے ارکان اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|