|
نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں غیر ملکی کی شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر

17-04-08, 08:19 AM
نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں غیر ملکی کی شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر خارجہ
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں امریکی سمیت کسی غیر ملکی کو شامل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اتھارٹی میں وزیر اعظم، وزیر دفاع ، وزیر خارجہ شامل ہیں ۔ وہ ان اطلاعات کے بارے میں تبصرہ کررہے تھے جن کے مطابق امریکہ کے نمائندے کو نیشنل کمانڈر اتھارٹی میں شامل کرنے کی تجویز ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ا سٹریٹجک پلانز ڈویژن درحقیقت نیشنل کمانڈاتھارٹی کا سیکرٹریٹ ہے ۔ غیر ملکی وفود اور عہدیدار وہاں آتے جاتے ہیں ان کو وہاں بریفنگ وغیر ہ دی جاتی ہے ارکان پارلیمنٹ کو بھی وہاں بریفنگ دی گئی لیکن پاکستان اپنے جوہری اثاثوں کے کمانڈر اینڈ کنٹرول سسٹم میں کسی اور کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ جوہری اثاثے پاکستان کے سلامتی اور دفاع کے ضامن ہیں ان کے غلط ہاتھوں میں لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|