|
نیا سال: بڑے حادثے کا خدشہ، ریفرنڈم یا الیکشن ہوسکتا ہے، ماہرین علم نجوم

31-12-10, 03:50 AM
کراچی (جنگ نیوز) نیا سال 2011پاکستان کے لیے بہت برا سال ثابت نہیں ہوگا۔ آئندہ جنوری سے کاروباری اور اقتصادی لحاظ سے ملک ترقی کرے گا۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ مضبوط ہوتے نظر آرہے ہیں۔مئی اور جون 2011میں بہت بڑی تبدیلی بھی متوقع ہے۔جون اور جولائی میں بڑا معاشی انقلاب آسکتا ہے۔2011کے آخر میں بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔جو بھی تبدیلی آئے گی وہ ملک و قوم کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ پاکستان ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں جیت پائے گا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کرے گی۔ جیو ٹی وی کا مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان“ بہت ترقی کرے گا، ناظرین کی مقبولیت اور پیار اسے حاصل رہے گا۔ آئندہ سال حکومت اور عدلیہ میں محاذ آرائی نہیں ہوگی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سیاسی کیریئر ان کی ملازمت کے بعد شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارعلم نجوم اور ٹیروکارڈز سے قسمت کا حال بتانے کے ماہرین نے جیو ٹی وی کے مارننگ شو ”اٹھو جاگوپاکستان“ میں میزبان شائستہ واحدی کے ساتھ نئے سال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں علم نجوم کے ماہر میاں نعیم، عظیم جعفری اور ٹیروکارڈایکسپرٹ شہوار سلیم نے شرکت کی۔ میاں نعیم کے مطابق مارچ کے آخری ایام اور اپریل میں ایسا لگتا ہے کہ پارلیمنٹ میں تبدیلی آسکتی ہے، ریفرنڈم یا الیکشن کی تصویر نظر آرہی ہے۔ صدرآصف زرداری کے ستارے بتاتے ہیں کہ ان کی کارکردگی میں تسلسل رہے گا، وہ اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔آصف زرداری غیر متوقع کارکردگی دکھائیں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی ملازمت پوری کریں گے جس کے بعد ان کا سیاسی کیریئر شروع ہوگا، وہ چیئرمین سینیٹ، وزیراعظم یا صدر کے عہدے تک جاسکتے ہیں۔ میاں نعیم کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف اپنی پارٹی کے ساتھ صرف ڈنر اور لنچ ہی کریں گے، قومی سیاست میں ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ان کے لیے سماجی کام زیادہ بہتر ہیں کیونکہ لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ الطاف حسین کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سیاست اپنے انداز میں کرتے رہیں گے۔ اپنی پارٹی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیلانے میں کافی کامیابی ملے گی۔ نیا سال متحدہ قومی موومنٹ کیلئے ملک کے دیگر علاقوں میں اپنا پیغام پہنچانے کا بہترین وقت ہے۔ الطاف حسین لندن میں ہی رہیں گے۔ قومی ٹیم کے درخشاں ستارے شاہد آفریدی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نئے سال میں کچھ مہینوں میں آفریدی کی پرفارمنس کافی اچھی رہے گی۔اندازہ ہے کہ قومی ٹیم کے چار کھلاڑی بہترین پرفارمنس دیں گے جبکہ باقی کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہت اچھی نہیں ہوگی۔ شعیب اختر کو بھی ورلڈ کپ میں موقع ملے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ تین میں دو پاکستانی کرکٹر پر الزامات ثابت ہوں گے، سلمان بٹ اور محمد آصف کے ستارے گردش میں ہیں۔ محمد عامر کی سزا ختم ہوسکتی ہے۔ فیصل قریشی کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے، سرمایہ کاری یا بزنس سے گریز کریں۔ ”اٹھو جاگو پاکستان“ اور اس کی میزبان شائستہ واحدی کے ستارے ایک ہی ہیں، یہ شو مختلف مسائل کے باوجود کئی سال تک چلتا رہے گا، میرا خیال ہے کہ 2015 تک کامیابی سے تو چلے گا۔ عظیم جعفری کا کہنا تھا کہ نئے سال کے وسط میں ان ہاﺅس تبدیلی آسکتی ہے یعنی ارباب اقتدار کے چہرے بدل سکتے ہیں۔نومبر سے پاکستان کی قسمت کا ستارہ چمکے گا۔آصف زرداری کے لیے پہلے پانچ ماہ اہم ہیںِ اگر ان سے وہ خیریت سے گزرگئے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔اپریل کے بعد پرویز مشرف کے لیے قومی سیاست کے میدان میں اچھا وقت شروع ہوگا۔ان کے لیے 15اگست سے 15ستمبر کا عرصہ کافی اہم رہے گا۔الطاف حسین اور ان کی پارٹی کے لیے نیا سال اچھا رہے گا بس انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔ عظیم جعفری نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ستارے بتاتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں وہ کوئی دھماکا خیز کارکردگی نہیں دکھاپائیں گے۔ شعیب ملک ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ محمد عامر اور محمد آصف کے لیے نیا سال کچھ بہتر رہے گا، مئی میں ان پر عائد الزامات ختم ہوجائیں گے۔ سلمان بٹ سزا کے خلاف اپیل میں جائیں گے ۔فیصل قریشی کی زندگی میں شہرت اور خوشیاں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”اٹھو جاگو پاکستان“ کے خلاف خفیہ سازشیں بھی ہوں گی جو ناکام ہوجائیں گی۔ 2012 کے بعد شاید شائستہ بھی سوچنے لگیں کہ بہت ہوگیا۔ شہوار سلیم کا کہنا تھا کہ سال کے آخر میں کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔2010کے مقابلے میں 2011 پاکستانیوں کے لیے اچھا رہے گا۔آئندہ چھ ماہ میں صدر زرداری کو کسی بڑے مسئلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹیروکارڈز کے مطابق پرویز مشرف قومی سیاست میں بہت زیادہ فعال نظر نہیں آرہے۔ الطاف حسین کی سیاست اسی کامیابی سے چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی پوزیشن کافی اچھی رہے گی، وہ پرفارمنس بھی اچھی دکھائیں گے۔ شعیب ملک ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گے۔ آئندہ میچوں میں بھی شعیب اختر اچھا پرفارمنس دیں گے۔ شہوار نے بتایا کہ مجھے ٹٰیرو کارڈز کے مطابق سلمان بٹ کافی مسائل میں نظر آتے ہیں۔ فیصل قریشی کے کارڈز اس وقت تو ان کی زندگی بہت اچھی بتارہے ہیں، ان کا کام اچھا ہے تاہم انہیں توازن کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نور کے بارے میں شہوار سلیم کا کہنا تھا کہ نور فلم انڈسٹری میں واپس آئیں گی، وہ پھر شادی کریں گی جو پہلے کے مقابلے میں بہتر رہے گی۔ عظیم جعفری کے مطابق فلم انڈسٹری میں نور کی واپسی یقینی ہے تاہم نئے سال میں نور کی شادی کا امکان نظر نہیں آتا۔ میاں نعیم کا کہنا تھا کہ ماضی کے حالات کی وجہ سے نور کو مستقبل میں بننے والے رشتوں میں بھی کافی پریشانی و مسائل کا سامنا رہے گا۔ ”اٹھو جاگو پاکستان“ بہت ترقی کرے گا اور روز بروز مقبول ہوتا جائے گا۔ اداکارہ ریما خان کے بارے میں میاں نعیم نے کہا کہ 2011 میں ان کی فلم ”پیار میں گم “ ریلیز ہوگی جو مالی اعتبار سے بھی ان کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔ نئے فنکار انڈسٹری میں آئیں گے۔ عظیم جعفری کے مطابق ریما خان کا اچھا وقت شروع ہوچکا ہے۔ شہوار نے بتایا کہ اتار چڑھاﺅ چلتے رہتے ہیں، ریما کافی ترقی کرے گی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|