|
نیشنل بینک شمسی توانائی سے چلنے والا ٹیوب ویل آسان اقساط پر فراہم کریگا

18-04-08, 07:40 AM
نیشنل بینک شمسی توانائی سے چلنے والا ٹیوب ویل آسان اقساط پر فراہم کریگا
کراچی…راجہ کامران…بارانی علاقوں میں زراعت کو فروغ دینے کے لئے نیشنل بینک شمسی توانائی سے چلنے والا ٹیوب ویل آسان اقساط پر فراہم کرے گا۔ نیشنل بینک کے گروپ چیف عامر صدیقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ شمسی توانائی کے ٹیوب ویل کوبینک کی روزگار اسکیم کے تحت فراہم کیئے جائیں گے۔ ٹیوب ویل کے ساتھ سولر پینل کے علاوہ یو اپی ایس اور واٹر پمپ بھی ہوگا۔ سولر پینل کی طاقت 4 کے وی تک ہوگی جبکہ یو پی ایس 24 گھنٹے کی چارجنگ رکھ سکے گا۔عامر صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ شمسی ٹیوب ویل چین سے درآمد کیے جائیں گے اور ان کی حتمی لاگت 4 سے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی، مگر روز گار اسکیم کے تحت فراہمی کی وجہ سے عام کسان باآسانی اسے حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ شمسی ٹیوب ویل کے لئے ابتدائی کام جاری ہے اور آئندہ مالی سال سے اس اسکیم کو پیش کیا جاسکتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|