|
نگراں وفاقی کابینہ میں مزید 2 وزراء کی شمولیت کا امکان، تعداد 26 ہوجائے گی

21-11-07, 08:33 AM
اسلام آباد(رپورٹ :دلشاد عظیم) نگراں وفاقی کابینہ میں مزید 2 وزراء کی شمولیت کا امکان ہے جس کے بعد نگراں وزراء کی مجموعی تعداد 26 ہو جائے گی۔ دی نیوز کو ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں نگراں کابینہ میں مزید دو وزراء شامل ہوجائیں گے۔ اس ہی موقع پر نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے تاکہ الیکشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کرنے کی دھمکیاں دیئے جانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا سکے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 70 ارکان شامل تھے۔ واپڈا کے سابق چیئر مین طارق حامد اور ڈاکٹر ہادی کی نگراں کابینہ میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق حامد پانی و بجلی جبکہ ڈاکٹر ہادی صحت کے نگراں وفاقی وزراء ہونگے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|